مقتدرہ کا پرانا کی بورڈ ونڈوز کے لیے درکار ہے

دوست

محفلین
آداب عرض ہے۔
پچھلے دنوں گلوبل سائنس کراچی کے مدیر علیم احمد نے ای میل کی، ان کی انگریزی ای میل کا اردو میں جواب دیا تو ان کا جواب رومن اردو میں موصول ہوا۔ مزید استفسار پر معلوم ہوا کہ علیم احمد مقتدرہ کا 23 سال پرانا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں، وہ نہیں جو آج کل مقتدرہ کے نام سے ونڈوز کے لیے دستیاب ہے، اس سے بھی پہلے کوئی 87، 88 میں مقتدرہ نے بنایا تھا۔ اس کی بورڈ کا ایک ونڈوز ایکس پی کے لے ورژن درکار ہے علیم بھائی کو۔ اعجاز اختر صاحب سے خصوصًا نظر کرم کی درخواست ہے۔ کی بورڈ کا لے آؤٹ اس تصویر کے مطابق ہوگا۔
Muqtadira-Old%20Urdu%20Keyboard.GIF

وسلام
 
Top