تعارف ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

حسن علوی

محفلین
اوپر لکھا ہے:

"ملئیے فاروقی صاحب سے"

ارے کوئی زبردستی ہے کیا ؟
:confused:

ارے جیا یہ دھاگہ تو ہم ہی نے کھولا تھا بمع عنوان فاروقی صاحب کے لیئے تو موردِ الزام تو ہم ہی ٹھہرے نا۔ بھائی صاحب کل ادھر اُدھر بھاگے پھر رھے تھے بنا تعارف کروائے کہ ہم نے بمشکل پکڑ کر انہیں اس طرف راغب کیا کہ میاں پہلے اپنا تعارف تو کروایئے۔ رہی بات عنوان کی تو جس طرح کے قوی مزاج حضرت واقع ہوئے ہیں (جس کا اندازہ ہمیں ان کی شروع ہی کی دو چار پوسٹیں پڑھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا) تو عنوان بھی اسی نسبت سے رکھ ڈالا :):)
 

فاروقی

معطل
حضور پھر کس نے آپ کو خاک سے اٹھایا؟ :grin: :grin: :grin:
اس بات کا تو ذکر ہی نہیں دوسرے بالوں والے دھاگے میں؟ :eek:
بس جی وطن عزیز کی گلیاں ہی ایسی ہیں کہ تھوڑی سی بارش کے بعد یار دوست ایک دوسرے کو خاک سے اٹھاتے پھرتے ہیں۔ زرخیزی کی بابت تو ہم جانتے نہیں تاہم مٹی کافی دنوں تک نم رہتی ہے۔:grin:

پر زرخیز پھر بھی نہین ہوتی..
 

جیا راؤ

محفلین
ارے جیا یہ دھاگہ تو ہم ہی نے کھولا تھا بمع عنوان فاروقی صاحب کے لیئے تو موردِ الزام تو ہم ہی ٹھہرے نا۔ بھائی صاحب کل ادھر اُدھر بھاگے پھر رھے تھے بنا تعارف کروائے کہ ہم نے بمشکل پکڑ کر انہیں اس طرف راغب کیا کہ میاں پہلے اپنا تعارف تو کروایئے۔ رہی بات عنوان کی تو جس طرح کے قوی مزاج حضرت واقع ہوئے ہیں (جس کا اندازہ ہمیں ان کی شروع ہی کی دو چار پوسٹیں پڑھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا) تو عنوان بھی اسی نسبت سے رکھ ڈالا :):)

فائدہ کیا ہوا بھاگے تو یہ ابھی بھی پھر رہے ہیں۔:grin:
 

فاروقی

معطل
ارے لوگوں مجھے بتاو میں کیا کہوں، . . . سچی بات ہے . . . سب کی باتیں نہ اگلی جا رہیں ہیں اور نہ نگلیں
 

فاروقی

معطل
تعارف پارٹ ٹو

شاعروں میں پسند ہیں: ساحر لدھیانوی...............ساغر صدیقی.............پروین شاکر...............علامہ اقبال...........اور فراز احمد فراز

رایٹروں میں پسند ہیں: نسیم حجازی..............اسلم راہی.................طارق اسماعیل ساگر...............اے حمید..............ابن صفی.....................ممتاز مفتی..................اشفاق احمد.....................اور محی الدین نواب


مشاغل میں پسندہے: ورزش کرنا................مارشل آرٹ..............کمپیوٹر.................بک ریڈنگ.............قلمی دوستی...........خوبصورت خنجر ..........................ننجا کے سٹار جمع کرنا


کھانے میں پسند ہے: بریانی....................مچھلی.........................کڑھی چاول......................آلو گو بھی..............کسٹرڈ...................آئس کریم..................آم...................انگور..........................آڑو............مونگ پھلی .................فروٹ چاٹ



باقی آئیندہ
 

ماوراء

محفلین
ماوراء جی ۔ عام بول چال میں بھی میرا لہجہ اور زبان یہی ہوتے ہیں مگر، زبان میں ٹھہراؤ مفقودالخبر ہوتا ہے ۔
کل ہی میری ابوشامل اور عمار سے ملاقات ہوئی ہے ان صاحبان سے پوچھ لیجئے ۔۔ کہ ہم کس خاک سے اٹھائے گئے ہیں۔
ویسے گھر میں ہندکو اور پشتو بولی جاتی ہے ۔۔ زبانِ یار اردو کے چٹخارے محفل میں ہی مزا دیتے ہیں۔
کیا سمجھی آپ ۔۔ :grin:
اور یہ چٹخارے دوسروں کا سارا مزہ خراب کر دیتے ہیں۔:p
میں تو اب بھی کچھ نہیں سمجھی۔۔۔ اللہ جانے عمار اور ابوشامل کا کیا حال ہوا ہو گا۔۔۔لگتا ہے گھر جا کر لغت ہی کھول کر بیٹھ گئے ہوں گے۔ نہیں نہیں۔۔۔ میں نے آپ کی باتیں سمجھنے کے لیے لغت نہیں کھولی۔۔۔:p
 

مغزل

محفلین
معذرت چاہتا ہوں ماوراء ،
میں آئندہ خیال رکھوں گا کہ احباب کی زبان کا چٹخارہ سلامت رہے۔
والسلام و علیکم ورحمۃ اللہ و براکاۃ
 

مغزل

محفلین
فاروقی صاحب،
آداب
آپ کا مزید تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی، آپ کی پسند اور مشاغل لاجواب ہیں۔
بس ایک سوال اگر اجازت ہو تو::
کیا آپ نے عمران سیریز (ابنِ صفی) ۔ (مظہر کلیم ایم اے) کو بھی پڑھا ہے ۔؟؟؟
آپ سوچیں گے یہ کیا بے محل سوال ہے، ایسی کوئی بت نہیں دراصل آپ کا مزاج اور مذاق
اس سلسلہ کے ایک کردار علی عمران سے بہت ملتا ہے۔
والسلام
یار زندہ صحبت باقی
 

حسن علوی

محفلین
مغل صاحب شاید آپ ماوراء کی پوسٹ میں پنہاں ظرافت کے پہلو کو بھانپ نہ پائے۔ حضرت سنجیدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں جاری رکھیئے اپنی ڈیڑھ من وزنی اردو کو:)
 
Top