منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجسمہ آزادی کی صرف ایک رخ سے تصویر موجود ہے؟
یہ تصاویر چلتی ہوئی فیری بوٹ میں دو انتہاؤں کے درمیان بٹے ہوئے سیل فون سے لی تھیں۔ یعنی ایک طرف آزادی کے مجسمے کی تصویریں لینا تھیں تو دوسری طرف مجسم بیگم کی تصویریں بھی اتارنا تھیں ۔ ( تو اس میں ہنسنے کی کیا بات ہے ۔ ☹️😀)
اسی انداز کی دوسری طرف کی تو تصویریں نہیں ملیں ۔ لیکن جو ملی ہیں وہ لگادیتا ہوں ۔ 🙂
 
ان میں سے اکثر تصاویر کسی کشتی ، کروز بوٹ یا کینو سے لی گئی ہیں ۔ اس لیے کسی کسی تصویر میں افق ذرا ترچھا نظر آتا ہے ۔ لائٹ روم میں لے جا کر تصویر کو گھمانے کا وقت نہیں ہے ۔ آپ خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ ایسی تصاویر کو اپنی گردن جھکا کر ذرا ترچھی نظر سے دیکھ لیں تو منظر سیدھا نظر آئے گا۔:D
کوئی مسئلہ نہیں، لیکن گزارش ہے کہ ایسی ہر تصویر کے ساتھ گردن میں بل آجانے کی صورت میں استعمال ہونے والی دو اکا نام بھی پوسٹ کرتے جائیں۔ شکریہ
 
جاسمن

:love:
 
Top