مناجات - از: اختر علی خان اختر چھتاروی

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم


مناجات

دعا کا سلیقہ، عطا کر دے یارب
مجھے مُستجاب لدّعا کر دے یارب

رہے تیرے میرے نہ مابین، کچھ بھی
اَنا میری بالکل فنا کر دے یارب

رضا ہو تری صرف، مقصود میرا
جُدا مجھ سے میری رضا کردے یارب

ہر اک شے ہو جیسی، اُسے ویسا جانوں
مجھے ایسی حکمت، ہبا کردے یارب

ہمیشہ رہے، تیری رحمت کی بارش
مجھے ہی تو اپنی، گھٹا کردے یارب

شہہ دو سرا کے، حقائق ہوں ظاہر
مرے دل کو، غارِ حرا کردے یارب

کرم کردے اختر پر اِس بے نوا کی
فقیر درِ مصطفیٰ کردے یارب
آمین


(اختر علی خان اختر چھتاروی)


(بشکریہ: علیگڑھ اردو کلب)​
 
Top