تانیہ
محفلین
ملتان کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی انسان کی خود اپنی تاریخ ، اس  کی قدامت پر غور کریں تو اس میں پاکستان اور ہندوستان تو کیا پورا جہان سما سکتا ہے ، موہنجو دڑو اور ہڑپہ جیسے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں شہر آباد ہوئے مگر گردش ایام کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، لیکن ہمارا بزرگ شہر ہزاروں سال پہلے بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے ۔
	
	
	
		
		
		
			
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
	
	
	
		
		
		
		
	
	
		 
	
			
			 
	 
	 
	 
	 
	 
				 
 
		 
	 
	 
	 
	 
	 
	 
	 
 
		