ملنامہ

عبد الرحمن

لائبریرین
زبردست روداد۔ اب تصاویر کی بابت کچھ ارشاد فرمائیے :)
گپ شپ اتنے عروج پر تھی کہ اضافی چیزوں کا بالکل خیال ہی نہ رہا۔ پھر بھی یہ ہمارے شاعر صاحب کی ہم پر مہربانی ہے کہ اتنی "مصروفیت" میں بھی اشیائے خور و نوش سے صرف نظر نہیں کیا۔ اس طرح ہمارا دل ٹوٹنے سے بچ گیا۔
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
برادرم سے ملاقات یوں تو تین دن پہلے ہونی تھی لیکن ایک ناگہانی غلط فہمی کی وجہ سے سارا پروگرام درھم برھم ہوگیا۔ ذرا اس کا بھی تھوڑا حال سن لیں تاکہ بعد میں آپ شکایت نہ کریں کہ آدھی پونی باتیں کرنا ادب کے خلاف ہے۔
بہ روز ہفتہ 12 بجے ملاقات کا وقت طے تھا۔ پروگرام کے مطابق 12 بجے جناب کا فون آنا تھا جس کے بعد بندے کو مطلوبہ جگہ پہنچ کر انہیں "اٹھا کر" پھر غریب خانے لانا تھا۔ (ریکارڈ کی درستی کے لیے واضح رہے کہ 12 بجے کی کال کوئی حتمی نہیں تھی۔ اگر نہ موصول ہوتی تو تین دن کے بعد کی لقاء تو یقینی تھی) خیر گھڑی کے 12 بجاتے ہی ہم الرٹ ہوگئے کہ کبھی بھی سائرن بج سکتا تھا۔ لیکن ساڑھے 12، ایک، "ساڑھے ایک"، دو۔۔۔ ۔۔ اب یقین ہو چلا تھا کہ شاعر صاحب مصروف ہیں اور آج کا پروگرام کینسل ہوا جاتا ہے۔ چناچہ 2:15 پر ہم بادل نہ خواستہ اپنے کام پر روانہ ہوگئے۔ عام حالات میں موبائل سائیلنٹ پر ہوتا ہے لیکن اس دن ایک ان جانے خدشے کے باعث جنرل پر ہی تھا۔ بہر حال چنگ چی کے ہچکولوں سے مزے لیتے ہوئے ہم جانبِ منزل رواں دواں تھے۔ 2:40 پر جب مطلوبہ جگہ پر اترے اور غیر ارادی طور پر موبائل نکال کر دیکھا تو 2:31 کے وقت کے حساب سے دو مس کال ہمارا منہ چڑا رہی تھیں۔ بہت افسوس ہوا کہ بیل کی آواز بالکل سنائی نہ دی۔ اصولا ملاقات اب نہ ہونی تھی۔ لیکن یہ ان کی محبت ہے کہ انہوں نے اپنی مشغولیات سے فارغ ہوتے ہی اپنی سی کوشش کرکے دیکھ لی۔ خیر میں نے فورا رپلائی کیا تو پتا چلا کہ عزیزم گھر کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ چناچہ بات منگل پر چلی گئی اور کیا نتیجہ رہا یہ آپ کے سامنے ہیں۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ملاقات کا احوال منظر عام پر آجائے گا اور اتنی محبتیں سمیٹنے کو ملیں گی کہ بازو دکھ جائیں گے۔ مہدی نقوی حجاز بھائی! آپ کا یہ محبت نامہ لکھنے اور محمد احمد بھائی، لئیق احمد بھائی، ساقی۔ بھائی و دیگر احباب کے پڑھ کر پذیرائی کا بھی بہت بہت شکریہ!
ہمیشہ خوش رہیں!
 
نایاب

لائبریرین
بلاشبہ خوش نصیب ہیں محترم مہدی نقوی حجاز صاحب آپ ۔۔
رحمن کے بندے سے نہ صرف مل پائے بلکہ دعوت بھی اڑا آئے ۔۔۔۔
عنقا ہیں آج کل کے زمانے میں ایسے محبت پیار بھرے لوگ ۔۔۔۔۔
سچ لکھا آپ نے محترم عبدالرحمن بھائی سراپا " پاکیزگی کی علامت سفید " ہیں ۔۔
بہت دعائیں شراکت پر
"ملنامہ " عنوان شعری متوجہ نہ کرپایا سو تاخیر ہوئی حاضری میں ۔۔۔۔۔۔ معذرت
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بلاشبہ خوش نصیب ہیں محترم مہدی نقوی حجاز صاحب آپ ۔۔
رحمن کے بندے سے نہ صرف مل پائے بلکہ دعوت بھی اڑا آئے ۔۔۔ ۔
عنقا ہیں آج کل کے زمانے میں ایسے محبت پیار بھرے لوگ ۔۔۔ ۔۔
سچ لکھا آپ نے محترم عبدالرحمن بھائی سراپا " پاکیزگی کی علامت سفید " ہیں ۔۔
بہت دعائیں شراکت پر
"ملنامہ " عنوان شعری متوجہ نہ کرپایا سو تاخیر ہوئی حاضری میں ۔۔۔ ۔۔۔ معذرت
نایاب بھائی! جزاک اللہ خیرا! آپ کی محبت اور حسن ظن کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ بس دعائیں ہی دے سکتا ہوں۔ آپ بھی کبھی چھٹیوں میں آیے نا ہمارے غریب خانے، بہت تمنا ہے آپ سے ملنے کی۔
 
معذرت مقبول و موصول!
بہت شکریہ جناب، خیر ہو۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی! جزاک اللہ خیرا! آپ کی محبت اور حسن ظن کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ بس دعائیں ہی دے سکتا ہوں۔ آپ بھی کبھی چھٹیوں میں آیے نا ہمارے غریب خانے، بہت تمنا ہے آپ سے ملنے کی۔
اللہ مہربان ہو آپ پر میرے محترم بھائی
اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر کے زیارت سے مشرف فرمائے ۔ آمین
مکے و مدینے آئیں آپ اور ہم دیدار کریں رحمن کے بندے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان شاءاللہ
 
عبد الرحمن

لائبریرین
اللہ مہربان ہو آپ پر میرے محترم بھائی
اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر کے زیارت سے مشرف فرمائے ۔ آمین
مکے و مدینے آئیں آپ اور ہم دیدار کریں رحمن کے بندے کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ان شاءاللہ
آمین ثم آمین! جزاک اللہ خیرا نایاب بھائی! آپ کے دیدار کا اس سے زیادہ خوب صورت مقام تو اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
اب آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ جلد ہی یہ با سعادت گھڑی ہمیں رب کریم کی طرف سے عطا ہوجائے۔ (آمین)
 
Top