ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

یاز

محفلین
آج یعنی 29 فروری کی صبح ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

2-29-2016_78821_1.gif
 
سید ذیشان

محفلین
اچھا اقدام ہے۔

لیکن مجھے ڈر ہے کہ اس کے بدلے میں سلمان تاثیر کے بیٹے کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔ اس کو بازیاب کروا کر اس سزا پر عمل کرنا چاہیے تھا۔
 
یاز

محفلین
میں سمجھتا ہوں کہ قانون کی عملداری ثابت کرنے کے لئے ایک اہم اور عمدہ اقدام ہے۔ لیکن ساتھ ہی اندیشہ ہے کہ یہ پھانسی بھی لال مسجد کی مانند ایک علامت بن سکتی ہے مذہبی جذبات کو بھڑکا کے خودکش حملہ آور پیدا کرنے کے لئے۔
 
بہت عرصے بعد کوئی نیک خبر۔ کم از کم اس پر مقدمہ چلا اور انصاف ہوا۔ سلمان تاثیر کا نا کوئی مقدمہ چلا، نا وارننگ دی گئی، بس اختلاف کی سزا موت کا شیطانی قانون، ملاء کا قانون چلادیا گیا۔ شیطانیت کی انتہا یہ ہے کہ ایک قاتل قانون شکن کے نام پر اللہ کا گھر مسجد تک قائم کردی گئی۔
 
متفق۔ مزید بدقسمتی یہ ہے کہ اس کے حق میں نعرے لگانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ سلمان تاثیر کا قصور کیا تھا۔ اس نے جس قانون کے بارے میں اظہارِخیال کیا تھا، وہ قانون تھا کیا۔ اور اس میں ترمیم کے ضمن میں بات کیا ہوئی تھی۔
 
نایاب

لائبریرین
مجرم تو اپنے جرم کی سزا پا گیا ۔۔۔۔
ممتاز قادری تو اب حقیقی سچی عدالت میں پہنچ اپنے کیے کی سزا و جزا پائے گا ۔۔۔۔۔
دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پھیلی انتہا پسندی اور شدت پسندی کے پیروکار
اب جو " مجرم اور جرم " کو " مذہب و مسلک " سے منسلک کرتے احتجاج کے نام پر فساد و انتشار پھیلائیں گے ۔
اس سے کیسا نپٹا جائے گا ۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
جلائو گھیرائو میں نقصان تو ان کا ہو گا جو بسلسلہ روزگار سڑکوں پہ ہیں
 
نایاب

لائبریرین
سزا کا وقت مقرر کرنے والے نے بہت سوچ سمجھ کر " 29 " تاریخ مقرر کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ قانون دان ہیں پاکستان کے:
جو جو معززین اس " یوم سیاہ " میں شریک ہوں ۔
انہیں بھی نہ صرف شریک جرم قرار دیتے بلکہ جرم پر اکسانے کی سزا کے طور " پھانسی " کا حقدار ٹھہرایا جائے ۔
تاکہ یہ سب بھی " عالم بالا " میں پہنچ ممتاز قادری کے ساتھ یکجہتی کی محفل سجائیں ۔
بہت دعائیں
 
یہ بھی ایک نیک کام کیا تھا حکومت نے کہ پھانسی سے پہلے میڈیا کو اطلاع نہیں دی ورنہ ممتاز قادری کے چاہنے والوں کی وجہ سے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑتی
 
باباجی

محفلین
اسٹیٹ لاء کے حساب سے سہی فیصلہ
تمام کاروائی پوری کی گئی ۔۔۔ ورثاء نے بھی خون بہا معاف نہیں کیا
صدر نے بھی اپیل مسترد کردی ۔۔
لیکن کیا واقعی یہ خوشی کی بات ہے ؟؟؟ سلمان تاثیر کے مرنے کی خوشی ہو ممتاز قادری کو پھانسی لگنے کی خوشی ؟؟
 
محترم بابا جی
خوشی " اگر " ہے تو صرف اس بات کی ہے کہ اک مجرم جس نے اپنے فرائض حقیقی کو پس پشت ڈالتے اک انسانی جان کو صرف اپنی سوچ کی عدالت سے موت کی سزا سنائی اور انسانی جان لیتے اپنے اس عمل کو " دونوں جہاں کی رحمت ہستی پاک " سے منسوب کرتے " سلامتی کے دین " کو بدنام کیا ۔ وہ شخص اپنے انجام تک پہنچا ۔
"دنیاوی عدالت کا جج صرف " سزا " سنا سکتا ہے ۔ دے نہیں سکتا "
اب اس کا معاملہ اللہ کے پاس ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
باباجی

محفلین
مجھے نا خوشی ہوئی نا غم ہوا
خوشی تب ہوگی ۔۔ جب ایسے ہی ان لوگوں کو پھانسی دی جائے گی جنہوں نے طاقت کے زعم میں کمزوروں کو قتل کیا
 
Top