شہزاد احمد ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے - شہزاد احمد

صائمہ شاہ

محفلین
ہم نے تو دشمنوں کی صفوں میں رہ کر اپنی بٹیا رانی کی حفاظت کی سعی کی تھی۔ آپ کو علم تو ہے نہ کہ بحر مردار میں کوئی بھی ذی حیات نہیں نیز اس کا پانی اتنا کثیف ہے کہ کوئی اس میں ڈوبتا ہی نہیں بلکہ سطح آب پر ایسے تیرتا ہے جیسے کوئی کشتی کھلی چھوڑ دی گئی ہو۔ لہٰذا ہم نے سوچا کہ یہ محفوظ ترین سمندر ہوگا۔ لیکن بٹیا رانی کو بھائی مشکوک نظر آئیں تو پھر بھیا کے ڈوب مرنے کی گھڑی ہوتی ہے، خواہ وہ کوئی سمندر ہو خواہ چلو بھر پانی۔
نہیں بھیا آپ پر شبہ تو ہو ہی نہیں سکتا جانتی ہوں اور پھر دشمنوں کو بھی کہاں گواراہ ہے کہ ہم ڈوبیں تو ہم جانتے ہیں بڑی نیک نیتی سے تجویز کیا گیا ہے
 
فاتح

لائبریرین

یا منافقت تیرا ہی آسرا!
چلو بھر یقیناً آپ کے لیے ناکافی ہے۔۔۔ آپ کو قریب ترین مقام ہم بتا دیتے ہیں۔۔۔ واٹر سائڈ میرینا جا کے ریور فرنٹ پارک جانے کے لیے بحری بیڑا پکڑیں اور آدھے راستے میں پہنچ کر چھلانگ لگا دیں تونبوں کے بغیر
 
واہ! ہمیشہ کی طرح آپ کے بھائی اور ہمارے دشمن کی منافقت کا تیر اپنے ہدف پر لگا اور مطلوبہ اثر دکھا گیا۔ سبحان اللہ!
 
صائمہ شاہ

محفلین
یا منافقت تیرا ہی آسرا!
چلو بھر یقیناً آپ کے لیے ناکافی ہے۔۔۔ آپ کو قریب ترین مقام ہم بتا دیتے ہیں۔۔۔ واٹر سائڈ میرینا جا کے ریور فرنٹ پارک جانے کے لیے بحری بیڑا پکڑیں اور آدھے راستے میں پہنچ کر چھلانگ لگا دیں تونبوں کے بغیر
یہ خواہش تو مرحوم شہزاد احمد کی تھی مگر آپ کیوں ہمیں ڈبونے کے درپے ہیں ایک ہی تو ڈھنگ کا دشمن ہے اس سے بھی چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ؟
 
فاتح

لائبریرین
ہم نے تو دشمنوں کی صفوں میں رہ کر اپنی بٹیا رانی کی حفاظت کی سعی کی تھی۔ آپ کو علم تو ہے نہ کہ بحر مردار میں کوئی بھی ذی حیات نہیں نیز اس کا پانی اتنا کثیف ہے کہ کوئی اس میں ڈوبتا ہی نہیں بلکہ سطح آب پر ایسے تیرتا ہے جیسے کوئی کشتی کھلی چھوڑ دی گئی ہو۔ لہٰذا ہم نے سوچا کہ یہ محفوظ ترین سمندر ہوگا۔ لیکن بٹیا رانی کو بھائی مشکوک نظر آئیں تو پھر بھیا کے ڈوب مرنے کی گھڑی ہوتی ہے، خواہ وہ کوئی سمندر ہو خواہ چلو بھر پانی۔
یا منافقت تیرا ہی آسرا!
چلو بھر یقیناً آپ کے لیے ناکافی ہے۔۔۔ آپ کو قریب ترین مقام ہم بتا دیتے ہیں۔۔۔ واٹر سائڈ میرینا جا کے ریور فرنٹ پارک جانے کے لیے بحری بیڑا پکڑیں اور آدھے راستے میں پہنچ کر چھلانگ لگا دیں تونبوں کے بغیر
یہ خواہش تو مرحوم شہزاد احمد کی تھی مگر آپ کیوں ہمیں ڈبونے کے درپے ہیں ایک ہی تو ڈھنگ کا دشمن ہے اس سے بھی چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ؟
یہ قریب ترین مقام تو ہمارے دشمنِ اولیٰ اعلیٰ حضرت کے لیے تھا کہ نورفوک، ورجینیامیں انھیں اس سے بہتر مقام میسر نہیں آنے کا۔۔۔ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔ :)
 
مانا کہ ہمارے بھیا نے آپ کا ساتھ دیا لیکن ان کے بارے میں ایسی بات ہم سے برداشت نہیں ہو گی
 
مقدس

لائبریرین
طارق شاہ ، بلال اعظم ، رانا صاحب ، محمد احمد پسند فرمانے کا شکریہ
مقدس ، اسی شکایت کے بہانے آپ نے ہر ہماری پوسٹ پر قدم رنجہ تو فرمایا :)
فاتح بےحد ممنون ہیں ایک مصرعہ پسند فرمان کے لیے۔

قدم رنجہ تو میں اکثر فرماتی رہتی ہوں پر سمجھ نہیں آتی تو چپکے سے نکل جاتی ہوں
اس بار پہلی دفعہ شاعری سمجھ آئی تو ریپلائی کر دیا :)
 
واہ صائمہ شاہ عمدہ غزل انتخاب فرمائی آپ نے ۔
ہمیں آپ سے پوری ہمدردی ہے ۔۔۔ :battingeyelashes: ویسے راز کی بتا رہی ہوں جہاں کہیں مشکل میں خود کو پایئے تو ہمیں آواز لگا دیا کریں ۔ ٹھیک ہےنا ں:heehee:
 
آپ کے نام سے ڈرانے دھمکانے کا نیک عمل جاری ہے اُمید ہے اس میں برکت ضرور پڑے گی :battingeyelashes:
اور اگر اس سے کام نہ چلا تو آپ ہیں نا :grin:
 
ہاہاہاہا ۔۔۔۔توبہ توبہ کیجئے صائمہ کیا کرتیں ہیں آپ بھی :heehee: زندگی ڈر کے نہیں ہوتی بسر، جانے دو;) ہم نے ڈرا کر کسی کو کیا کرنا ہے بھلا :) لادوا درد ہے یہ جانے دو :heehee:
 
ممکن ہو آپ سے تو بھلا دیجئے مجھے
پتھر پہ ہوں لکیر مٹا دیجئے مجھے

ہر روز مجھ سے تازہ شکایت ہے آپ کو
میں کیا ہوں، ایک بار بتا دیجئے مجھے

میرے سوا بھی ہے کوئی موضوعِ گفتگو
اپنا بھی کوئی رنگ دکھا دیجئے مجھے

میں کیا ہوں کس جگہ ہوں مجھے کچھ خبر نہیں
ہیں آپ کتنی دور صدا دیجئے مجھے

کی میں نے اپنے زخم کی تشہیر جا بجا
میں مانتا ہوں جرم سزا دیجئے مجھے

قائم تو ہو سکے کوئی رشتہ گہر کے ساتھ
گہرے سمندروں میں بہا دیجئے مجھے

شب بھر کرن کرن کو ترسنے سے فائدہ
ہے تیرگی تو آگ لگا دیجئے مجھے

جلتے دنوں میں خود پسِ دیوار بیٹھ کر
سائے کی جستجو میں لگا دیجئے مجھے

شہزادؔ یوں تو شعلۂ جاں سرد ہو چکا
لیکن سُلگ اٹھیں تو ہوا دیجئے مجھے

شہزاد احمد​
 
Top