مقالے میں "ریسرچ گیپ" واضح کرنا - زاہد مغل

الف نظامی

لائبریرین
مختلف جرنلز کی طرف سے تجزیاتی رپورٹس کے لئے مقالہ جات موصول ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں ایک عمومی خامی یہ دیکھتا ہوں کہ مقالہ نگار "research gap" واضح کرنے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔​
ریسرچ گیپ سے مراد ہے ماضی کی تحقیقات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ واضح کرنا کہ اب تک کس جہت پر کیا کام نہیں ہوا جس کے لئے یہ تحقیقی مقالہ لکھا جارہا ہے۔
آسان لفظوں میں ہر تحقیق کا مقصد کسی قابل لحاظ تحقیقی خلاء کو پر کرنا ہوتا ہے۔ ریسرچ گیپ تلاش کرنے کے لئے پہلے متعلقہ لٹریچر ریویو کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے تجزئیے ہی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ "اب تک کیا کام نہیں ہوا"۔ جب تک آپ اس سوال کا جواب نہیں دیں گے، اس وقت تک آپ اپنی تحقیق کا علمی جواز بھی نہیں دے سکیں گے کہ
"یہ تحقیق کیوں"
 

محمدظہیر

محفلین
میں نے اپنے حالیہ پروجیکٹ رپورٹ "ایمپلائی انگیجمنٹ" پر ریسرچ گیپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لٹریچر ریویو کیا ہے
 
Top