"معافی" سے متعلق کچھ خیالات

زبیر مرزا

محفلین
نعمان رفیق مرزا
مرزا صاحب آپ کے تعارف کا انتظارہے بلکہ یوں کہنا چاہیے مرزاصاحب اپنا تعارف تودیں
یہ ڈائیلاگ شمشاد بھائی سے مستعار لیا ہے:) شمشاد بھائی وزیٹنگ کارڈ(تعارف) مانگنے
حوصلہ افزائی کرنے اوراپنے شادی دفتر میں گھیرکرلاجانے میں تاخیر کے قائل نہیں :)
 
نعمان رفیق مرزا
مرزا صاحب آپ کے تعارف کا انتظارہے بلکہ یوں کہنا چاہیے مرزاصاحب اپنا تعارف تودیں
یہ ڈائیلاگ شمشاد بھائی سے مستعار لیا ہے:) شمشاد بھائی وزیٹنگ کارڈ(تعارف) مانگنے
حوصلہ افزائی کرنے اوراپنے شادی دفتر میں گھیرکرلاجانے میں تاخیر کے قائل نہیں :)
بہت خوب کہا زبیر آپ نے۔ :)
نام نعمان، عمر 28 سال، پیشہ کیمیکل انجینئر، پیدائش گوجرانوالہ کی اور آج کل جرمنی میں ڈاکٹریٹ کے لیے کوشاں ہوں۔ آپ لوگوں نے محفل کو بہت دوستانہ رنگ دے رکھا ہے، آپ لوگوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔:notworthy:
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت خوب کہا زبیر آپ نے۔ :)
نام نعمان، عمر 28 سال، پیشہ کیمیکل انجینئر، پیدائش گوجرانوالہ کی اور آج کل جرمنی میں ڈاکٹریٹ کے لیے کوشاں ہوں۔ آپ لوگوں نے محفل کو بہت دوستانہ رنگ دے رکھا ہے، آپ لوگوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔:notworthy:
لیں جی آپ تو مغل بچے بھی ہیں اوراپنے پنڈ (گوجرانوالہ) کے بھی :) اس بات پر
شہزاد وحید مائنڈکرسکتا ہے کہ
گوجرانوالہ پنڈ دسدا اے تینوں:) بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کربھائی صاحب
شمشاد بھائی ان کے تعارف کا کریڈٹ مجھے دیں اورہوسکے توتعارف کے زُمرے میں پوسٹ بھی کردیں
 

آدم کا بیٹا

محفلین
یہ جو چھوٹی چھوٹی رنجشیں اور ناراضگیاں ہوتی ہیں، یہ مجازاً تو زحمت، لیکن حقیقتاً خدا کی رحمت ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے درجات کو بلند کرنے اور آپس میں اخوت کے رشتے کو مضبوط کرنے کے لیے ہی ہماری طرف بھیجی جاتی ہیں۔ ان کے آ جانے پر ایک دوسرے سے معافی مانگ لی جائے، تو نا صرف خدا کے سامنے جھکنے جیسے انمول عمل سے آشنائی ہو جائے بلکہ ہمارے آپس کے معاملات بھی بہت آسان ہو جائیں۔

نعمان مرزا (میونخ)۔
ماشا اللہ ۔ رنجشوں اور ناراضگیوں کے پیچھے موجود حکمتوں کی جن باریکیوں کی طرف آ پ نے توجہ دلائی ، وہ واقعتا قابل ستائش ہے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 
میچنگ ٹائی کے علاوہ اور بہت بھی بہت کچھ ہے اس میں سمجھنےکے لیے:p
اصل جواب تو اس نے ہی دینا تھا نا جناب جس سے سوال ہوا تھا، ہم نے تو بس جواب کوذرا لائیٹر سائیڈ پے لائے تھے۔ اور ہمیں عین امید تھی کے جواب تصویر کی سلیکشن جیسا ہی عمدہ ہو گا۔:)
 
معافی ایک رحم اور بڑے فضل والا عمل ہے اور چونکہ اللہ تعالٰی کی بہترین صفات میں سے ہے اور ہمارے انبیاء کرام کا شیوہ بھی جس کی سب سے بڑی مثال ہمارے نبی کریم کا فتح مکہ کے موقع پر عام معافی اعلان ہے ۔ اس سے زیادہ مستند تو کوئی بھی نظیر نہیں معافی کے عمل کو اپنانے کے لیے اور نبی پاک کی امت میں سے ہونے کی وجہ سے معافی انسانوں کا بےحد پسندیدہ عمل بھی ہے ۔ جسکا سب سے بڑا ثبوت اس تاگے پر ہونے والے تمام احباب کے تبصروں سے عیاں ہے ۔ ماشاءاللہ اصحاب علم نے سیر حاصل روشنی ڈالی اس موضوع پر تاہم اس ضمن میں تھوڑا بہت شامل ضرور کرنا چاہیں گے کہ
معافی کا لفظی مطلب کسی بھی چیز کو دھو کر صاف کر دینا جیسے کسی لکھی ہوئی سلیٹ کو صاف کر دینا کہ لکھا ہوا ایک بھی لفظ نظر نہ آئے۔ کسی کو معافی اس لیے نہیں دی جاتی کہ ہاں جی یہ تو مستحق ہے اس لیے اسے معافی کا اہل گردانا جائے،،بلکہ یہ ایک رحم دلی ہے کہ جو کچھ بھی اس نے آپ کے ساتھ کیا تو آپ اس کو معاف کر دیں اور اپنے آپکو اس سے یہ سوچ کر ممتاز رکھیں کہ اگر آپ بھی اس کے ساتھ ویسا کریں گے تو آپ دونوں میں فرق نہیں رہے جائے گا باقی اور حدیث پاک سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جو انسان کسی خطاکار کو معاف کر دیتا ہے اسکی کسی بھی غلطی کے پیش نظر تو اللہ تعالٰی اسکی عزت و توقیر میں اضافہ فرما دیتے ہیں ۔ اللہ پاک ہم سب کو درگزر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔آمین۔
آپ نے ماشاءاللہ اچھا لکھا ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ جیتے رہیں ۔
 
Top