"معافی" سے متعلق کچھ خیالات

زبیر مرزا

محفلین
بھیا مجھے بھی من چلے کا سودا ڈرامہ بہت پسند ہے۔ پر میں نے ڈرامہ پڑھا ہے دیکھا نہیں :)
بابا کا لکھا آخری ٹی وی ڈرامہ سریل شاہلا کوٹ پڑھیے گا - میں نے اس ڈرامے کی چند قسطیں دیکھیں لیکن کتابی شکل
میں مکمل پڑھا - اوربابا کا ابتدائی دورکا ڈرامہ قرۃ العین توکئی بار پی ٹی وی سے ری ٹیلی کاسٹ ہوا اسے دیکھنے اور پڑھنے
کا لُطف ہی کچھ اور ہے یہ ایک محبت سوڈرامے کتاب میں شامل ہے
 
عائشہ عزیز: بہت خوب پسند ہے آپ کی۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں آج تک اسے پوری طرح نہ دیکھ پایا۔ میرے لیے بہت ضحیم ہے (پتا نہیں صحیح لفظ استعمال کیا ہے کہ نہیں، پر کہنا یہ چاہتا ہوں کہ اس میں ہر بات ہی سوچنے والی اور فکر کرنے والی ہے۔ اگر کبھی دیکھنے کی کوشش بھی کی، تو تھوڑا دیکھا اور پھر سوچوں میں غلطاں ہو گیا۔ آخر کار، راجا گدھ ناول کی طرح، اس کھیل کو بھی یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ شائد میری عمر کچی ہے، ابھی سمجھ نہیں آئے گا، سو مستقبل میں پڑھیں یا دیکھیں گے)۔ آپ لوگ اس معاملے میں تقدیر والےہیں، بہت آگے ہیں ہم جیسوں سے۔ بات جلدی سمجھ جاتے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

شاہلا کوٹ تو سنا سنا لگ رہا ہے بھیا۔۔ شاید بچپن میں کہیں دیکھا بھی ہو لیکن یاد نہیں۔ اور دوسرے والا بالکل یاد نہیں۔
جی اچھا بھیاضرور دیکھوں گی۔
 
قرۃ العین تو خوب کھیل تھا۔ کئی دفعہ دیکھا اور جب بھی دیکھا، پہلے سے ذیا دہ سراہا۔ اشفاق صاحب پر بڑا فضل تھا کہ وہ بات کی گتھی کو ایسا سلجھاتے تھے، کہ سب واضح ہو جاتا تھا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز: بہت خوب پسند ہے آپ کی۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں آج تک اسے پوری طرح نہ دیکھ پایا۔ میرے لیے بہت ضحیم ہے (پتا نہیں صحیح لفظ استعمال کیا ہے کہ نہیں، پر کہنا یہ چاہتا ہوں کہ اس میں ہر بات ہی سوچنے والی اور فکر کرنے والی ہے۔ اگر کبھی دیکھنے کی کوشش بھی کی، تو تھوڑا دیکھا اور پھر سوچوں میں غلطاں ہو گیا۔ آخر کار، راجا گدھ ناول کی طرح، اس کھیل کو بھی یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ شائد میری عمر کچی ہے، ابھی سمجھ نہیں آئے گا، سو مستقبل میں پڑھیں یا دیکھیں گے)۔ آپ لوگ اس معاملے میں تقدیر والےہیں، بہت آگے ہیں ہم جیسوں سے۔ بات جلدی سمجھ جاتے ہیں۔
سمجھ تو مجھے بھی ٹھیک سے نہیں آیا بھیا لیکن مجھے اسے پڑھنا اچھا لگا تھا۔۔ اور پورا ختم کیے بغیر نہیں رہ سکی۔
ایسی بات نہیں کہیں بھیا۔ دراصل اس میں تھوڑا سا فزکس اور سائنس کے بارے میں بھی تھا ناں اور مجھے ایسے ناولز اور موویز بہت پسند ہیں۔
شاید آپ ضخیم لکھنا چاہ رہے تھے بھیا۔
 
یہ تو آپ انکساری سے کام لے رہی ہیں۔ سمجھ آیا، تو مکمل کیا نا۔ :)
تصحیح کے لیے شکریہ۔ لفظ کا استعمال ٹھیک تھا؟ میری اردو بہت کمزور ہے۔ امید ہے کہ محفل کے ذریعہ اس میں بہتری آئے گی۔
 
عینی شاہ

محفلین
ویری نائس لکھا آپ نے بھائی ۔۔مجھے تو بس اتنا پتہ ہے کہ معاف کردینے میں ہی عظمت بھی ہے اور انسانیت کی بھلائی بھی ۔۔اور یہ اللہ میاں کی بہترین خوبیوں میں ایک خوبی بھی ہے ا س لیئے ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیئے ۔ہے نا بھئی :)
 
بھیاااا
مجھے بکس پڑھنا ویسے بھی بہت اچھا لگتا ہے بہت سی باتیں نہ سمجھ آنے کے باوجود :)
مجھے کیا پتا بھیا لیکن میں سمجھ گئی جو آپ لکھنا چاہ رہے تھے۔ میری اردو بھی اتنی اچھی نہیں ہے۔ :noxxx:
ضخیم کا مطلب تو موٹا ہوتا ہے ناں شاید جیسے ضخیم کتاب مطلب موٹی کتاب۔۔
 
مہ جبین

محفلین
ویری نائس لکھا آپ نے بھائی ۔۔مجھے تو بس اتنا پتہ ہے کہ معاف کردینے میں ہی عظمت بھی ہے اور انسانیت کی بھلائی بھی ۔۔اور یہ اللہ میاں کی بہترین خوبیوں میں ایک خوبی بھی ہے ا س لیئے ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیئے ۔ہے نا بھئی :)
عینی شاہ تمہاری بات بالکل درست ہے بس ایک تصحیح کرنا چاہوں گی کہ اللہ کے نام کے ساتھ میاں کا لفظ نہ لکھا کرو کیونکہ یہ انسانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے تو اسکو اللہ کے نام کے ساتھ لکھنا بے ادبی ہے
دوسری بات یہ کہ اللہ کی خوبیاں نہیں بلکہ بہت ادب کے ساتھ صفات کہنا زیادہ مناسب ہے کہ یہ اللہ کی صفت یا صفات ہیں
اگر میں نے غلط لکھا ہو تو کوئی اہلِ علم میری تصحیح ضرور کرے
 
جی آنٹی صفت بھی تو خوبی ہی ہوتی ہے شاید ۔۔لیکن آپ کو زیادہ پتہ ہو گا ۔۔۔اور اللہ کے ساتھ میاں لگانے والی تو میں تو شروع سے ہی اللہ میاں یا اللہ میاں جی ہی کہتی ہوں ۔ :) اچھا ٹھیک ہے :)
 
عائشہ عزیز: آپ تو سکھانے والوں میں سے ہیں، آپ کی اردو ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔
کھیل کو موٹا تو نہیں، لیکن مشکل کہنا چاہتا تھا۔ جیسے کبھی کبھی کچھ چیزوں کا بوجھ اتنا محسوس ہو کہ وہ اٹھائی نہ جائیں، برداشت نہ کر پائے آدمی ان کو۔ میری اردو! :)
 
عینی شاہ

محفلین
عینی شاہ، شکریہ آپ کا۔ کوئی تو ملا اپنے جیسا، جو محفل پر اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی بھی لکھتا ہے۔دیکھ کر میری کافی حوصلہ افزائی ہوئی۔ :)
ارے نعمان بھائی میری تو بڑی کلاس ہوتی ہے اس بات پر :rollingonthefloor:آپ پیور اردو ہی لکھا کریں میرےدیکھا دیکھی پر چلیں گے تو کلاسز لگنی شروع ہو جانی ہیں پھر :rollingonthefloor:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز: آپ تو سکھانے والوں میں سے ہیں، آپ کی اردو ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔
کھیل کو موٹا تو نہیں، لیکن مشکل کہنا چاہتا تھا۔ جیسے کبھی کبھی کچھ چیزوں کا بوجھ اتنا محسوس ہو کہ وہ اٹھائی نہ جائیں، برداشت نہ کر پائے آدمی ان کو۔ میری اردو! :)
اففف بھیا آپ تو مجھے شرمندہ کر رہے ہیں۔ ابھی آپ نے فاتح بھیا کی اردو نہیں پڑھی شاید :p
جی بھیا ایسے یوز کیا جاسکتا ہوگا۔ مجھے بالکل نہیں پتا :)
 
Top