تعارف مظہر مظہری

مظہرمظہری

محفلین
میرا تعارف۔۔۔ مظہر مظہری
میرا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ، مگر دیارِ فرنگ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ویلز میں کافی عرصہ قیام کے بعد عروس البلاد لندن کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنا رکھا ہے۔ اردو ادب اسکول کالج یونیورسٹی کی سطح تک پڑھنے کو ملا اور خوب پڑھا، مگر ابھی کچھ لکھنا چاہا تو معلوم ہوا ہنوز دلی دور است۔ سوچا اس فورم کو جوائن کر لیتے ہیں کچھ سیکھنے کو ملتا رہے گا۔ ایف سی کالج کے ایک پرانے استاد انیس اکرام فطرت کا ایک شعر اکثر یاد آتا ہے، پوری غزل نہیں مل رہی تھی ۔ شائد یہاں کوئی رہنمائی فرما دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
Welcome.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔

آپ نے اپنے پرانے استاد کو جو شعر آپ کو یاد آتا رہتا ہے، وہ نہیں لکھا، اگر لکھ دیتے، تو شاید کوئی رکن پوری غزل ڈھونڈ دیتا۔

مگر ابھی کچھ لکھنا چاہا تو معلوم ہوا ہنوز دلی دور است۔
فکر نہ کریں، یہاں پر آپ کو تسلی بخش رہنمائی ملے گی۔
 

مظہرمظہری

محفلین
میں ایک چراغ لے کر کدھر کدھر جاؤں
سارا شہر ہے دیوانہ روشنی کے لیے
(انیس اکرام فطرت لاہور) کیا یہ ان کا ہی شعر ہے ؟ اور پوری غزل کسی سے مل سکتی ہے؟
 
Top