معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری

کاشف رفیق

محفلین

اسی مضمون سے اقتباس:
یہ سن کر میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، میں نے سوچا کہ زرداری صاحب اگر واقعی صدر پاکستان بننے والے ہیں تو انہیں حلف بھی اٹھانا پڑے گا جس کے الفاظ کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں کہ میں ملک و قوم کا وفادار رہوں گا ، اس کے مفادات کے منافی کوئی کام نہیں کروں گا قومی راز افشا نہیں کروں گا وغیرہ وغیرہ۔ تو اگر کسی موقع پر انہوں نے (خدانخواستہ) اس عہد کے حوالے سے بھی قرآن اور حدیث والی بات کہہ دی تو کیا بنے گا؟

وزیرآباد میں مقیم میرے پھوپھا سید محمود شاہ قادری مرحوم سیاست میں بہت فعال تھے، ایک مرتبہ وہ اپنی الیکشن کمپین کے دوران ایک ووٹر کے پاس ووٹ مانگنے گئے ،اس نے کہا شاہ صاحب، مجھے افسوس ہے کہ آپ دیر سے آئے ہیں، میں آپ کے حریف ملک صاحب سے وعدہ کر چکا ہوں کہ ووٹ انہیں دوں گا“ اس پر میرے پھوپھا از راہ تفنن بولے ”چھوڑیں چودھری صاحب وعدے سے کیا ہوتا ہے؟“ یہ سن کر اس ستم ظریف ووٹر نے کہا ”شاہ جی اگر وعدے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر وعدہ ہے کہ ووٹ آپ کو دوں گا؟“ پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہئے کہ آئندہ انتخابات میں ووٹر کہیں ان کے ساتھ بھی اسی طرح کا وعدہ نہ کریں جو میرے پھوپھا مرحوم کے ساتھ کیا گیا تھا۔
اور آخر میں رسول اللہ کی ایک حدیث”جس نے وعدہ خلافی کی ، وہ ہم میں سے نہیں!“۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
کس قدر ہرزہ سرائی ہے زرداری جیسے بے دین کی ۔اب وہ اتنا بڑا بن گیا کہ قرآن وحدیث تک پہونچ گیا ۔ معاھدے کو توڑنے والے کو تو امام الاببیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کہا ہے
 

پیاسا

معطل
کس قدر ہرزہ سرائی ہے زرداری جیسے بے دین کی ۔اب وہ اتنا بڑا بن گیا کہ قرآن وحدیث تک پہونچ گیا ۔ معاھدے کو توڑنے والے کو تو امام الاببیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کہا ہے

اس نے تو خود کو منافق ثابت کر دیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ہمیں ہیں کہ آنکھیں نہیں کھول رہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔سچ کہوں تو یہ دوسرا 'مشرف' ہے
 

mujeeb mansoor

محفلین
آپ کی بات بالکل درست ہے پیاسا صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو لوگ زرداری کے اندھے مقلد ہیں ان کو وقت اور مستقبل کے حالات بتائیں گے کہ یہ کتنا بڑا خطرناک ہے
 

محسن حجازی

محفلین
حضور بالکل ٹھیک ہی تو ہے کیا برا ہے اس میں۔
پنجابیوں سے پوچھئے کہ پی پی کو ووٹ کیوں دیئے۔
سندھیوں سے پوچھئے کہ پی پی میں کیا دیکھا۔
پختونوں سے پوچھئے کہ اے این پی کو ووٹ کیوں دیا۔
ہمیں سمجھائیے۔
جب you asked for it تو پھر رونا دھونا کس بات کا ہے۔

اسفند یار ولی بے غیرتی و مصلحت میں فرق بیان کرتے دکھائی دیئے۔ بعد ازاں خود سب سے بڑے بے غیرت ثابت ہوئے۔
واشنگٹن جا کر معصوم پختونوں کے خون کا سودا کیا اور واپس آئے۔ تمام دورے کو خفیہ رکھا گیا بتایا گیا کہ دبئی کا قصد ہے۔

رحمان ملک سا دو ٹکے کا آدمی ملک کے سیاہ وسفید کا مالک ہے، سنتے ہیں کہ قبائلی سرداروں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرنے والے ہیں فوج واپس بلانے کو قطعی تیار نہیں۔
حضور آپ کی سیکورٹی تو بندہ ناچیز خود دیکھ چکا ہے آپ کا کیا جاتا ہے۔۔۔ جان تو عام آدمی کی ہی جائے گی۔

دوسرے مفکر اعظم حسین حقانی صاحب خارجہ پالیسی سے چین کو کلی طور پر نکالنے میں لگے ہیں۔

اور اس سب کے بعد میں تو اس نتیجے پر پہنچا ہوں:

1۔ انتخابات میں سی آئی اے کی بھاری سرمایہ کاری تھی۔
یا
2۔ پاکستانی قوم حقیقی طور پر اپنے برے بھلے سے واقف نہیں۔

میرا خیال ہے کہ موخر الذکر بات زیادہ درست ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
یہ ہمارا محبان زرداری سے اییک معصوم سا سوال ہے۔

زرداری صاحب کو مرد حر لکھنے والے اوپر ایک نقطہ ڈالنا کیوں بھول جاتے ہیں؟؟؟؟

زرداری صاحب سے کہئے کہ خادم سلام کہتا ہے اور مشورہ دیتا ہے کہ حضور ٹھنڈا کر کے کھائیے وگرنہ پھر سے ٹھنڈا فرش ہم تو چشم تصور میں دیکھ رہے ہیں۔
 
شاید مجھ سے سوال ہے۔ یا سولنگی سے؟
اپ کی بات درست ہے ۔ زرداری کی جیت ہوئی ہے اور یہ پاکستان کے عوام کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہیں۔
میں‌تو زرداری کی صدارت کی امیدواری کے ساتھ ہی اب زرداری پر اپکے ساتھ ہی ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
شاید مجھ سے سوال ہے۔ یا سولنگی سے؟
اپ کی بات درست ہے ۔ زرداری کی جیت ہوئی ہے اور یہ پاکستان کے عوام کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہیں۔
میں‌تو زرداری کی صدارت کی امیدواری کے ساتھ ہی اب زرداری پر اپکے ساتھ ہی ہوں۔

یہ آپ کا بیان ہے یا قرآن و حدیث تو نہیں؟
اس بدلاؤ کی وجہ۔۔۔ ؟
 

زینب

محفلین
جیالے ہیں سر جی اپنے لیڈر کے نقش قدم پے ہی چلیں گے نا۔۔۔۔اپ کہیں یقین نا کر بیٹھنا۔۔۔۔۔۔
 
یہ آپ کا بیان ہے یا قرآن و حدیث تو نہیں؟
اس بدلاؤ کی وجہ۔۔۔ ؟
زرداری کی حمایت کی وجہ بھی یہ تھی کہ مجھے جہموریت پسند ہے۔ میں‌سمجھتا ہوں کہ جہموری نظام افرادی غلطیوں‌پر قابو پاسکتا ہے اگر جاری رہے۔
زرداری کی عدم حمایت کی وجہ بھی جہموریت پسندی ہی ہے۔ مجھے پارٹی امریت جہموریت کی نفی لگتی ہے۔
جہموریت سے مراد پاکستان میں موجود جہموری ڈھانچہ ہے۔ مادر پدر ازاد جہموریت نہیں۔
 

زینب

محفلین
ہایئں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ میں‌کیا دیکھ رہی ہوں ہمت علی کے خیالات بدل گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔رکیں میں‌ایکبار اپنی آنکھوں ما معائنہ کروا کے پھر سے اتی ہوں۔۔۔۔۔۔
 
ہایئں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ میں‌کیا دیکھ رہی ہوں ہمت علی کے خیالات بدل گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔رکیں میں‌ایکبار اپنی آنکھوں ما معائنہ کروا کے پھر سے اتی ہوں۔۔۔۔۔۔
انکھوں سے اوپر والی جگہ کا معائنہ بھی کرواییے گا۔ میرے خیالات وہی ہیں ترجیحات بدل گئی ہیں
 

محسن حجازی

محفلین
ہمت علی آپ کی ترجیحات وہی ہیں جو پہلے تھیں لیکن آپ زرداری صاحب کے بارے میں تھوڑی خوش فہمی کا شکار تھے۔
اگر ترجیحات بدلی ہوتیں تو شاید اب بھی زرداری صاحب زندہ باد کا نعرہ لگاتے۔
اب یہ صاحب ہی وزیراعظم ہوں گے، یہی صدر۔
سو امریکیوں کو بس ایک ہی فون نمبر یاد رکھنا ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
زرداری صاحب نے تو جو کہا (کیا) وہ کہا (کیا) کیا پیپلز پارٹی میں ایک بھی صاحبِ کردار (مسلمان) نہیں ہے کہ اس بات پر کسی کو بھی اعتراض نہیں‌ ہے ؟

اگر یہی سب کچھ ہونا تھا تو ق لیگ میں بھی اور کوئی بُرائی نہیں‌ تھی سوائے اس کے وہ مشرف کے خلاف اپنی عقل استعمال کرنے کے اہل نہیں تھے۔ اگر یہ جمہوری جماعت ہے تو میری جانب سے ایسی جمھوریت پر لعنت ہے۔
 
زرداری صاحب نے تو جو کہا (کیا) وہ کہا (کیا) کیا پیپلز پارٹی میں ایک بھی صاحبِ کردار (مسلمان) نہیں ہے کہ اس بات پر کسی کو بھی اعتراض نہیں‌ ہے ؟

اگر یہی سب کچھ ہونا تھا تو ق لیگ میں بھی اور کوئی بُرائی نہیں‌ تھی سوائے اس کے وہ مشرف کے خلاف اپنی عقل استعمال کرنے کے اہل نہیں تھے۔ اگر یہ جمہوری جماعت ہے تو میری جانب سے ایسی جمھوریت پر لعنت ہے۔

آپ کی بات بجا صرف یہ بتائیں کس پارٹی میں صاحب کردار مسلمان ہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی بات بجا صرف یہ بتائیں کس پارٹی میں صاحب کردار مسلمان ہیں؟

فرض کیا اگر کسی پارٹی میں بھی نہیں ہیں‌ تو کیا اس بات کو جواز (حجت ) بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لئے یہ طرزِ عمل جائز ہو جائے گا۔ پھر یہ لوگ اتنا جمھوریت کا رونا کیوں روتے ہیں اور اس کے باوجود ایک زبان ہوکر زرداری کی ہاں میں ہاں اور نہ میں نہ ملاتے ہیں کیا یہ اندھے، گونگے بہرے ہیں‌ کہ کسی بات کو اپنے طور پر پرکھ نہیں سکتے یا یوں کہیے کہ جسے امارت اور وزارت کا لالچ ہو اُسے کلمہ حق سے کیا مطلب ہے۔

میری سمجھ میں‌ نہیں‌ آتا کہ لوگ اپنی چوری کے دفاع میں صرف یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ باقی لوگ بھی چور ہیں کیا خدا کے ہاں بھی یہی جواب دیا جائے گا۔
 

خرم

محفلین
احمد آپ کی بات درست ہے لیکن اس کا میرے تئیں صرف ایک مطلب نکلتا ہے کہ پھر ایک ایسی جماعت بنائی جائے جو جمہوریت کی داعی ہو اور اس کی قیادت میں صاحب کردار لوگ ہوں۔ پاکستان کی منزل صرف یہی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ اور ایک بات اور کہ اب جب ایک دفعہ پھر آزما لیا ان سب کو تو کم از کم بار بار تو انہی سوراخوں سے نہ ڈسے جائیں کہ ہمارا ڈسوائے جانے کا یہ شوق تو ہمارے ایمان کی کمزوری ہی کو ثابت کرتا ہے۔

اور ہمت بھیا ہم نے ایسے ہی تو آپ کو اپنی پارٹی میں شمولیت کو نہیں کہا۔ آپ شخصیات سے بالاتر ہو کر اصولوں کی بات کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اندر خاندانی و شخصی آمریت کے خلاف بات کر رہے ہیں یہ آپ کی خوبی اور بڑا پن ہے. آپ نے کہیں ایک بار نعرہ لگانے کا کہا تھا تو ہم لگائے دیتے ہیں، ہمت علی زندہ باد۔ بس اب ان اصولوں کو نہ چھوڑئیے گا۔
 

طالوت

محفلین
اب ایک ہی حل ہے میری سیاسی دوووووور کی نظر میں اگر اگر ق لیگ اور ن لیگ کا اتحاد ہو جاتا ہے تو۔۔۔یہ زرداری کو ایک مشکل وقت دے سکتے ہیں نہیں تو پھر میں‌کیانی صاحب کو دعوت دوں گی کہ ڈنڈا لایئں اور زرداری کی چھٹی کروایئں
آپ کی دووووووووور کی نظر ٹھیک نہیں ، ق لیگ کے گناہ اتنے ہیں کہ نواز کا ان سے اتحاد اسے ڈبو بھی سکتا ہے ۔۔۔ اور محترمہ کیوں آپ نیے زخموں کی دعا کر رہی ہیں مشرف نے کم کیا جو کیانی کو دعوت دے رہی ہیں۔۔۔۔۔ اللہ سے پناہ مانگیں
وسلام
 

طالوت

محفلین
کوئی نئی پارٹی وجود میں آئی ہے کیا ؟ صاحب کردار اور مخلص لوگوں کی ؟ اگر ایسا ہے تو مجھے مت بھولیئے گا چیرمین کے لیئے میں اپنی خدمات بغیر کی معاوضے کے رضاکارانہ پیش کروں گا
وسلام
 

خرم

محفلین
پارٹی بھی انشاء اللہ وجود میں آ جائے گی۔ ابھی تو متوقع ممبران کو قابو کیا جا رہا ہے۔ آپ کا نام بھی درج کر لیا ہے۔
 
Top