جوش ملیح آبادی :::::آؤ پھر جانبِ سرکارِ خرابات چلیں::::: Josh -Maleehabadi

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 22, 2020

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,642
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جوشؔ ملیح آبادی

    آؤ پھر جانبِ سرکارِ خرابات چلیں
    پھر، پئے بندگئ قبلۂ حاجات چلیں

    جِن سے تابندہ ہو محرابِ نظامِ شمسی
    آؤ، سینوں میں جگائے وہ خیالات چلیں

    آؤ پھر جانبِ درگاہِ درخشانِ اُصول
    چھوڑکر، دائرۂ زِشتِ فروعات چلیں

    ہر نَفَس اِک اُفُقِ نَو ہو برافگندہ نقاب
    یُوں اُٹھائے ہُوئے قُدرت کے حجابات چلیں

    آؤ پھر حجلۂ سلمائے معارِف کی طرف
    بہرِ صُلح و پئے تجدِیدِ مُلاقات چلیں

    آؤ اِس گُنبدِ اِشراق کی خاموشی سے
    سُوئے بربط کدۂ حرف و حکایات چلیں

    آؤ اِس شان سے نِکلیں، کہ ہمارے ہم راہ
    چنگ و طاؤس لیے ارض و سماوات چلیں

    داہنے بائیں، ملائک کے پَرے ہوں جولاں
    پُشت پر، اہلِ مناجات و کرامات چلیں

    جِس دُوراہے پہ ہے آویزِشِ کُفر و اِیماں
    آؤ، اُس سمت ، پئے فصلِ خصُومات چلیں

    تا کُجا، زحمَتِ نظّارَگئ دَیر "صِفات"
    وقت آیا ہے کہ سُوئے حَرَمِ "ذات" چلیں

    جوشؔ ملیح آبادی
    (شبیر حَسن خاں)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. شکیل احمد خان23

    شکیل احمد خان23 محفلین

    مراسلے:
    211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ۔۔۔وقت آیا ہے کہ سوئے حرمِ ذات چلیں
    جوش صاحب زندہ باد اور یہ انتخاب پایندہ باد۔۔۔جی خوش تو ہوگیا مگر آنسو نکل پڑے!
     
    آخری تدوین: ‏مئی 22, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عباد اللہ

    عباد اللہ محفلین

    مراسلے:
    1,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    واہ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    12,865
    بلاشبہ عمدہ شراکت!
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر