مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف سکھ برادری کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

arifkarim

معطل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف سکھوں کاپارلیمنٹ ہاؤس کے اندر مظا ہرہ جاری ہے ، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر جانے انکار کر دیا ہے ، دوسری جانب چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے سکھ برادر ی کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے پیر کور پورٹ طلب کر لی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے خلاف سکھ برادری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شدید احتجاج کیا ، مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں سات مرتبہ سکھوں کی مقدس کتاب کے بے حرمتی کی گئی ہے، مظاہرین مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ون سے ہٹ گئے تاہم اب اراکین کی پارکنگ کی جگہ پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر ہیمن داس نے ایوان بالا کو بتایا کہ سکھوں کا احتجاج سے روکاک جا رہا ہے جس پر چیئر مین سینیٹ نیئر حسین بخار ی نے کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوی حق ہے تاہم یہ اجلاس پارلیمنٹ کی حدود سے باہر ہونا چاہیے ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/islamabad/23-May-2014/105316
 

ساقی۔

محفلین
اسلام کسی بھی مزہب کی کسی بھی قسم کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات سے بے بہرہ ہیں ۔انہیں قرار واقع سزا ملنی چاہیے۔
 
Top