مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

فاتح

لائبریرین
آپ کے چندہ کی رسید حاضر ہے جناب!
ویسے آپ نے تو میری سوچ سے بھی جلدی لکھ لیا۔ بہت بہت شکریہ جناب:)
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!
 

فاتح

لائبریرین
واہ! میں تو سوچ رہا تھا کہ شاید مہینہ بھر لگے گا لیکن آپ نے تو چند دن میں لکھ لیے۔ لگتا ہے اگلی بار ہدف ذرا بڑھا کر دینا بہتر ہو گا۔:)
بہت شکریہ!

کیا خیال ہے ساجد بھائی کو بھی اس کار خیر میں شمولیت پر آمادہ نہ کیا جائے؟
 

ماوراء

محفلین
فاتح، ابھی فارغ تھی۔ سارے صفحے ابھی ہی لکھے ہیں۔ کچھ دن پہلے کچھ لائنیں ہی لکھ سکی تھی۔اور بڑھا کر بالکل نہیں دینا۔ اتنا کافی ہے۔ :p

اور تبصرہ یہاں۔۔؟
 

فاتح

لائبریرین
اوہ واقعی۔۔۔ یہ تو دھیان ہی نہ رہا کہ تبصرہ جات کے لیے علاحدہ دھاگہ ہے۔
لیکن آپ "با اختیار" لوگوں میں شامل ہیں، ادھر سے اٹھا کر جہاں جی چاہے پھینک سکتی ہیں۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
فاتح، میں نے تبصرے والا تھریڈ سیکشن "تبصرے" میں منتقل کر دیا ہے۔ آپ اس کا لنک اپنی پوسٹ میں دے دینا۔ تاکہ تبصرہ کرنے والوں کے لیے آسانی ہو۔
 

فاتح

لائبریرین
ماورا! آپ نے تمام صفحات ایک ہی مرسلہ میں شامل کر دیے ہیں۔ میں فہرست میں ہر عنوان پر ربط دے رہا ہوں تا کہ مطلوبہ عنوان پر کلک کر کے وہاں تک با آسانی پہنچا جا سکے۔ اگر ممکن ہو تو ہر عنوان کی ایک الگ پوسٹ بنا دیں۔
لیکن اگر با سہولت ممکن نہ ہو تو کوئی بات نہیں۔
اس کے علاوہ اردو لائبریری پر بھی "مقدمہ شعر و شاعری" کے نام سے میں نے ایک کتاب بنائی تھی جس میں اب تک تمام عنوانات شامل کر چکا ہوں۔ آپ نے جو صفحات لکھے ہیں وہ آپ خود وہاں بھی منتقل کر دیں یا میں ہی کر دوں؟
 

ماوراء

محفلین
اوکے فاتح، میں کرتی ہوں۔

اور وکی پر۔۔۔۔آپ خود ہی کر دیں نا۔ وہ کام میرے لیے مشکل ہے۔ سوری۔:(
 

فاتح

لائبریرین
اوکے فاتح، میں کرتی ہوں۔

اور وکی پر۔۔۔۔آپ خود ہی کر دیں نا۔ وہ کام میرے لیے مشکل ہے۔ سوری۔:(

میرا خیال ہے میں مہوش صاحبہ کو ذپ کے ذریعے اس دھاگے کا ربط دے کر ان کی توجہ آپ کی اس پوسٹ کی جانب مبذول کرواؤں تا کہ وہ آپ کو وکی پر کام کرنے کے فوائد پر ایک لمبا سا لیکچر پلائیں۔;):grin:

بے فکر رہیں۔ میں آج ہی منتقل کر دیتا ہوں۔ انشاء اللہ!
 

ماوراء

محفلین
فاتح، میں نے پوائنٹس سے الگ الگ پوسٹ کی ہے۔ کیا ٹھیک ہے۔ یا ضروری ہر صفحے کی ایک پوسٹ کرنی تھی؟

فوائد۔۔۔۔؟ میں وکی پیڈیا پر کام کر کر کے فوائد حاصل کر چکی ہوں۔ بس اسی لیے اب وکی پر کام کرنے کا موڈ نہیں ہوتا۔
شکریہ کہ آپ خود ہی یہ کام کر لیں گے۔:p
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، میں نے پوائنٹس سے الگ الگ پوسٹ کی ہے۔ کیا ٹھیک ہے۔ یا ضروری ہر صفحے کی ایک پوسٹ کرنی تھی؟

فوائد۔۔۔۔؟ میں وکی پیڈیا پر کام کر کر کے فوائد حاصل کر چکی ہوں۔ بس اسی لیے اب وکی پر کام کرنے کا موڈ نہیں ہوتا۔
شکریہ کہ آپ خود ہی یہ کام کر لیں گے۔:p

یہ لیجیے۔ آپ کا سارا کام اردو لائبریری پر منتقل بھی ہو گیا۔:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم فاتح
سب سے پہلے تو معذرت کہ تھوڑا لیٹ ہو گئی لیکن کام شروع کر دیا ہے امید ہے ایک دو روز تک مکمل کر دوں گی۔۔انشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی میں نے تو آپ کو کہا تھا کہ کام ہے تو مجھے دے دیں، آپ تو شرما حضوری میں رہ گئے۔
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم فاتح
سب سے پہلے تو معذرت کہ تھوڑا لیٹ ہو گئی لیکن کام شروع کر دیا ہے امید ہے ایک دو روز تک مکمل کر دوں گی۔۔انشاءاللہ

فرحت! معذرت کی قطعاً ضرورت نہیں کہ ہمیں اس تاخیر کی وجوہ کا بھی علم ہے اور اس غم میں ہم آپ کے شریک ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
مجھے اس پراجیکٹ کے ادھورا رہ جانے کا افسوس ہے۔ فاتح صاحب تو غائب ہیں کئی دنوں سے سو اس کو مکمل کرنا چاہ رہا ہوں۔ پہلے بوجوہ میں اس پراجیکٹ میں شامل نہیں تھا لیکن اب انشاءاللہ اس پر کام کرنے کا ارادہ ہے۔

جو خواتین و حضرات اس پراجیکٹ کی ٹیم میں شامل ہیں ان سے استدعا ہے کہ اگر انکے کے حصے کا کوئی کام رہ گیا ہے تو اس کو مکمل کر دیں اور جو نئے لائبریری ٹیم ممبر حضرات اس کام کو کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں (کہ کاپی رائٹ فری بھی ہے اور کلاسکس میں شمار بھی ہوتا ہے) وہ بھی بتا دیں تا کہ اس اہم کام کو مکمل کیا جاسکے۔

یہ کتاب تصویری شکل میں اس ربط پر موجود ہے۔

http://www.aiucl.com/Urdu-Books/969-416-202-030/index.php

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی مجھے نہیں پتہ کہ کتنا کام ہو چکا ہے اور کتنا رہ گیا ہے۔

میں نے تو اپنے حصے کا کام ختم کر دیا ہوا ہے۔

آپ پچھلے صفحات دیکھ کر ذرا بتا دیں کہ کتنا کام رہتا ہے۔ میں مزید کام کرنے کو تیار ہوں۔
 
Top