ملتے ہیں بریک کے بعد۔

خیریں جاؤ تے خیریں آؤ۔

ویسے پاکستان سے بھی اردو محفل میں آیا جا سکتا ہے۔ فرصت ملے تو محفل کا ضرور چکر لگائیے گا۔

پاکستان میں کہاں کہاں قیام ہو گا؟
بہت شکریہ بھائی۔ہمارا گاوُں سرگودھا شہر سے 7،8 منٹ کے فاصلے پر ہے۔بے شک پاکستان میں بھی مخفل پہ چکر لگایا جا سکتا ہے لیکن جہاں ہمارا زیادہ قیام ہو گا وہاںشایدانٹر نیٹ کا مسئلہ ہو گا۔
 
میں بھی صبح پاکستان جارہاہوں - سفرسے قبل کی گھبراہٹ عروج پرہے لہذا رات جاگ کرگذارنی ہے
اور11:20 والی فلائیٹ کے لیے خاندانی عادت کے مطابق (کافی پہلے) یعنی6:30 گھرسے نکل جانا ہے یہ سوچتے ہوئے کہ دیرنا ہوجائے
اللہ تعالیٰ آپ کے سفر کو آسان کرے ۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
آپ پاکستان آتے ہی ایک لائن بولیں گی ۔:cry2:

جب بھی محفل پر واپس ائیں تو لائن تو بتائیے گا ۔۔۔۔:devil3:
:hatoff:
 
آپ کا سفر بے حد خوشگوار ہو بٹیا۔ :) :) :)
جہانزیب بھائی کو تو ہم نے بے وقت سوتے سے جگا دیا۔ (سوال یہ ہے کہ ان کا سونا بے وقت تھا یا ہمارا جگانا؟) :) :) :)
 
الشفاء

لائبریرین
تمام مخفلین کی خدمت میں میرا سلام ۔
میں اور میرے میاں صاحب پاکستان جا رہے ہیں۔میں ایک سال بعد جبکہ میاں صاحب دو سال بعد جا رہے ہیں۔سو میں کچھ عرصہ محفل پر حاضری نہیں دے سکوں گی۔ویسے تو بہت سے محفلین مجھے جانتے بھی نہیں ہوں گے اور نہ ہی میں اتنی قابل اور مقبول ہوں کہ میری عدم موجودگی سے محفل میں کوئی خلا پیدا ہو۔انشاءاللہ پاکستان سے واپسی پر پھر ملاقات ہو گی۔

میں بھی صبح پاکستان جارہاہوں - سفرسے قبل کی گھبراہٹ عروج پرہے لہذا رات جاگ کرگذارنی ہے
اور11:20 والی فلائیٹ کے لیے خاندانی عادت کے مطابق (کافی پہلے) یعنی6:30 گھرسے نکل جانا ہے یہ سوچتے ہوئے کہ دیرنا ہوجائے

سفر وسیلہء ظفر۔۔۔
اللہ عزوجل آپ دونوں کو بخریت اپنی اپنی منزل پر پہنچائے۔ اپنی اپنی پر زور ہے۔۔۔:)
 
جی شمشاد بھائی میں صرف دو ہفتوں کے لیے جارہاہوں اور اس دوران کراچی میں
ہی رہوں گا-

بھئی ابھی چند ماہ پہلے ہی تو چکر لگا تھا ، ابھی پھر ۔ تمہاری وجہ سے مجھے طعنے پڑ رہے ہیں کہ زبیر مرزا پھر جا رہا ہے اور میری ابھی تک ٹکٹ نہیں ہوئی۔ اب کل ٹکٹ لازمی کروانی ہے مجھے :)
 
آپ پاکستان آتے ہی ایک لائن بولیں گی ۔:cry2:

جب بھی محفل پر واپس ائیں تو لائن تو بتائیے گا ۔۔۔ ۔:devil3:
:hatoff:
میں ابھی بتا دیتی ہوں بھئ۔''لو جی پھر لائٹ چلی گئی۔لائٹ جانے والی ہے۔ہائیں ابھی تک لائٹ نہیں گئی۔'' میرا خیال ہے ایسے جملے کثرت سے بولے جائیں گے۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
میں ابھی بتا دیتی ہوں بھئ۔''لو جی پھر لائٹ چلی گئی۔لائٹ جانے والی ہے۔ہائیں ابھی تک لائٹ نہیں گئی۔'' میرا خیال ہے ایسے جملے کثرت سے بولے جائیں گے۔
ارے اس کا مطلب ہے آپ حال میں چکر لگا کر گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سفر بخیر۔
وطن میں باز خوش آمدید۔ :)
خیر سے پاکستان آئیں۔ آپ کا قیام اچھا ثابت ہو اور بخیریت واپسی ہو۔ آمین
 
Top