مقدر،قسمت،نصیب

سیما علی

لائبریرین
قتیل اپنا مقدر غم سے بیگانہ اگر ہوتا
تو پھر اپنے پرائے ہم سے پہچانے کہاں جاتے

قتیل شفائی
 

سیما علی

لائبریرین
کنج قفس ہی جس کا مقدر ہوا جمیلؔ
اس کی نظر میں دور خزاں کیا بہار کیا
جمیل عظیم آبادی
 

جاسمن

لائبریرین
جب سے آزادئ موہوم کے منظر دیکھے
قسمتِ نوعِ بشر دیکھی ہے زنجیروں میں
ڈاکٹر مقصود جعفری
 

جاسمن

لائبریرین
لوحِ محفوظ کے اسرار بتانا ہے عبث
جب سے تدبیر بھی شامل ہوئی تقدیروں میں
ڈاکٹر مقصود جعفری
 
Top