تعارف ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

بہت شکریہ حمیرا، :) آپ کے مراسلے نے میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ :) میں ابھی دیکھ ہی رہی تھی کہ کوئی حمیرا ہیں جو لڑی کو پسند کر کے بھاگ گئی ہیں :p آپ کا پورا تبصرہ بہت دلچسپ لگا.:)
چلیں اچھی بات ہے آپ کو چہرے پر مسکراہٹ آئی تو ہمارے محنت کا ہمیں ثمر مل گیا :):):)
اور ایک بات ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں :)
 
لاریب مرزا

محفلین

بہت اچھی بات ہے۔ :)
" آپ کا تعلق لاہور سے تھا" سے کیا مراد ہے؟
اور آپ کے ساتھ تو خوب جمے گی محفل میں :)
 
لاہور سے تھا۔۔ :unsure:
پیدائش لاہور کی بچپن لاہور میں تعلیم لاہور میں حاصل کی شادی بھی لاہور میں ہی ہوئی لیکن میاں صاحب بولے اب نہیں رہنا لاہور میں تو کویت آ گئی چھ سال سے کویت میں ہی مقیم ہوں ویسے لاہور آنا ہوتا ہے لیکن اب مہمانوں کی طرح
 
اچھا، یعنی چھ سال سے بیرونِ ملک مقیم ہیں. چلیں جی! جہاں رہیں خوش و خرم رہیں آپ :)
بیٹا بہت پیارا ہے آپ کا. ماشاء اللہ :love:
 
لاریب بٹیا، اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور اجنبیت کا چنداں احساس نہیں ہوگا، نیز یہ کہ ہمیں بھی آپ کے شوق سے فیض یاب ہونے کے مواقع ملتے رہیں گے۔ :) :) :)

محفل میں رکنیت کے بعد تکنیکی مسئلے کے چلتے آپ کو ہوئی کوفت کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ ایک حالیہ سرور اپگریڈ کے بعد کچھ ایسے مسائل پیدا ہوئے جن کے چلتے ای میل کا نظام متوقع انداز میں کام نہیں کر رہا تھا۔ بہر کیف ہم نے رات چند گھنٹے جاگ کر اسے حل کرنے کی کوشش کی ہے، لہٰذا اب امید ہے کہ معاملے میں بتدریج بہتری آئے گی۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین
آخری تدوین:

سر! آپ معذرت کر کے مجھے شرمندہ نہ کریں۔ مجھے اندازہ تھا کہ ضرور نظام میں کوئی مسئلہ ہے، اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ آپ ہی کی بدولت حل ہو پایا ہے۔ بہت شکریہ. :) اور یہاں آپ کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ :)
 
گوگل کا راستہ بڑا آسان ہے جو سیدھا آپ کو محفل میں لا کر چھوڑتا ہے:) لیکن محفل میں آنے کا راستہ ہے یہاں سے جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے
جی آ۔ واپسی کے راستے پر حمیرا عدنان سلطان راہی مرحوم کی ڈانگ لیکر کهڑی ہیں۔۔۔کوئی جان دی گل تے کرے:boxing:
 
Top