ملٹی میڈیا گرافکس وغیرہ کے کورسز کی رہنمائی درکار ہے

رانا

محفلین
ایک دوست نے اپنے بچے کے لئے رہنمائی مانگی ہے (جو ابھی فرسٹ ائیر میں ہے) کہ اسے گرافکس اور انیمشن وغیرہ کے کورسز کا بہت شوق ہے اور وہ ایرینا ملٹی میڈیا میں داخلہ لینا چاہ رہا ہے۔ یہ کوئی انسٹیوٹ ہے کراچی میں جس میں مایا تھری ڈی اور اس طرز کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ خاکسار کو تو ان چیزوں کی ککھ سمجھ نہیں اس لئے محفل پر کسی دوست کو اس انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے معلومات ہیں تو رہنمائی فرمادیں کہ ان کورسز کے لئے یہ انسٹیٹوٹ اچھا ہے یا نہیں اور ان کورسز کی مانگ ہے یا نہیں۔ یا ان کورسز کو اس انسٹیٹیوٹ کے علاوہ بھی کہیں سے کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ کورسز کہیں آنلائن ٹیوٹوریل کی صورت میں مہیا ہیں تو ان کا بھی بتا دیں وغیرہ۔
 
اوشو

لائبریرین

ایرینا اچھا ادارہ ہے۔ ابتدائی گرافکس اور اینیمشن کے لیے یوٹیوب پر عمران علی صاحب کا GFX Mentor چینل تلاش کر لیں۔ بہترین ، پروفیشنل اور سہل انداز میں سب سکھایا گیا ہے۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایرینا گرافک ڈیزائننگ اور اینیمشن کے انسٹرکٹر رہے ہیں۔
لنک : GFXMentor
 
یاسر حسنین

محفلین
عمران علی دینا صاحب (GFXMentor) کا زیادہ تر فوکس اڈوبی کے سافٹویئرز ہیں۔ السٹریٹر، فوٹوشاپ، پریمیر پرو، آفٹر ایفیکٹس اور تھوڑا بہت اڈوبی آڈیشن
مايا تھری ڈی، بلینڈر وغیرہ کا انہوں نے کئی بار کہا ہے کہ انہیں یہ سافٹ ویئرز نہیں آتے۔
 
میں نے اینیمیشن وغیرہ کی ابتدائی چیزیں سمجھے اور کانسپیٹس کلیئر کرنے کے لیے اس چینل کا مشورہ دیا ہے۔ جو کہ عمران علی بہت اچھے سے سکھا رہے ہیں۔ اس کے بعد ایڈوانسڈ لیول کی طرف جانے کا ذہن بنے تو کسی پروفیشنل ادارے کی طرف جایا جا سکتا ہے۔
 
Top