مقصدِ حیات: تیرہ سوالات

نیٹ پر ایک رسالے میں مندرجہ ذیل سوالات پسند آئے جن کا ترجمہ پیشِ خدمت ہے۔

سوال نمبر 1: آپ کو کس بات کا سب سے زیادہ خوف ندامن گیر ہوتا ہے؟

سوال نمبر 2: آپ کی تعلیم کا سب سے اہم پہلو کون سا ہے؟

سوال نمبر 3: آپ اپنی زند گی میں کس مفکر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں؟

سوال نمبر 4: کس بات نے سب سے زیادہ شک میں مبتلا کیا؟

سوال نمبر 5: خوشی کیا ہے؟

سوال نمبر 6: انسان ہونے کا کیا مطلب ہے؟

سوال نمبر 7: آپ کس خیالی پلاؤ میں مگن رہتے ہیں؟

سوال نمبر 8: اگر ممکن ہوتا تو اپنی آخری خوراک کے طور پر آپ کیا کھانا پسند کرتے؟

سوال نمبر 9: دوسروں سے کون سا سوال پوچھنا آپ کو بھاتا ہے؟

سوال نمبر 10: آپ کا پسندیدہ لفظ کون سا ہے؟

سوال نمبر 11: آپ کا نصب العین کیا ہے؟

سوال نمبر 12: ایک اچھی موت کون سی ہوگی؟

سوال نمبر 13: زندگی کا کیا مقصد ہے؟

13 questions: Andrés Roemer
Opinion
by Zan Boag, 2 September 2020
NP29: Purpose

What is your demon?
Imbalance.

What is the most important part of your education?
How to think, not what to think.

Which “thinker” has had the greatest influence on your life?
Charles Darwin.

What do you doubt most?
Human intelligence.

What is happiness?
Being on a never-ending journey with those I love and total immersion in a meaningful project.

What does it mean to be human?
Everything is made out of atoms, but humans are also uniquely made out of narratives.

What illusion do you suffer from?
Free will, and a bunch of cognitive biases.

If you could choose, what would you have for your last meal?
Brutally spicy Mexican food, and a very very cold tequila.

The question you’d most like to ask others?
What are you willing to die fighting for?

Your favourite word?
“Mudita” (Sanskrit): the experience of joy – the opposite of resentment and schadenfreude – on hearing of someone else’s good fortune.

What is your motto?
I’ll quote Van Gogh: “I would rather die of passion than of boredom.”

What is a good death?
None.

What is the meaning of life?
Is there such a thing?
 
اکمل زیدی

محفلین
خلیل بھائی یہاں ماشاءاللہ سے بہت صحت مند اذہان کے لوگ ہیں سوالات آپ نے دے دیے اب سب کو مدعو بھی کیجیے اور احباب کے خیالات جانیے امید ہے سوچ کے نئیے در وا ہونگے۔۔۔یہاں کے رفیقان روشن دماغ جوابات سے۔۔۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سوال نمبر 1: آپ کو کس بات کا سب سے زیادہ خوف ندامن گیر ہوتا ہے؟
الحمد للہ مجھے کسی بات کا خوف دامن گیر نہیں۔

سوال نمبر 2: آپ کی تعلیم کا سب سے اہم پہلو کون سا ہے؟
آدمی سے انسان بننا۔

سوال نمبر 3: آپ اپنی زند گی میں کس مفکر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں؟
اس کے متعلق کبھی سوچا نہیں۔

سوال نمبر 4: کس بات نے سب سے زیادہ شک میں مبتلا کیا؟
کسی بات نے نہیں۔

سوال نمبر 5: خوشی کیا ہے؟
اللہ سبحانہ و تعالٰی کی خوشنودی۔

سوال نمبر 6: انسان ہونے کا کیا مطلب ہے؟
انسانیت

سوال نمبر 7: آپ کس خیالی پلاؤ میں مگن رہتے ہیں؟
میں خیالی پلاؤ سے زیادہ اصلی پلاؤ میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔

سوال نمبر 8: اگر ممکن ہوتا تو اپنی آخری خوراک کے طور پر آپ کیا کھانا پسند کرتے؟
کھانے یا پینے کی رعایت ہونی چاہیے تھی۔
میرا انتخاب چائے

سوال نمبر 9: دوسروں سے کون سا سوال پوچھنا آپ کو بھاتا ہے؟
میں دوسروں کے معاملے میں داخل دینا پسند نہیں کرتا۔

سوال نمبر 10: آپ کا پسندیدہ لفظ کون سا ہے؟
کوئی ایک ہو تو بتاؤں بھی۔

سوال نمبر 11: آپ کا نصب العین کیا ہے؟
دوسروں کے کام آنا۔

سوال نمبر 12: ایک اچھی موت کون سی ہوگی؟
ظاہر ہے کہ شہادت کی موت۔
ایسی موت کہ جاتے ہوئے کوئی ناراض نہ ہو۔

سوال نمبر 13: زندگی کا کیا مقصد ہے؟
مجھے سے ہر کوئی خوش ہو۔
 
بابا-جی

محفلین
سوال نمبر 1: آپ کو کس بات کا سب سے زیادہ خوف دامن گیر ہوتا ہے؟
بغیر کُچھ اچھا کیے دُنیائے فانی سے کُوچ کر جاؤں گا۔

سوال نمبر 2: آپ کی تعلیم کا سب سے اہم پہلو کون سا ہے؟
شعورِ ذات

سوال نمبر 3: آپ اپنی زند گی میں کس مفکر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں؟
میں خُود سے بہت زیادہ مُتاثر ہوں۔

سوال نمبر 4: کس بات نے سب سے زیادہ شک میں مبتلا کیا؟
میں شکی مزاج ہُوں۔ سب سے زیادہ والی کوئی بات یاد نہیں۔

سوال نمبر 5: خوشی کیا ہے؟
کسی فعل کے بعد سرشاری کی کیفِیت محسُوس ہو تو یِہ خُوشی ہے۔

سوال نمبر 6: انسان ہونے کا کیا مطلب ہے؟
یِہ کہ انسان جان لے کہ اُس کی ذات کا کائنات اور کائنات کے خالِق سے کیا تعلق ہے۔

سوال نمبر 7: آپ کس خیالی پلاؤ میں مگن رہتے ہیں؟
میں سوچتا ہُوں کہ میں بڑا ہو کر مُلک کا صدر بنوں گا۔

سوال نمبر 8: اگر ممکن ہوتا تو اپنی آخری خوراک کے طور پر آپ کیا کھانا پسند کرتے؟
بُوفے ڈِنر

سوال نمبر 9: دوسروں سے کون سا سوال پوچھنا آپ کو بھاتا ہے؟
موسم کون سا پسند ہے؟

سوال نمبر 10: آپ کا پسندیدہ لفظ کون سا ہے؟
شام

سوال نمبر 11: آپ کا نصب العین کیا ہے؟
پہلے چیئرمین سینٹ اور پھر صدر بنوں گا کہ یِہ میری خواہش ہے۔

سوال نمبر 12: ایک اچھی موت کون سی ہوگی؟
خُدا کی یاد میں ہوں اور موت آ جائے۔

سوال نمبر 13: زندگی کا کیا مقصد ہے؟
خدا شناسی بذریعہ خُود شناسی
 
Top