مغربی ناروے کی سیر لائیو اپڈیٹس!

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی کیا اس دھاگے سے کوئی ناراضگی ہے؟ :)
پچھلے سال جب ہماری ملاقات ہوئی تھی، اس کے بعد میں پورے فن لینڈ، سوئیڈن اور ناروے کا شمال سے جنوب کا چکر لگا چکا ہوں۔ اس سال مارچ میں فن لینڈ سے سپین کے شہر ملاگا تک بھی چکر لگا چکا ہوں۔ اس لیے ان تصاویر میں اتنی کشش نہیں محسوس ہوئی جتنی عام حالات میں ہوتی۔ روٹ یہ تھا
 
سپین تک کا سفر بائی روڈ تھا اور میں نے یہ سفر اکیلے کیا تھا۔ ہیونڈائی i20 میرے پاس تھی
 
زیک

مسافر
arifkarim گاڑی اور ٹرین پر سفر کر رہے ہیں یا پانی اور ہوا کا بھی ارادہ ہے؟ فیورڈ کو چھوٹے جہاز یا ہیلی کاپٹر سے دیکھنے کا بھی اپنا مزہ ہے۔

ایک پوسٹ میں دو تین تصاویر سے زیادہ شامل نہ کریں کہ فون وغیرہ پر مشکل ہوتی ہے۔
 
عثمان

محفلین
بلاشبہ ناروے بہت خوبصورت ملک ہے۔ ہم برگن شہر کے قرب و جوار کے فیورڈز میں ایک دو دن سیل کرتے رہے اور پھر برگن پہنچے۔
 
arifkarim

معطل
arifkarim گاڑی اور ٹرین پر سفر کر رہے ہیں یا پانی اور ہوا کا بھی ارادہ ہے؟ فیورڈ کو چھوٹے جہاز یا ہیلی کاپٹر سے دیکھنے کا بھی اپنا مزہ ہے۔
جہاز لینا تھا لیکن کمی وقت اور رش کی وجہ سے ارادہ معطل کرنا پڑا۔ فلوم ریلوے کا سفر گو دنیا کے حسین و جمیل نظاروں سے بھرپور ہے۔ البتہ جہاز یا ہیلی کاپٹر کے زاویے سے انہیں دیکھنے کا اپنی ہی مزہ ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کتنے دن میں؟ راستے میں کہیں سیر سپاٹا بھی کیا یا فل ٹائم ڈرائیونگ؟

جرمنی میں آٹوبان پر کتنی تیز گاڑی بھگائی؟
پندرہ تاریخ کو Tallinn سے دو بجے روانہ ہوا اور لٹویا اور لتھوانیا سے ہوتا ہوا پولینڈ میں رات کو دو بجے کے قریب Augustow پہنچا ہوٹل۔ سولہ کی صبح کو ناشتہ کر کے نکلا اور پہلے Katowice رکا کہ وہاں ایک Pup کو دیکھنا تھا۔ اسے دیکھ کر اور کچھ وقت وہاں گزار کر ڈیل فائنل کی، پے منٹ کر کے آگے نکل گیا اور رات کو شاید ساڑھے تین یا چار بجے جرمنی Wirsberg پہنچا۔ سترہ کی صبح کو ناشتہ کر کے نکلا تو دو تین جگہوں پر ٹریفک جام ملی کہ سڑک کی توسیع کا کام ہو رہا تھا۔ لگ بھگ اڑھائی گھنٹے ضائع ہوئے۔ پھر Lyon سے ہوتے ہوئے فرانس عبور کر کے رات کو سپین میں Girona پہنچا تو نصف شب بیت چکی تھی۔ 18 کی صبح نکلا تو سپین سارا عبور کرتے ہوئے مغرب کے قریب ملاگا پہنچا۔ یعنی ساڑھے تین دن۔ اگر مجھے Katowice نہ جانا ہوتا اور جرمنی میں موٹرویز پر ٹریفک جام نہ ہوتی اور سپین میں کئی جگہ نیویگیٹر دھوکہ نہ دیتا تو شاید تین دن میں سفر پورا ہو جاتا۔ 5000 سے کچھ زیادہ کلومیٹرز بنے۔ پورے سفر میں سب سے بڑا شاک مجھے سپین دیکھ کر پہنچا کہ میں اسے محض صحرا سمجھ رہا تھا۔

فل ٹائم ڈرائیونگ کہ مجھے سیر سپاٹے سے زیادہ ڈرائیو کرنے میں مزہ آتا ہے

آٹوبان پر 170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ رفتار پر ڈرائیو کی۔ اس دوران لطیفہ ہوا کہ ایک فیاٹ 500 گاڑی نے نہ صرف مجھے اوور ٹیک کیا بلکہ سارا دن وہ گاڑی پھر نہیں دکھائی دی۔ اندازہ ہے کہ 190 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی۔ ینگ سی لڑکی چلا رہی تھی

جرمنی، فرانس اور سپین میں موٹروے پر گاڑی چلانا سچ مچ ایک خوشگوار تجربہ رہا۔ فرانس اور سپین میں کئی جگہ ٹال ٹیکس دینا پڑا اور سپین میں کہیں وہ صرف کوائنز قبول کرتے تو کہیں صرف کریڈٹ کارڈ اور کہیں کیش۔ مگر سپینش موٹر ویز اپنے ٹال ٹیکس کے باوجود انتہائی خوشگوار تجربہ رہیں۔ سب سے خطرناک سفر میں نے Katowice سے جرمنی کی سرحد تک کا تھا

چیک ریپبلک کو اس وجہ سے اوائڈ کیا کہ وہاں مارچ کا پورا مہینہ ونٹر ٹائرز کے ساتھ سفر کرنا لازم ہے اور گاڑی میں صرف سمر ٹائرز تھے
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا مغربی ناروے کا بھی دورہ کیا یا بس شمال سے جنوب تک ہو کر گزر گئے؟
قیصرانی
مغربی ناروے میں ٹرومسو تک گیا تھا اور وہاں سے پھر سوئیڈن سے ہوتے ہوئے اوسلو تک اور پھر اوسلو سے سٹاک ہوم ایک دوست سے ملنا تھا اور پھر واپس Umeå سے ہوتا ہوا Haaparanta سے واپس گھر۔ اس سفر پر چار دن لگے
 
آپ شاید شمالی ناروے لکھنا چاہ رہے تھے۔ ترومسو تو کافی شمال میں واقع ہے۔ مغربی ناروے برگن کی طرف ہے جہاں عثمان بھائی گئے تھے:
norway-map-oslo-to-tromso-image-copyright-google-maps-all-rights-reserved.jpg
 
arifkarim

معطل
پورے سفر میں سب سے بڑا شاک مجھے سپین دیکھ کر پہنچا کہ میں اسے محض صحرا سمجھ رہا تھا۔
یہ پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ بچپن میں جغرافیہ میں اکثر فیل ہی ہوتے ہوں گے :)
فل ٹائم ڈرائیونگ کہ مجھے سیر سپاٹے سے زیادہ ڈرائیو کرنے میں مزہ آتا ہے
آپ بغیر زیادہ آرام کئے غیر معمولی لانگ ڈرائیو کرتے ہیں۔ کیا اس سے صحت پر مضر اثرات رونما نہیں ہوتے؟ سائنس اسبارہ میں کیا کہتی ہے؟ کتنے گھنٹے تواتر کیساتھ ڈرائیو کی جا سکتی ہے؟
 
زیک

مسافر
آٹوبان پر 170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ رفتار پر ڈرائیو کی۔ اس دوران لطیفہ ہوا کہ ایک فیاٹ 500 گاڑی نے نہ صرف مجھے اوور ٹیک کیا بلکہ سارا دن وہ گاڑی پھر نہیں دکھائی دی۔ اندازہ ہے کہ 190 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی۔ ینگ سی لڑکی چلا رہی تھی
170 تو کافی کم ہے۔ آٹوبان پر 200 سے اوپر بہت کاریں دیکھی ہیں اور خود بھی 225 تک گیا ہوں۔
 
Top