معاشی ترقی 3.94 فیصد پر آگئی، اکاؤنٹس کمیٹی

جاسم محمد

محفلین
جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے ملک نے ترقی کی ہے یا اور پیچھے چلا گیا؟
کہیں پیچھے نہیں گیا۔ پچھلی حکومتوں کا سب سے زیادہ قرضہ ادا کرنے، ریکارڈ خساروں، کورونا وائرس کے باجود ۴ فیصد معاشی گروتھ حاصل کر لی ہے۔ اگلے سال ۵ فیصد تک معاشی گروتھ ہو سکتی ہے جو پائدار ہوگی، پچھلی حکومتوں کی طرح مصنوعی و عارضی نہیں۔

کہیں پیچھے نہیں گیا۔ پچھلی حکومتوں کا سب سے زیادہ قرضہ ادا کرنے، ریکارڈ خساروں، کورونا وائرس کے باجود ۴ فیصد معاشی گروتھ حاصل کر لی ہے۔ اگلے سال ۵ فیصد تک معاشی گروتھ ہو سکتی ہے

اور بیروزگار کتنے نوجوان ہوگئے اِن کی حکومت میں کورونا کے وقت میں کتنے لوگوں نے بھوک سے تنگ آکر خود کشی کی ہے
 
جاسم محمد

محفلین
اور بیروزگار کتنے نوجوان ہوگئے اِن کی حکومت میں کورونا کے وقت میں کتنے لوگوں نے بھوک سے تنگ آکر خود کشی کی ہے
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں بے روزگاری و مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی اکیلے آزمائش میں نہیں ہیں۔
Jobs Are Coming Back, But It’s Still a Long Road for Some
Global Food Prices Are Soaring
 
قیمتیں سو فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ایک حکومتی وزیر نے صرف ایک بیان کے ذریعے قومی ائیر لائن کی ایسی کی تیسی کردی۔ اسٹیل مل کے سامنے کھڑے ہوکر اسے چلانے کے جھوٹے دعوے کیے آج اسے اونے پونے بیچنا چاہتے ہیں۔
 
پوری دنیا میں کورونا لاک ڈاؤن کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
global-food-inflation.jpg

چینی اسکینڈل، دواؤں کا اسکینڈل، گندم اسکینڈل، رنگ روڈ اسکینڈل اور ایسے بہت سے اسکینڈلز کے ذریعے ان کے ساتھیوں نے الیکشن میں لگائے پیسوں کی کئی سو فیصد زیادہ وصولی کی
 
جاسم محمد

محفلین
چینی اسکینڈل، دواؤں کا اسکینڈل، گندم اسکینڈل، رنگ روڈ اسکینڈل اور ایسے بہت سے اسکینڈلز کے ذریعے ان کے ساتھیوں نے الیکشن میں لگائے پیسوں کی کئی سو فیصد زیادہ وصولی کی
اس کا تو پھر ایک ہی حل ہے کہ پاکستان میں الیکشن کروائے ہی نہ جائیں۔ کیونکہ الیکشن کے بعد جو بھی حکومت میں آتے ہیں ان کے اپنے کرپشن سکینڈل نکل آتے ہیں :)
 
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں سو پیاز بھی کھائے، سو جوتے بھی۔ تب کہیں جاکر ہزار بوری چاول کا فطرانہ ملا۔

سو جوتے اور سو پیاز کھانے کی حکمت عملی کپتان کی اپنی تھی۔
 
سیما علی

لائبریرین
پوری دنیا میں کورونا لاک ڈاؤن کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
global-food-inflation.jpg

جاسم محمد جب ہم بیٹے کے پاس ہوتے ہیں تو ہمیشہ بہت مہنگا لگا خاص کر دھنیا ہمیشہ ایک پاؤنڈ کا خریدتے ہمشہ ہمیں بہت دکھُ ہوتا ہے اُن لوگوں کو اس لئیے نہیں محسوس ہوتا ہے کہ جب آپ پاؤنڈ میں کما رہے ہوں تو آپکو نہں لگتا پر ہمُلوگوں کو مہنگائی وہاں بہت لگتی ہے ۔۔۔
 
ملک کی کرپٹ اشرافیہ نے اسی لئے اپنے زیادہ تر اثاثے غیر پاکستانی کرنسی میں رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ان کے نزدیک صرف کھانے کیلئے بنا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ملک کی کرپٹ اشرافیہ نے اسی لئے اپنے زیادہ تر اثاثے غیر پاکستانی کرنسی میں رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ان کے نزدیک صرف کھانے کیلئے بنا ہے۔
ان شاء اللّہ انکے کسی کام نہیں آنے والے ۔۔رضا نے
Union Bank of Switzerland (UBS میں بھی تین سال کام کیا ہمشہ کہتا رہا انکا رکھا ہوا پیسہ انکے کسی کام نہیں آئے ۔۔۔وہ ہمیشہ کہتا ہے ماں یہ خون کا پیسہ ہے اس لئے کسی کے کا م نہیں آسکتا۔۔۔۔۔
 
اللّہ کرے گا ان شاء اللّہ بس تھوڑے صبر کی ضرورت ہے ۔۔۔۔اللّہ کرے پاکستان کے لئیے ہمیشہ بہتر ہو آمین
بہتر ہی ہونا چاھئیے میں نے کسی سے سُنا تھا کہ جب پانچ سالوں میں ایک حکمران کا پیٹ بھر جاتا ہے پھر وہ ملک کے لئے کچھ سوچتاہے تو دوسرے حکمران کو لے آتے ہیں پھروہ پانچ سال کھاتا ہے
 
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں بے روزگاری و مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی اکیلے آزمائش میں نہیں ہیں۔
Jobs Are Coming Back, But It’s Still a Long Road for Some
Global Food Prices Are Soaring
تو کورونا کا فنڈ بھی تو آیا ہوگا آئی ایم ایف کی طرف سے وہ کہاں جارہا ہے؟
 
علی وقار

محفلین
دوسرے حکمران کو لے آتے ہیں پھروہ پانچ سال کھاتا ہے
خان صاحب کا معاملہ الٹ ہے۔ وہ خود نہیں کھاتے مگر جو کھائے اس کو ڈرانے دھمکانے کے لیے اس کے خلاف کمیشن بٹھا کر اسے ادھ موا کر دیتے ہیں مگر پرانی دوستی کا خیال کر کے انہیں آزاد ہی رکھتے ہیں اور کبھی کبھار کوئی پارٹی عہدہ دے دیتے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
تو کورونا کا فنڈ بھی تو آیا ہوگا آئی ایم ایف کی طرف سے وہ کہاں جارہا ہے؟
یہ سوال پوچھنا منع ہے، یہ مبینہ طور پر بارہ سو ارب روپے کا معاملہ ہے اور حکومت نے یہ رپورٹ دبا لی ہے اور فوجی چوں چراں کریں گے یا خان صاحب کو تنگ کریں گے تو یہ شاید یہ رپورٹ سامنے آ جائے گی، اس لیے اس پر مزید سوال جواب منع سمجھے جائیں ورنہ شمالی علاقہ جات جانا پڑے گا۔
 
Top