مصیبت در حقیقت شامتِ اعمال ہوتی ہے

-

  • 10

    Votes: 0 0.0%
  • 10

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ؕ لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿سورة البَقَرَة:286﴾
اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس کے لئے ہے جو اس نے کمایا اور اس کا وبال بھی اسی پر ہے جو اس نے (بدی کا) اکتساب کیا۔ اے ہمارے ربّ! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر(ان کے گناہوں کے نتیجہ میں) تُو نے ڈالا۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔ اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم کر۔ تُو ہی ہمارا والی ہے۔ پس ہمیں کافر قوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔
 

الف عین

لائبریرین
ہی ہاتھوں۔۔ والی آسی بھائی کی بات درست ہے۔
مجھے ان اشعار میں بھی خامی محسوس ہوئی
بھلائی گر میسر ہو تو انعامِ خدا جانو
برائی کو برا سمجھو بھلائی کو بھلا جانو
÷÷پہلا لفظ بدل دیا جائے تو بہتر ہے، بھلائی تو دوسرے میں استعمال ہو ہی رہی ہے۔

ثمود و عاد ہوں یا قومِ ھود و نوح کا قصہ
مٹا دے بے سبب بستی خدا کرتا نہیں ایسا
÷÷ثمود و عاد ہون یا ثمود و عاد کی داستان؟ ، یا دوسرے حصے سے ’قصا‘ کو بدلا جائے
۔۔اور یہاں بھی
جبیں اپنی جھکا لے جو بھلائی منتخب کر لے
وہی پاتا ہدایت ہے جسے اللہ ہدایت دے
دوسرا مصرع ’اللہ ہدایت ‘میں ہ کی تکرار، اور ’پاتا ہدایت‘ اچھا نہیں لگتا۔ ’ہدایت اس کو ملتی ہےُ زیادہ رواں ہے۔
مجرد قوافی ہیں، اس لئے آسانی سے اصلاح ممکن ہے
 
جی، مناسب ہے۔
انسان کے کلام میں بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے۔ اپنے اشعار کو خود وقتاً فوقتاً (خود تنقیدی کی نظر سے) دیکھتے رہا کریں، اس کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کہیں کوئی نئی بات، کوئی بہتری سوجھ جائے تو مناسب ترمیم کر لیا کریں، اس سے آپ کی شاعری بھی نکھرے گی اور تنقیدی صلاحیت بھی بڑھے گی۔
اللہ خوش رکھے۔
 
Top