تاسف معروف شاعر شہزاد احمد بھی ہم سے روٹھ گئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
اردو ادب کی جانی پہچانی شخصیت معروف شاعر شہزاد احمد حرکتِ قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

یہ اردو ادب سے محبت رکھنے والوں کے لئے بڑا صدمہ ہے۔ اللہ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے۔(آمین)

تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ وہ اپنی نمازوں میں محترم شہزاد احمد کی مغفرت کی دعا کریں۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماتے بلند درجات عطا فرمائے آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو ادب کے معروف شاعر شہزاد احمد حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 85 سال تھی۔

معروف شاعر شہزاد احمد گزشتہ روز معمول کے مطابق آفس گئے اور 4 بجے کے قریب انہیں دل کا دور پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ شہزاد احمد نے سوگواران میں دو بیٹے اور تین بیٹاں چھوڑی ہیں۔ انکا جنازہ کل بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ آفیسر کالونی سے اٹھایا جائے گا۔ مرحوم نے 35 کے قریب کتابیں تحریر کیں اور انہیں متعدد اعزازات سمیت تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

حوالہ
 

محمداحمد

لائبریرین
کس محبت سے وہ میرا تذکرہ کرنے لگے
میں تو زندہ ہو گیا شہزاد مر جانے کے بعد
آہ ! افسوس کے ہم زندہ لوگوں کی ویسے قدر نہیں کر پاتے جیسا کہ کرنی چاہیے۔ :-(
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آسمانِ سخن سے ایک اور ستارہ ٹوٹا، ایک اور سورج غروب ہو گیا لیکن لوگوں کے ذہنی فلک پر ہمیشہ کیلیے طلوع ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آسمانِ سخن سے ایک اور ستارہ ٹوٹا، ایک اور سورج غروب ہو گیا لیکن لوگوں کے ذہنی فلک پر ہمیشہ کیلیے طلوع ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں
ادب کی کہکشاں کا سُپر نووا بن گیا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجِعون۔
ابھی کتاب چہرہ پر یہ خبر پڑی بہت افسوس ہوا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین
 

تلمیذ

لائبریرین
اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجِعون۔ اللہ تعالےٰ اگلے جہاںمیں ان پر اپنی رحمتیں فرمائیں۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ایک منفرد لب و لہجے کا صاحبِ اسلوب شاعر، ایک جید استاد ، ایک با کمال فلسفی و نفسیات دان، ایک مترجم، مصنف و عالم، ایک شفیق استاد اور ایک بہت بڑا انسان ۔۔۔ اپنے پیچھے ایک نہ پر ہونے والا خلا چھوڑ گیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top