منظوم ڈرامہ

کیا آپ محفل فورم میں ڈرامے کی لڑی شروع کروانے کے حق میں ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 5 55.6%
  • نہیں

    Votes: 4 44.4%
  • پتہ نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    9

عین عین

لائبریرین
کیا خوب ہیں مکالمے، بحروں میں وزن میں
اترے بھی ہو کہیں کہیں پٹڑی سے تم خلیل
لیکن یہاں محل نہیں نقد و نظر کا کچھ
یوں بھی ہمارے پاس ابھی وقت ہے قلیل
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری
وقت سحر ہم آئیں گے محفل پہ صبح و شام (واہ ، مصرع توجہ چاہتا ہے صاحبو)
تم اپنے ساتھ لانا میاں ایک ڈائری
ہم کو سمجھنا وارث و اعجاز کی طرح
اور خوب شعر اپنے سنانا برے بھلے
اور ہم تمھیں سنائیں گے باتیں کھری کھری
لو ہو گئی بہت میاں اب ہم تو گھر چلے
:aadab:
 
کیا خوب ہیں مکالمے، بحروں میں وزن میں
اترے بھی ہو کہیں کہیں پٹڑی سے تم خلیل
لیکن یہاں محل نہیں نقد و نظر کا کچھ
یوں بھی ہمارے پاس ابھی وقت ہے قلیل
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری
وقت سحر ہم آئیں گے محفل پہ صبح و شام (واہ ، مصرع توجہ چاہتا ہے صاحبو)
تم اپنے ساتھ لانا میاں ایک ڈائری
ہم کو سمجھنا وارث و اعجاز کی طرح
اور خوب شعر اپنے سنانا برے بھلے
اور ہم تمھیں سنائیں گے باتیں کھری کھری
لو ہو گئی بہت میاں اب ہم تو گھر چلے
:aadab:

شاید مغالطہ ہوا کچھ آپ کو جناب
اپنا نہیں لکھا ہوا کچھ اس میں بے حساب
یہ تو مکالمہ ہوا، زمرے میں فی البدیہہ
کٹ پیسٹ کرکے لکھ دیا ہم نے اسے جناب

شاعر تو آپ خوب ہیں، مشقوں میں طاق ہیں
ہم مانتے ہیں آپ بہت خوش مذاق ہیں
ہاں جو مکالمے تھے ہمارے لکھے ہوئے
ان کی طرف نظر ہے جو طبیعت پہ شاق ہیں

مانا کہ کچے شعر ہیں اصلاح چاہیے
نظرِ کرم ہو ان پہ، ذرا ان کو جانچیے
جلدی میں لکھ گئے تھےمگر بات ٹھیک ہے
تصحیح ان کی کیجیے ، اُن کو سنوارئیے

ان سب اساتذہ کو جو محفل کی شان ہیں
اور شاعری میں طاق ہیں بلکہ مہان ہیں
ہم نے لیا ہے وارث و اعجاز کی طرح
اب آپ بھی انھی کی طرح اپنی جان ہیں

محمد وارث بھائی، استاد محترم اعجاز عبید ، سعود ابن سعید بھائی، فاتح صاحب، مغزل بھائی فرخ منظور بھائی ، شاکرالقادری بھائی کی خصوصی توجہ درکار ہے
 

عین عین

لائبریرین
شاید مغالطہ ہوا کچھ آپ کو جناب
اپنا نہیں لکھا ہوا کچھ اس میں بے حساب
یہ تو مکالمہ ہوا، زمرے میں فی البدیہہ
کٹ پیسٹ کرکے لکھ دیا ہم نے اسے جناب

شاعر تو آپ خوب ہیں، مشقوں میں طاق ہیں
ہم مانتے ہیں آپ بہت خوش مذاق ہیں
ہاں جو مکالمے تھے ہمارے لکھے ہوئے
ان کی طرف نظر ہے جو طبیعت پہ شاق ہیں

مانا کہ کچے شعر ہیں اصلاح چاہیے
نظرِ کرم ہو ان پہ، ذرا ان کو جانچیے
جلدی میں لکھ گئے تھےمگر بات ٹھیک ہے
تصحیح ان کی کیجیے ، اُن کو سنوارئیے

ان سب اساتذہ کو جو محفل کی شان ہیں
اور شاعری میں طاق ہیں بلکہ مہان ہیں
ہم نے لیا ہے وارث و اعجاز کی طرح
اب آپ بھی انھی کی طرح اپنی جان ہیں

دیکھو میاں! یہ بات نہیں ہے ذرا بھی ٹھیک
یہ کیا کہ ہم سدھاریں تمھارے اشعار سب
کافی نہیں ہے یہ کہ اشارے ہی دے دیے
محنت کرو کہ پاؤ گے عزت، وقار سب
کوشش یہی کرو کہ سہارا نہ لو کبھی
خامی کرو تلاش خود اپنے کلام کی
مانو، میں چاہتا ہوں تمھاری بھلائی ہی
ڈالو نہیں تم عادتیں کاہل عوام کی
دیکھو نہیں یہ بات کہ قابل نہیں ہوں میں:biggrin:
چاہوں تو پل میں شعر ادھیڑوں، بُنوں مگر
لیکن تمھارے واسطے اچھا نہ ہو گا یہ
بس ہو چکا بہت، مجھے جانے دو اب اُدھر
:zabardast1:
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم خلیل صاحب یاد آوری کیلیے۔

عارف صاحب نے جو دونوں مصرعے سرخ کیے ہیں ان دونوں میں وزن کا تو کوئی مسئلہ بالکل نہیں لیکن وقتِ سحر اور صبح و شام والا مصرع ان دونوں تراکیب کی وجہ سے مہمل ہو رہا ہے۔
 

عین عین

لائبریرین
السلام علیکم خلیل صاحب یاد آوری کیلیے۔

عارف صاحب نے جو دونوں مصرعے سرخ کیے ہیں ان دونوں میں وزن کا تو کوئی مسئلہ بالکل نہیں لیکن وقتِ سحر اور صبح و شام والا مصرع ان دونوں تراکیب کی وجہ سے مہمل ہو رہا ہے۔

ارے وارث بھائی۔ از راہ شغلے و مستی و مذاق خیال کو "نظمیدگی" عطا کی ہے۔ وقت سحر اور صبح و شام تو جانتے بوجھتے سمجھتے ومجھتے استعمال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ آپ سنجیدہ ہو گئے اس مستیِ خیال کو لے کر۔۔ :openmouthed:
 

الف عین

لائبریرین
عارف عزیز یار یہاں کی بجائے اصلی فی البدیہہ والے دھاگے میں آؤ تو مزے آئیں!!
وارث کو لگا کہ بحر سے خارج ہونے کا شک ہے ان مصرعوں پر، لیکن میرے خیال میں صرف نقص صرف ’سحر‘ اور ’صبح و شام‘ کا شتر گربہ ہے۔
خلیل، اچھے جا رہے ہو، لیکن یہ تو ’کلام‘ نہیں ہے جس کی اصلاح کی جائے، یہ تو محض مشغلہ ہے!!
 

شاکرالقادری

لائبریرین
دیکھو برا نہ ماننا، چھوٹے ہیں ہم مگر
اب ہم تمھیں سکھائیں گے کرنا یہ شاعری

دعویٰ بہت ہے جن کو سکھانے کا شاعری
یارانِ بزم دیکھو! خطا ان سے ہو گئی
"خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا"
مصرعہ ملاحظہ ہو میاں عین عین کا
یہ کیا کہ ہم سدھاریں تمھارے اشعار سب
 

عین عین

لائبریرین
دعویٰ بہت ہے جن کو سکھانے کا شاعری
یارانِ بزم دیکھو! خطا ان سے ہو گئی
"خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا"
مصرعہ ملاحظہ ہو میاں عین عین کا

سنو، ایسا نہیں کرتے
کسی کو بزم میں شاکر
کبھی ٹوکا نہیں کرتے
:blushing:
اور سنو
انسان ہی خطاوں کا پتلا ہے اے رفیق
ٹوکا نہ کر کہ کامل و اکمل بھی ہے کوئی
:punga:
:smile2: :smile2::smile2::smile2::smile2::smile2::smile2:
 

عین عین

لائبریرین
عارف عزیز یار یہاں کی بجائے اصلی فی البدیہہ والے دھاگے میں آؤ تو مزے آئیں!!
وارث کو لگا کہ بحر سے خارج ہونے کا شک ہے ان مصرعوں پر، لیکن میرے خیال میں صرف نقص صرف ’سحر‘ اور ’صبح و شام‘ کا شتر گربہ ہے۔
خلیل، اچھے جا رہے ہو، لیکن یہ تو ’کلام‘ نہیں ہے جس کی اصلاح کی جائے، یہ تو محض مشغلہ ہے!!

جناب۔ فی البدیہہ دھاگا ۔۔۔۔۔۔۔ میری نظر سے گزرا ہی نہیں کبھی۔ یا گزر ہوا ہو گا لیکن میں توجہ نہ دے سکا شاید۔۔۔ آپ نے دعوت دی ہے تو حاضر ہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
 

عین عین

لائبریرین
بھائیو یہ فی البدیہہ شاعری والا دھاگا مجھے نہیں مل رہا۔۔۔۔۔۔۔ لنک مل جائے تو رسائی آسان ہو جائے گی۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سنو، ایسا نہیں کرتے
کسی کو بزم میں شاکر
کبھی ٹوکا نہیں کرتے
:blushing:
اور سنو
انسان ہی خطاوں کا پتلا ہے اے رفیق
ٹوکا نہ کر کہ کامل و اکمل بھی ہے کوئی
:punga:
:smile2: :smile2::smile2::smile2::smile2::smile2::smile2:

یہی تو میرا کہنا ہے
خطائیں جن سے ہوتی ہیں
انہیں دعویٰ نہیں زیبا
 
Top