منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

الشفاء

لائبریرین
بہترین۔۔۔
صاف لگ رہا ہے کہ کسی شاعرنے عکس بندی کی ہے کہ ہر تصویر شعر کا لطف دے رہی ہے۔۔۔
ظہیر بھائی۔ اللہ عزوجل نے آپ کو حس لطیف وافر مقدار میں عطا فرمائی ہے۔ اور ہمارا مشاہدہ ہے کہ ایسے لوگ روحانیات میں بہت ترقی کرتے ہیں اگر وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہوں۔۔۔
اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔آمین۔۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک سے بڑھ کے ایک حسین منظر ہے۔ اور آپ کی فوٹوگرافی کمال کی ہے۔
بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن!
بارش اور پانی مجھے شروع ہی سے بہت اچھے لگتے ہیں ۔ یہاں اکر برف بھی اچھی لگنے لگی۔ لیکن سردی سے جان جاتی ہے۔
ایک دھاگا برف زاروں کی تصویروں کا بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے بشرطِ مہلت و فرصت۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کوئی مسئلہ نہیں، لیکن گزارش ہے کہ ایسی ہر تصویر کے ساتھ گردن میں بل آجانے کی صورت میں استعمال ہونے والی دو اکا نام بھی پوسٹ کرتے جائیں۔ شکریہ
انتہا ہے سستی کی !
تصویر دیکھنے کے بعد گردن کو سیدھا بھی کرنا ہے بھئی ۔ اسی پوزیشن میں نہیں رکھنا ہے۔ :D
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہترین۔۔۔
صاف لگ رہا ہے کہ کسی شاعرنے عکس بندی کی ہے کہ ہر تصویر شعر کا لطف دے رہی ہے۔۔۔
ظہیر بھائی۔ اللہ عزوجل نے آپ کو حس لطیف وافر مقدار میں عطا فرمائی ہے۔ اور ہمارا مشاہدہ ہے کہ ایسے لوگ روحانیات میں بہت ترقی کرتے ہیں اگر وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہوں۔۔۔
اللہ عزوجل آپ پر اپنا کرم بنائے رکھے۔آمین۔۔۔
شکریہ ، الشفا بھائی ۔
بے شک فوٹو گرافی بھی فنونِ لطیفہ میں سے ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ جمالیات کا ذوق رکھنے والے لوگ ایک سے زیادہ فنونِ لطیفہ کی طرف راغب ہوتے ہیں ۔

بھائی ، روحانیات کے بارے میں تو نہیں معلوم لیکن اتنا جانتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرائض کو نبھا تا رہوں ، اس سے ڈرتا رہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عقیدت دل میں ہر چیز سے بڑھ کر قائم و دائم رہے تو مجھے پوری امید ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مجھ گناہگار پر اپنا رحم و کرم ضرور فرمائیں گے۔ اس کی رحمت سے بخشش کی امید ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی ایک طرف آزادی کے مجسمے کی تصویریں لینا تھیں تو دوسری طرف مجسم بیگم آزادی سلب کرنے والے مجسم کی تصویریں بھی اتارنا تھیں ۔
:cool::cool::cool:
عبدالقیوم بھائی ، لگتا ہے آپ خود بھی نشانہ بنیں گے اور مجھے بھی مار پڑوائیں گے۔
محفل پر حقوقِ نسواں والے بہت سرگرم ہیں آج کل۔ :D :D :D
 

الشفاء

لائبریرین
اتنا جانتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرائض کو نبھا تا رہوں ، اس سے ڈرتا رہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عقیدت دل میں ہر چیز سے بڑھ کر قائم و دائم رہے تو مجھے پوری امید ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مجھ گناہگار پر اپنا رحم و کرم ضرور فرمائیں گے۔ اس کی رحمت سے بخشش کی امید ہے۔
بے شک۔۔۔
فقیر کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔
جزاک اللہ خیر۔۔۔
 
Top