منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

ہم سوچ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟
وہی جو ساس، بہو کا مشہور ہے۔:tongueout:
بیماروں کے ساتھ خصوصی رعایت کا رواج ہے نا محفل میں ؟
بھلےبیمار ہو یا صحتمند، ادھر بڑا مزیدار رواج ہے، جو زیادہ پر پرزے نکالے، اسے ایک ماہ کی چھٹی عنایت کر دی جاتی ہے۔ اور پھر وہ گاتا پھرتا ہے۔ :chalo:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہی جو ساس، بہو کا مشہور ہے۔:tongueout:
ساس تو ہم ہو نہیں سکتے۔۔۔ بہو کس کی ہوئے پھر؟؟؟

بھلےبیمار ہو یا صحتمند، ادھر بڑا مزیدار رواج ہے، جو زیادہ پر پرزے نکالے، اسے ایک ماہ کی چھٹی عنایت کر دی جاتی ہے۔ اور پھر وہ گاتا پھرتا ہے۔ :chalo:
اچھا اچھا یہ بات ہے۔۔۔ پھر خیر ہے۔ ہم نے پر پرزے کیا نکالنے ہیں پہلے والے پنکھ ہی زخمی پڑے ہیں۔
 
ساس تو ہم ہو نہیں سکتے۔۔۔ بہو کس کی ہوئے پھر؟؟؟
اللہ دا ناء جے۔میں نے سلوک بتایا ہے، ساس بہو نہیں بنایا۔
اچھا اچھا یہ بات ہے۔۔۔ پھر خیر ہے۔ ہم نے پر پرزے کیا نکالنے ہیں پہلے والے پنکھ ہی زخمی پڑے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ جی آپ کو جلد قابلِ پرواز بنائیں۔ آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں! آپ کا ہوم ورک یہ ہے کہ ایسی مقفل لڑیاں ڈھونڈیے کہ جنھیں کھولا جائے تو تھرتھلی مچ جائے۔
حکم بجا لانے کی خاطر ہم کنوؤں میں بانس ڈلواتے ہیں۔ لیکں خیال رہے کہ کوئی ایسی مقفل لڑی نہ ہم ڈھونڈ لائیں کہ آپ کی ایک دن کی چھٹی کے بھی لالے پڑ جائیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! سفارش کر دیں۔ دونوں بھائی بہن محفل میں خوب مٹرگشت کریں گے۔ جہاں جی چاہے گا، جائیں گے اور دل کی بھڑاس نکالیں گے۔ کبھی کبھی "بچہ" بھی بن جایا کریں۔ :D
خیال تو برا نہیں ہے چھوٹی بہن ، لیکن اس کے لئے مجھے پھر سارے نظر انداز کردہ زمروں کو دوبارہ سے کھولنا پڑے گا ۔ میں اکثر لاگ اِن ہوئے بغیر ہی کام کے دوران جیسے جیسے موقع ملتا ہے محفل میں تاک جھانک کرلیتا ہوں ۔ الحمدللہ ، میری اردو پڑھنے کی اسپیڈ بہت تیز ہے ۔ :D لیکن لاگ ان ہونے کے بعد تو صرف شعر و ادب والی لڑیوں ہی میں جانا ہوتا ہے ۔ ویسے بحیثیت مدیرہ آپ کو تو پسندیدہ اور ناپسندیدہ ہر قسم کی لڑیاں دیکھنا پڑتی ہوں گی ۔ مجھے آپ تمام مدیرانِ کرام سے ہمدردی ہے ۔ :)
اللہ کریم آپ لوگوں کو اس بے لوث خدمت کا اجر عطا فرمائے ۔
 
وسیم

محفلین

جاسمن

قسمے کئی لڑیوں میں جی چاہتا ہے خوب دل جلانے والی ریٹنگ کریں۔ رائے دیں۔ تابڑ توڑ حملے کریں۔
کشتوں پہ پشتے لگا دیں۔ بڑی مشکل سے خود کو قابو رکھتے ہیں۔ اب ایک دن کی چھٹی مل جائے تو دل کے سارے ارمان پورے کریں۔ پر یہ منتظم۔۔۔۔ کہیں ہماری درخواست ردی کی نوکری کی نظر تو نہیں ہو گئی؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی درخواست پر غور کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس 31 جون کو ہو گا، جس میں درخواست پر غور کیا جائے گا۔ :)
جنابِ والا سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ درخواست گزار مسماۃ جاسمن کو 31 جون کی چھٹی عنایت فرمائی جائے تاکہ وہ آرام سے گھر بیٹھ کر کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرسکیں ۔
 
وسیم

محفلین
قسمے کئی لڑیوں میں جی چاہتا ہے خوب دل جلانے والی ریٹنگ کریں۔ رائے دیں۔ تابڑ توڑ حملے کریں۔
کشتوں پہ پشتے لگا دیں۔ بڑی مشکل سے خود کو قابو رکھتے ہیں۔ اب ایک دن کی چھٹی مل جائے تو دل کے سارے ارمان پورے کریں۔ پر یہ منتظم۔۔۔۔ کہیں ہماری درخواست ردی کی نوکری کی نظر تو نہیں ہو گئی؟

ریٹنگ دیتے تو سنا تھا ریٹنگ کریں پہلی دفعہ سنا ہے۔ کیا اتنی برے الفاظ ہیں کہ طبعیت صاف کریں کو "ریٹنگ کریں" میں ملفوف کر دیا ہے؟
 
وسیم

محفلین
قسمے کئی لڑیوں میں جی چاہتا ہے خوب دل جلانے والی ریٹنگ کریں۔ رائے دیں۔ تابڑ توڑ حملے کریں۔
کشتوں پہ پشتے لگا دیں۔ بڑی مشکل سے خود کو قابو رکھتے ہیں۔ اب ایک دن کی چھٹی مل جائے تو دل کے سارے ارمان پورے کریں۔ پر یہ منتظم۔۔۔۔ کہیں ہماری درخواست ردی کی نوکری کی نظر تو نہیں ہو گئی؟

ظالمو!!!

قاضی آ رہا ہے۔۔۔
 
ہماری بھی ایک چھوٹی سی خواہش پوری کردیجیے۔ کم از کم ایسے عناصر کے بارے میں بھی کچھ سوچیے جنھوں نے ٹھیکیداری سنبھال لی ہے اور غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔
اور ان عناصر کے نام یہ رہے۔

ہائیڈروجن، کاربن، فاسفورس، سلفر اور پوٹاشیم۔
 
Top