معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
اگلا سوال
سپین فتح کرنے کے بعد مسلم افواج نے یورپ کے مزید حصوں کی جانب بھی پیش قدمی کی، تاہم ایک جنگ ایسی ہوئی کہ جس سے مسلم افواج کا مزید فتوحات کا سلسلہ رک گیا اور وہ دوبارہ کبھی اس سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ جنگ کا نام کیا تھا؟
 
ایم اے راجا

محفلین
جہاں زمین ختم ہوتی اسکے آخری سرے پر کون سا شہر ہے اور کتنے فاصلے پر ہے، محفل کے کسی معزز رکن نے اسے دیکھا ہے ؟
 
برادرِ عزیز! عمدہ سوال ہے، لیکن میرے خیال سے اس سے اوپر والا سوال ختم ہو لینے دیں، پھر اس پہ طبع آزمائی کرتے ہیں۔
 
اگلا سوال
سپین فتح کرنے کے بعد مسلم افواج نے یورپ کے مزید حصوں کی جانب بھی پیش قدمی کی، تاہم ایک جنگ ایسی ہوئی کہ جس سے مسلم افواج کا مزید فتوحات کا سلسلہ رک گیا اور وہ دوبارہ کبھی اس سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ جنگ کا نام کیا تھا؟
Battle of Heliopolis ؟
 
ایم اے راجا

محفلین
لاہور جواب درست نہیں ہے بھائی۔ لاہور رنگ روڈ کا صرف شمالی حصہ مکمل ہوا ہے، جبکہ جنوبی حصہ ابھی بننا شروع بھی نہیں ہوا۔
شمالی حصہ بابو صابو سے شروع ہو کر نیازی چوک، محمود بوٹی، ایئرپورٹ، ڈی ایچ اے کے علاقوں سے گزرتا ہوا ڈیفنس روڈ کے نزدیک اختتام پذیر ہوتا ہے، جبکہ جنوبی حصہ فیروزپور روڈ، رائے ونڈ روڈ، بحریہ ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ وغیرہ کے گرد گھومتا ہوا بابو صابو کی جانب آئے گا۔ چنانچہ فی الوقت اس کو مکمل رنگ روڈ نہیں کہا جا سکتا۔
میرا خیال ہے میرپورخاص سندھ بھی ان شہروں میں شامل ہے جس کے گرد بہت عرصہ پہلے سے مکمل رنگ روڈ ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگلا سوال
سپین فتح کرنے کے بعد مسلم افواج نے یورپ کے مزید حصوں کی جانب بھی پیش قدمی کی، تاہم ایک جنگ ایسی ہوئی کہ جس سے مسلم افواج کا مزید فتوحات کا سلسلہ رک گیا اور وہ دوبارہ کبھی اس سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ جنگ کا نام کیا تھا؟
یہ تو یورپ میں بہت عام ہے۔ مسلمانوں کا بلادالفرانس پر حملہ اور پسپائی:
معرکہ بلاط الشہداء
 
arifkarim

معطل
جہاں زمین ختم ہوتی اسکے آخری سرے پر کون سا شہر ہے اور کتنے فاصلے پر ہے، محفل کے کسی معزز رکن نے اسے دیکھا ہے ؟
سوال ہی غلط ہے۔ زمین گول ہے اور ٹیکنیکی طور پر اسکاکوئی سرا نہیں :)
ویسے ناروے میں جسے "سرا" کہا جاتا ہے وہ قطب شمالی سے پہلے آتا ہے اور ہم اسے دیکھ چکے ہیں۔ اسے نارتھ کیپ کہتے ہیں:
Filip-Hoel-Hurtigruten2-e1396951953817.jpg
 
یاز

محفلین
یہ تو یورپ میں بہت عام ہے۔ مسلمانوں کا بلادالفرانس پر حملہ اور پسپائی:
معرکہ بلاط الشہداء
بالکل درست جناب۔
بیٹل آف ٹارز (یا معرکہ بلاط الشہدا) ہی وہ فیصلہ کن معرکہ تھا جس کے بعد مسلم افواج کی مزید پیش قدمی کو بریک سی لگ گئی۔ اس معرکے میں شکست کی چند وجوہات کافی غمناک و شرمناک وغیرہ تھیں، جن کا تذکرہ پھر کبھی سہی۔ کچھ ذکر آپ کے مہیا کردہ ربط میں بھی موجود ہے ویسے۔
 
arifkarim

معطل
اس معرکے میں شکست کی چند وجوہات کافی غمناک و شرمناک وغیرہ تھیں، جن کا تذکرہ پھر کبھی سہی۔
جہاں مسلمان ہوں وہاں یہ سب معمول ہوتا ہے۔ ہمارے لئے یہ سب "نارمل" ہے، بیشک وہ بغداد پر منگولوں کا قبضہ ہو، دہلی پر انگریز کا حملہ ہو، یا بھارت کاسقوط ڈھاکہ۔ ہماری پوری تاریخ اس قسم کی حماقتوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلئے آپ کو انکا تذکرہ کر کے جہادیوں کو یہاں دعوے دینے کی قطعی ضرورت نہیں :)
 
یاز

محفلین
سوال ہی غلط ہے۔ زمین گول ہے اور ٹیکنیکی طور پر اسکاکوئی سرا نہیں :)
ویسے ناروے میں جسے "سرا" کہا جاتا ہے وہ قطب شمالی سے پہلے آتا ہے اور ہم اسے دیکھ چکے ہیں۔ اسے نارتھ کیپ کہتے ہیں:
Filip-Hoel-Hurtigruten2-e1396951953817.jpg

تیر اک سینے پہ مارا کہ ہائے ہائے
عارف بھائی! جان ہی کڈ لئی تسی۔
میرے خیال میں یہ کرۂ ارض کے عظیم ترین مناظر میں سے ایک ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو یورپ میں بہت عام ہے۔ مسلمانوں کا بلادالفرانس پر حملہ اور پسپائی:
معرکہ بلاط الشہداء
یہ بات یورپ میں عام ہوگی، یہاں نہیں ہے۔ یہاں صرف طارق بن زیاد کی فتح تک پڑھایا جاتا ہے یا پھر اندلس میں مسلمان حکمرانوں کے واقعی یادگار کام۔ طارق بن زیاد اور اس کے گورنر کے بعد کے حالات، شکست وغیرہ یہ خود محنت سے ڈھونڈنی پڑتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں یہ کرۂ ارض کے عظیم ترین مناظر میں سے ایک ہو گا۔
یہ وہی مقام ہے جہاں 6 مہینے دن 6 مہینے رات جیسے "افسانے" ہمارے ہاں مشہور ہیں۔ حقیقت میں یہ 24 گھنٹے دن رات کچھ ہفتوں تک محدود ہوتا ہے۔ البتہ اسکی شدت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ دائرہ قطب شمالی کے اندر درخت نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس قسم کے علاقوں کو ٹنڈرا بھی کہا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جہاں مسلمان ہوں وہاں یہ سب معمول ہوتا ہے۔ ہمارے لئے یہ سب "نارمل" ہے، بیشک وہ بغداد پر منگولوں کا قبضہ ہو، دہلی پر انگریز کا حملہ ہو، یا بھارت کاسقوط ڈھاکہ۔ ہماری پوری تاریخ اس قسم کی حماقتوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلئے آپ کو انکا تذکرہ کر کے جہادیوں کو یہاں دعوے دینے کی قطعی ضرورت نہیں :)
سب نارمل نہیں ہے سر، جب وہاں یورپ میں ہُنز اور گوتھز تباہئ پھلا رہے تھے تو اس کو ڈارک ایجز کا نام دے دیا۔ مسلمانوں کے ساتھ یہ کام تاتاریوں نے کیا تھا سو نارمل کیسے ہو سکتا ہے۔ آپ جو اصل میں کہنا چاہ رہے ہیں وہ اور بات ہے۔
 
آپکی بات درست ہے، پر ایک فرق تو آپ مان لیں کہ ان قوموں نے اپنی تاریخ سے سبق سیکھا ہے۔ جبکہ ہم وہی کچھ بار بار دہرا رہے ہیں۔
جس طرح تاتاری بغداد میں داخل ہوئے، یا انگریز دہلی میں ، یا بھارتی ڈھاکہ میں، یا صیہونی فلسطین میں، میرے تو خیال میں تاریخ ہی دہرائی گئی ہے بار بار۔
 
Top