تاسف معروف سوز خواں پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب فائرنگ سے جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میر انیس

لائبریرین
روشنی کا استعارہ ایک شخص
ذات میں اپنے ادارہ ایک شخص
زندگی چلتی رہے گی حشر تک
پر نہ آئے گا دوبارہ ایک شخص
اے جہانِ خود غرض اب رو سدا
کر گیا تجھ سے کنارہ ایک شخص
ہم گذارے جارہے ہیں زندگی
زندگی نے خود گذارا ایک شخص
ڈھل گیا ہے چھوڑ کر اپنی اک کرن
جگمگاتا اک ستارہ ایک شخص
چھاگئی آواز بن کر روشنی
یوںسرِ مقتل پکارا ایک شخص
نور اسکا سبط جعفر نام ہے
پیش رو ہے جو ہمارا ایک شخص
( نور علی نور)
 

میر انیس

لائبریرین
استاد کو معلوم ہوگیا تھا کہ اب میری شہادت قریب ہے۔
اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ میں نے بہت کوشش کی پر یہ یہاں ایمبڈ نہیں ہوسکی
 

میر انیس

لائبریرین
کون ہے جو اشکبار نہیں ہے
486411_503616543008322_1128711533_n.jpg

مشہور شاعر ریحان اعظمی


221676_503616583008318_1977537962_n.jpg

مشہور نوحہ خواں شادمان رضا
157095_503616619674981_1183446777_n.jpg

مشہور منقبت خواں اور نعت خواں میر حسن میر
253730_503616643008312_1658771372_n.jpg

مشہور نوحہ خواں فرحان عرف علی وارث
164283_503616663008310_1839372070_n.jpg

مشہور نوحہ خواں علی صفدر
579097_503616553008321_1770134770_n.jpg

یہ کسی سیاسی لیڈر کا نہیں ہمارے ایک استاد کا جنازہ ہے
74475_503616893008287_1016752754_n.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
کراچی: معروف نوحہ خواں سبط جعفر کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار، پولیس

کراچی: پولیس نے سید سبط جعفر سمیت اہل تشیع افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکرجھنگوی کے مقامی امیرسمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحے کے علاوہ ایک ٹوپی بھی برآمد ہوئی ہے جس میں خفیہ کیمرہ نصب ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے ہدف کی ریکی کرتے تھے۔
فیاض خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کاتعلق نعیم بخاری گروپ سےہے۔ دونوں دہشت گرد سبط جعفر سمیت اہل تشیع ڈاکٹرز اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top