مغربی خواتین میں اسلام کی مقبولیت۔چندقابل غور پہلو - ثروت جمال اصعی

مقدس

لائبریرین
پہلے یہ مسئلہ نہیں ہؤا کرتے تھے کہ عورتیں پینٹ وغیرہ پہنے یا نہیں لیکن آج کے دور کی مغرب زدہ وبا نے لوگوں کو جدت پسندی کے خبط میں مبتلا کردیا ہے ، کہ اگر ہم نے مغرب کا طرز نہ اپنایا تو ہماری بڑی سبکی ہوگی
نت نئے فتنے ،نت نئی باتیں ،
سیدھی سی بات ہے کہ اگر لباس ستر کو چھپانے والا ہو ، تنگ و چشت نہ ہو ساتھ ساتھ غیر اقوام کا مخصوص کردہ یا ان سے مشابہت والا نہ ہو
تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن معاملہ برعکس ہے تو لازمی احتراز کرنا چاہیئے ۔۔۔
میرا خیال ہے کہ جیز ، پینٹ ، ساڑھی، اسکارف(جسے پتا نہیں کہاں سے اسلامی سمجھا جاتا ہے) اور اسی قسم کے لباس عورتوں کے لچر و بے ہودہ ہیں ساتھ ساتھ تنگ شلوار قمیض اور بڑھکیلے برقعہ و نقاب بھی ناپسندیدہ اور بے ہودہ ہیں۔۔۔ ۔ان سے مؤمنات کو احتراز کرنا چاہیئے
ڈھیلا ڈھالا ، جسم کو نمائش نہ کرنے والا پر وقار لباس جو چہرے سمیت سر سے پاؤں تک ڈھکا ہؤا ہو، وہی مناسب ہے

اگر کوئی نہ مانے پھر بھی وہی گھسی پٹی راگ الاپے کہ نہیں خواتین کو جینز اور دوسرے لچر لباس پہننا چاہیئے تو اسکو مغرب زدہ سمجھ کر گریز کرنا چاہیئے ۔۔۔ ایسے لوگ "اسپیشل لوگوں" میں شمار ہوتے ہیں

اسکارف سے کیا مراد بھائی جی
 

عسکری

معطل
جو دل کرے پہنو جیسے دل کرے جیو 4 دن کی زندگی ہے اپنی مرضی سے گزارو اگر مذہب کسی یونیفارم کا نام ہے تو اسے دور سے سلام - فتاوی عسکریہ جامعیہ ادریہ محفلہ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو تم جیو جسطرح چاہتے ہو۔ کیونکہ آگے جا کر حساب تو سب نے اپنا اپنا دینا ہے۔
 
اسکارف سے مراد وہ وہ دوپٹہ یا چادر نما کپڑا جو سر کے بال کے بالوں کو ڈھانپتے ہوئے گردن تک جائے لیکن چہرہ کھلا رہے
ایسا اسکارف تو ہر حج اور عمرہ کرنے والی خاتون نے پہنا ہوتا ہے۔۔آج پتہ چلا کہ یہ بھی غیر اسلامی ہے۔۔۔توبہ توبہ، لوگ، اور وہ بھی لاکھوں کی تعداد میں ،حرمِ مکہ میں بھی ایسا "غیراسلامی" لباس پہننے سے باز نہیں آتے۔
 
جو دل کرے پہنو جیسے دل کرے جیو 4 دن کی زندگی ہے اپنی مرضی سے گزارو اگر مذہب کسی یونیفارم کا نام ہے تو اسے دور سے سلام - فتاوی عسکریہ جامعیہ ادریہ محفلہ ۔
اچھا ، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو کچھ نہ پہننے کا دل کرے ، تو حیادار لوگوں تو آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہونگے
یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ آپ کا اصول ہے ، امید ہے کہ اس بھیانک سوچ کو اور غیر اخلاقی مشورے کو اپنے جاننے والوں اور والیوں سے دور رکھا ہوگا
چار دن کی زندگی کہہ کر آپ کیا اپنی آخری خواہش کا اظہار کررہے ہیں ؟
آپ کو کیسے معلوم کہ آپ کی زندگی چار دن کی ہے ؟؟ کسی سے لکھوا لائے تھے کیا ۔۔
 
ایسا اسکارف تو ہر حج اور عمرہ کرنے والی خاتون نے پہنا ہوتا ہے۔۔آج پتہ چلا کہ یہ بھی غیر اسلامی ہے۔۔۔ توبہ توبہ، لوگ، اور وہ بھی لاکھوں کی تعداد میں ،حرمِ مکہ میں بھی ایسا "غیراسلامی" لباس پہننے سے باز نہیں آتے۔
علم تھوڑا ہو تو بہت خطرناک ہوتا ہے ، جیسا کہ ظاہر ہورہا ہے ۔
پہلے تو یہ معلوم ہو نا کہ حج و عمرے والی ساری اسکارف پہنتی ہے ؟؟ حج و عمرے میں ایک استشنائی صورت ہے وہ اللہ کی حکمت ہے وہ بھی یہ نہیں کہ ہر وقت چہرہ کھلا رکھے بلکہ حتی الامکان کوشش ہوکہ نامحرم سے بچیں اور اگر ایسا کرنا ناممکن ہو تو چہرہ کو ڈھانک لیا کرے جیسا کہ حدیث میں آتا ہے صحابیات ایسا کرتی تھی ،
اور آپ کی اطلاع کے لیے بتادو ، کہ حنابلہ میں تو احرام کی حالت میں بھی عورتوں کو چہرہ چھپانے کا حکم ہے ،
خیر یہ ایک مسلکی اور فقہی بحث ہوجائے گی میں اس پر نہیں پڑنا چاہتا ۔۔۔الغرض احرام کو دیکھ کر عام حالات زندگی میں
اسکو قیاس نہیں کیا جاسکتا ، حالت احرام میں تو اور بھی پابندیاں ہوتی ہیں کیا جس طرح "اسکارف" کو عام حالات پر جائز
سمجھا جاتا ہے اسی طرح ان پابندیوں کو بھی عام حالات میں جائز مانا جائے گا ؟
 
لیکن تھوڑی دیر پہلے تو آپ اسکارف کو بڑی قطعیت کے ساتھ غیراسلامی لباس قرار دے رہے تھے۔۔یہ حج اور عمرے کی مثال میں نے اسی لئے دی تھی کہ بھائی ذرا تھوڑی دیر کو دم لو اور یہ سوچو کہ اگر اسکارف پہننا غیر اسلامی ہے تو حج اور عمرے میں کیوں پہنا جاتا ہے؟ آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ حالتِ احرام میں عورت کو چہرہ کھلا رکھنے کا حکم ہے۔۔۔چنانچہ ثابت یہ ہوا کہ چہرہ کھلا رکھنا غیر اسلامی حرکت نہیں ہے۔
مرد حضرات جو احرام پہنتے ہیں، کیا عام دنوں میں وہ پہنیں تو وہ حرام ہویا غیر اسلامی ہوجائے گا؟
 
لیکن تھوڑی دیر پہلے تو آپ اسکارف کو بڑی قطعیت کے ساتھ غیراسلامی لباس قرار دے رہے تھے۔۔یہ حج اور عمرے کی مثال میں نے اسی لئے دی تھی کہ بھائی ذرا تھوڑی دیر کو دم لو اور یہ سوچو کہ اگر اسکارف پہننا غیر اسلامی ہے تو حج اور عمرے میں کیوں پہنا جاتا ہے؟ آپکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ حالتِ احرام میں عورت کو چہرہ کھلا رکھنے کا حکم ہے۔۔۔ چنانچہ ثابت یہ ہوا کہ چہرہ کھلا رکھنا غیر اسلامی حرکت نہیں ہے۔
مرد حضرات جو احرام پہنتے ہیں، کیا عام دنوں میں وہ پہنیں تو وہ حرام ہویا غیر اسلامی ہوجائے گا؟
جی میری مراد یہی تھی کہ یہ جو عام زندگی میں "اسکارف" کو اسلامی سمجھ لیا گیا ہے ، وہ اسلامی نہیں ہے ،
حج اور عمرے میں اسکی اجازت ہے یا نہیں ، اس پر اختلاف ہے ، لیکن جمہور کے نذدیک چہرہ کھلا رکھ سکتی ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی ہے کہ غیر محرم سے حتی الامکان پردہ کرنے کی کوشش کی جائے(جو کہ فی زمانہ مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں وہ ڈرف حج و عمرے کے لیے)
تو اس سے یہ کس طرح ثابت ہؤا کہ چہرہ کھلا رکھنا غیر اسلامی نہیں جبکہ اتنا واضح طور پر کہا جارہا ہے کہ حج و عمرے میں بھی اگر غیر محرم سے پردہ کرنے پڑے تو کرنا چاہیئے ۔۔۔
یہ منطق بالکل سمجھ سے باہر ہے کہ چونکہ یہ حج میں اجازت ہے اس لیے عام زندگی میں بھی اجازت ہے،
کوئی مستند اور ٹھوس ثبوت درکار ہے آپ کی اس منطق کے لیے ، حج میں تو دوران احرام ، بال کٹانا ، ناخن کاٹنا ، وغیرہ حتی کے شکار تک کرنے کو منع کیا گیا ہے ۔۔۔تو کیا اس سے یہ نتیجہ نکلے کا جی حج میں ناخن کاٹنا وغیرہ ممنوع ہے لہٰذا عام حالت میں
بھی کاٹنا ممنوع ہے۔۔کیوں؟؟ ؎
بلکہ اسی سے یہ نقطہ اٹھتا ہے کہ جو کہتے ہیں "حج و عمرے" میں (یہاں غور کرے اس مدت کو یعنی حج و عمرہ میں)
عورت چہرہ کھول سکتی ہے ، یعنی جب حج و عمرے سے فارغ ہوجائے تو چہرہ کھولنا ممنوع ہوگا بالکہ اسی طرح کہ جب مرد حج سے فارغ ہوجائے تو احرام کھول سکتا ہے ، ناخن کاٹ سکتا ہے اور شکار کرسکتا ہے ۔
یعنی کرنے یا نہ کرنے کا اطلاق مخصوص مدت یعنی حج تک کے لیے ہے ۔۔

دوسرا نقطہ :
مردوں پر حکم ہے کہ وہ کوئی بھی سلی ہوئی چیز نہ پہنے ، مگر اگر آپ نے حج و عمرے کی سعادت حاصل کی ہے تو دیکھ سکتے ہیں ، کہ تقریبا تقریبا کوئی ایک ایسا حاجی نہیں ملے گا جسے نے سلی ہوئی کمر بند (بیلٹ) نہ پہنی ہوئی
اسکا کیا مطلب ہے ؟ وہ خلاف ورزی کررہے ہیں ؟
بھئی اگر یہ کمر بند نہ پہنے تو انکے اقامے ، پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات جو انکو ہر وقت اپنے ساتھ رکھنا لازم ہوتا ہے وہ کہاں رکھینگے؟
بعینہ یہی معاملہ ان عورتوں کا ہے جن اس فتنے بھرے دور میں مرد کی ہوس بھری نگاہوں کا نشانہ بنتی ہے ، اب مکہ مدینہ میں یا دوران حج و عمرہ میں ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انسانی نفس پاکیزہ ہوگیا ، شیطان بھاگ گیا ، نفسانی خواہشات دونون میں ہے
اس لیے یہ کہنا کہ اسکارف غیر اسلامی نہیں ، انتہائی بے دلیل بات ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خواتین کو احرام کی حالت میں چہرہ کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔

جہاں تو غیرمحرموں کا تعلق ہے تو حالت احرام میں ان کو اتنا خوف خدا ہونا چاہیے کہ سوائے اللہ کی طرف توجہ کے ان کا خیال کسی اور طرف نہ جائے۔

جہاں تک خواتین کے لباس کا تعلق ہے تو چاہے وہ حالت احرام میں ہوں یا عام حالت میں، ان کے لباس سے ان کے جسم کے خد و خال واضح نہیں ہونے چاہییں۔
 
خواتین کو احرام کی حالت میں چہرہ کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔
بالکل درست کہا آپ نے۔
چنانچہ میرا پوائنٹ یہی ہے کہ
جو چیز حالتِ احرام میں حرام نہیں ہے، وہ عام زندگی میں بھی حرام نہیں ہے۔
جو چیز حالتِ احرام میں حرام ہے، وہ ضروری نہیں کہ عام زندگی میں بھی حرام ہو۔
 

عسکری

معطل
اچھا ، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کو کچھ نہ پہننے کا دل کرے ، تو حیادار لوگوں تو آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہونگے
یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ آپ کا اصول ہے ، امید ہے کہ اس بھیانک سوچ کو اور غیر اخلاقی مشورے کو اپنے جاننے والوں اور والیوں سے دور رکھا ہوگا
چار دن کی زندگی کہہ کر آپ کیا اپنی آخری خواہش کا اظہار کررہے ہیں ؟
آپ کو کیسے معلوم کہ آپ کی زندگی چار دن کی ہے ؟؟ کسی سے لکھوا لائے تھے کیا ۔۔
کیسی بھیانک کیا عورتوں کے کم کپڑوں سے بلاسٹ ہوتے ہیں؟ اگر کسی کو کچھ نا پہننے کا دل کرے تو ملک اور مذہب کے باپ کا کیا جاتا ہے؟ میں اپنے سب جاننے والی والیوں والے کو یہی کہتا ہوں جو دل کرے پہنیں ۔4 دن کی زندگی ایک مقولہ ہے ورنہ تو جہاں خلیوں کو شدید صدمہ پہنچا یا خلیے بوڑھے ہوئے آدی کی ٹائیں ٹائیں فش
 
[انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد نے معروف اسکالر ثروت جمال اصمعی کا ایک تحقیقی مقالہ "عورت ،مغرب اور اسلام" شائع کیا ہے۔ اس مطالعہ میں مصنف نے جائزہ لیا ہے کہ اگرچہ مغرب میں اسلام کے خلاف جارحانہ مہم جاری ہے ،پھر بھی مغربی خواتین میں اسلام قبول کرنے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے ۔ اس حیرت انگیز حقیقت کے پس منظر کا جائزہ لیتے ہوئے سوچ بچار کے بہت سے پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔ یہاں اس کتاب کا پہلا باب پیش کیا جا رہا ہے]

ربط
http://www.ipsurdu.com/index.php?op...main-islam&catid=35:maghriaurislam&Itemid=274
جزاک اللہ خیرا ۔ ایک اچھا ربط پیش کرنے کا شکریہ ۔
 
رائٹ ۔۔۔ ۔ آئی شڈ اسٹاپ ویرنگ مائن ناؤ بیکاز اٹ اینٹ اسلامک ڈریس
میرا نہیں خیال کہ یہ اسلامی لباس نہیں ہے ۔ میں بھی سکارف لیتی ہوں ۔ سکارف کی اتنی ہی اقسام ہیں جتنی چادر اور دوپٹے کی ۔ اگر کوئی غلط طریقے سے سکارف اوڑھے تو اس میں سکارف کا کیا قصور؟ بالکل اسی طرح جیسے چادر اور دوپٹے سے بھی پردے کی بجائے دوسرے کام لیے جاتے ہیں ۔
 
کیسی بھیانک کیا عورتوں کے کم کپڑوں سے بلاسٹ ہوتے ہیں؟
تو کیا آپ کو اس پر یقین نہیں؟ یقینا معاشرے میں خرابی پھیلتی ہے

اگر کسی کو کچھ نا پہننے کا دل کرے تو ملک اور مذہب کے باپ کا کیا جاتا ہے؟
اچھا چلے نہیں جاتا ، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ مسجد نماز برہنہ ہوکر پڑھی جاسکتی ہے ؟؟
چلے نماز کو چھوڑے شائد آپ اس پر بھی ہاں کردے ، یہ بتائے کہ آپ کو کہیں اچھی جگہ سرکاری نوکری کے لیے بلایا جائے کیا آپ الف ننگ دھڑنگ وہاں جاسکتے ہیں ، انٹرویو کے لیے؟؟
امید ہے کہ اس بار جواب ہاں میں نہیں ہوگا کہ اتنی اخلاقیات کی توقع تو میں آپ سے کرسکتا ہوں؟

میں اپنے سب جاننے والی والیوں والے کو یہی کہتا ہوں جو دل کرے پہنیں
غالبا بہت اچھا کہا،اگر انکا کچھ نہ پہننے کا دل کرے تو ؟؟ اور ایسے ہی یورپی بن کر باہر گھومنے نکل جائے
کیا ہم یہ سمجھے کہ انکو آپ نے ایسا کرنے کا کہا ہے ؟؟
 

عسکری

معطل
تو کیا آپ کو اس پر یقین نہیں؟ یقینا معاشرے میں خرابی پھیلتی ہے


کونسی خرابی کیا آپکو یہ بتانا پڑے گا کہ مسلم معاشرہ اس وقت پستیوں کی انتہا کو چھو رہا ہے ہر معاملے میں ؟



اچھا چلے نہیں جاتا ، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ مسجد نماز برہنہ ہوکر پڑھی جاسکتی ہے ؟؟
مجھے کیا میں نماز نہین پڑھتا


چلے نماز کو چھوڑے شائد آپ اس پر بھی ہاں کردے ، یہ بتائے کہ آپ کو کہیں اچھی جگہ سرکاری نوکری کے لیے بلایا جائے کیا آپ الف ننگ دھڑنگ وہاں جاسکتے ہیں ، انٹرویو کے لیے؟؟
امید ہے کہ اس بار جواب ہاں میں نہیں ہوگا کہ اتنی اخلاقیات کی توقع تو میں آپ سے کرسکتا ہوں؟

لیکن انٹرویو پر بلا کر الف ننگا کیا گیا تھا ہمین یاد ہے وہ دن :grin: اور باہر والے پوچھتے تھے اندر کیا ہوا تو ہر آنے والا کہتا جا کر دیکھ لینا :rollingonthefloor:


غالبا بہت اچھا کہا،اگر انکا کچھ نہ پہننے کا دل کرے تو ؟؟ اور ایسے ہی یورپی بن کر باہر گھومنے نکل جائے
کیا ہم یہ سمجھے کہ انکو آپ نے ایسا کرنے کا کہا ہے ؟؟
یورپین کیا ہوتا ہے ؟ ایک براعظم یورپ ہی کیوں آسٹریلیا امریکہ افریقہ بھی تو ہے ۔
 
لیکن انٹرویو پر بلا کر الف ننگا کیا گیا تھا ہمین یاد ہے وہ دن :grin: اور باہر والے پوچھتے تھے اندر کیا ہوا تو ہر آنے والا کہتا جا کر دیکھ لینا :rollingonthefloor: ۔
صرف اسی ڈر کی وجہ سے میں نے آئی ایس ایس بی کا ٹیسٹ نہیں دیا تھا۔۔۔میرے دوست کے ساتھ بھی یہی واردات کی تھی انہوں نے۔۔
آئی ایس ایس بی والو ! دیکھ لو تمہاری وجہ سے ملک ایک فوجی افسر کی خدمات سے محروم رہ گیا:D
 
Top