ملٹی پل فائلز جو ایک سیریز میں ہوں، انکو کیسے ڈاؤنلوڈ کریں؟

مختلف ویب سائٹس پر کچھ کتابیں ہر صفحے کے امیج فارمیٹ کے ساتھ دستیاب ہوتی ہیں جیسے کہ اقبال سائبر لائبریری ہے۔ اس پر کئی سو صفحات کی کتابیں ہیں جو ایک ایک صفحہ کرکے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں۔۔۔انکے لنک ایک سیریز میں ہوتے ہیں۔۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ یقینا کوئی ایسا طریقہ بھی ہوگا کہ جسکے تحت ایک سیریز میں آنے والے تمام صفحات کو ایک کلک کے ساتھ ڈاونلوڈ کیا جاسکے۔۔۔اگر ایسا ہے تو براہ کرم یہ طریقہ بتادیں۔۔۔تاکہ بہت سوں کا بھلا ہو۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کام کے لیے ویب براؤزر میں کوئی فنکشن نہیں ہوتا، البتہ علیحدہ سکرپٹ لکھ کر اس طرح کے تصویری متن کو ڈاؤنلوڈ کرنا ممکن ہے جس کے روابط ایک سیریز میں ہوں جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے۔ اس طریقے کو سکریپنگ کہتے ہیں۔ اس سے آپ کو سہولت تو ہو جاتی ہے لیکن اس کا استعمال اس ویب سائٹ پر بہت بھاری گزرتا ہے جس پر یہ استعمال کیا جا رہا ہوتا ہے اور اس کا سرور بھی کریش ہو سکتا ہے۔
 
Top