مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

حسینی

محفلین
مصر کی حکومت
پہلے بھی سعودی مصر کی حکومت کی مدد کرتا رہا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ صرف شیعہ اور ایرانی اس بات کو ہوا دے رہے ہیں۔ مقصد صرف سعودی میں کیڑے نکالنا ہے

اور جو شاہ عبد اللہ نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد کہا ہے اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟؟
ویسے اس شرابی شاہ عبد اللہ کی حمایت کر کے ُ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟؟
اب ُ ُ آپ سعودی عرب کے اتنے بڑے حامی ہو کر جمہوریت کا لفظ آپ کے منہ سے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔۔۔
پہلے اپنے سعودیہ میں جمہوریت قائم کریں۔ ۔۔ پھر دوسرے ملکوں میں جمہوریت کی بات کریں۔
سعودی عرب وہ ملک ہے جس کا نام ہی ایک خاندان کے نام پر رکھا گیا ہے۔۔۔ آل سعود کے نام پر۔
اگر آج پاکستان کا نام ایک خاندان کے نام پر رکھیں تو آپ کو کیسا لگے گا؟؟؟
 
خان صاحب، ربِ کعبہ کی قسم آج مجھے آپ کی معصومیت پر بہت پیار آرہا ہے۔ :)
قبلہ، جسے آپ کمزور گروہ کہہ رہے ہیں اس کی کارروائی کے دوران دونوں اطراف سے ڈھائی سو کے لگ بھگ بندے مارے گئے تھے اور چودہ روز تک مسجد الحرام میدانِ کارزار بنی رہی تھی۔ اور یہ بھی مت بھولیے کہ وہ حج کا مبارک موقع تھا!
آج ذرا سعودی عرب کا نقشہ دیکھ لیجئے گا تاکہ آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اس کے ساتھ مصر کہاں لگتا ہے اور عراق کی کتنی لمبی سرحد اس کے ساتھ واقع ہے۔ امریکہ شریف اپنے تمام مبارک اتحادیوں کے ساتھ پچھلی ایک دہائی سے عراق میں جو خونریزی کا بازار گرم کیے ہوئے تھا اس حوالے سے سعودی عرب کے کردار کے بارے میں کیا فرماتے ہیں آپ؟ عراق اور کویت کے مابین ہونے والی جنگ بھی آپ کو یقیناً یاد ہوگی!

1979 کا واقعہ کا ا ور اسرائیل کی طاقت دو الگ چیزیں ہیں
1979 میں ایک گروہ نے امام مہدی کے ظہور کا چرچا کر کے خانہ خدا پر قبضہ کیا تھا۔ مکہ میں سعودی سیکورٹی فورسز نے خانہ خدا کو گھیر ے میں لے لیا تھا۔ اور جو کچھ بھی ہوا وہ مسجد الحرام تک محدود تھا۔ کوئی ٹینک توپ یا ہوائی لڑائی نہیں ہورہی تھی۔

عراق پر کویت کا قبضہ اور اس کے بعد امریکی کی مداخلت ایک ایسا قصہ ہے جس سے سعودی کے لیے امریکہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ چونکہ سعودی تیل کی دولت سے مالامال ہے اس لیے "برادر" اسلامی ممالک بڑی اسانی سے سعودی پر چڑھ دوڑ سکتے ہیں۔ عراق کی مثال سامنے ہے۔

امریکہ نے عراق نے جو کچھ کیا اس میں سعودی کا تقریبا ویسا ہی کردار رہا جیسا پاکستان کا افغانستان میں بلکہ پاکستان کا کردار تو اس سے کہیں بڑھ کر تھا ۔ کیا اپ اپنے دامن پر مسلم افغان کا خون محسوس کرتے ہیں؟ نہیں نا؟ کیوں؟

البتہ میری معصومیت کے بارے میں اپ کی رائے درست ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
دیکھیے یہ بھی صرف ہماری خوش گمانی ہے۔ سعودی عرب ایک ملک ہے۔ یہ تمام مسلمانوں کی ملکیت نہیں ہے۔ خلافت عثمانیہ کے بعد کئی ملک وجود میں ائے ۔ ان میں ایک سعودی عرب ہے۔ ایسے ہی جیسے اپ سوئی گیس افغانستان کو مفت سپلائی نہیں کرسکتے کیونکہ یہ پاکستان کی دولت ہے اسی طرح اپ کو سعودی عرب کوایک الگ ملک سمجھنا ہوگا۔ سوئی گیس تو اج کل پنجاب کو بھی فراہم نہیں کی جاتی۔ جب ہم سعودی عرب کو ایک خودمختارملک سمجھیں گے اور یہ مان لیں گے کہ ان کے وسائل ان کے ہی ہیں۔ ہمارے نہیں۔ تو ہمارے لیے سعودی پالیسی سمجھنی اسان ہوجائےگی۔
سبحان اللہ۔ خان صاحب، آج تو آپ پوری طرح چھائے ہوئے ہیں اور آپ کا یہ مرید آپ کے مراسلے پڑھ کر وجد کے عالم میں جھوم رہا ہے!:)
حضور، سعودی عرب محض ایک ملک ہی نہیں بلکہ وہاں موجود حرمین شریفین کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے لئے ایک ایسے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر ان کا گزارہ ہی نہیں ہوسکتا! امریکی آشیرباد سے سعودی عرب میں حکمرانی کرنے والوں کو شاید یہ نقطہ قیامت تک سمجھ میں نہیں آئے گا اور جس دن انہیں یہ نقطہ سمجھ میں آگیا اس دن وہ حکمران نہیں رہیں گے!
 
جہموریت پر ایک نوٹ

انسانوں کو ایک نظام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی ضروریات اور خواہشات ایک منظم طریقے سے پوری ہوتی رہیں۔ اگر یہ نہیں ہورہی ہیں تو جہموریت سے صرف بالادست طبقہ فائدہ اٹھارہا ہے۔
مجموعی طور پر میں دیکھتا ہوں کہ سعودی عرب میں الحمدللہ جہمور کی خواہشات اور ضروریات ان کئی ممالک سے زیادہ اچھی طرح سے پوری ہورہی ہیں جن ممالک میں جہموریت ہے۔ لہذا سعودی میں جہموریت کی اتنی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ یہ نہیں کہہ رہا کہ سب ٹھیک ہے مگر یہ کہہ رہا ہوں کہ بہت سوں سے بہتر ہے۔
 
خان صاحب کو یہ بھی بتائیے ان کی آمدنی کا ذریعہ محض تیل ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے حج کے لئے جانے والے حاجیوں سے اگاہی کی ہوئی رقم بھی ہے۔
 
حرمیں شریفین سے تمام دنیا کے مسلمانوں کی وابستگی ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ سعودی عرب کو ایک ملک اور اسکے وسائل کو اسی کا تصور کریں۔ جیسے پاکستان کی سوئی گیس کو بلوچستان کی پنجاب کی گندم کو پنجاب کی گردانتے ہیں۔

جیسے پاکستان وجود میں ایا ہے اس کی ایک تاریخ ہے۔ اسی طرح سعودی عرب وجود میں ایا ہے ۔ اس کی ایک الگ تاریخ ہے۔ درست یا غلط ۔ مگریہ حقیقت ہے۔ اگر ہم یہ حقیقت تسلیم کرلیں تو جلن سے باہرنکل ائیں گے
 
یہ بھی اپکی غلط فہمی ہے
سعودی عرب جتنا حجاج کرام کے اکرام کے لیے خرچ کرتا ہے کوئی اور نہیں کرتا۔ کیا اپنے حج کیا ہے؟
بڑی تیزی سے سعودی معشیت انڈسٹری کی طرف تبدیل ہورہی ہے۔ میر اخیال ہے کہ اگلے پچاس سالوں میں امدنی کا بڑا ذریعہ برامد اور سروس ہوگی نہ کہ تیل۔
 
حسینی

محفلین
1979 7
امریکہ نے عراق نے جو کچھ کیا اس میں سعودی کا تقریبا ویسا ہی کردار رہا جیسا پاکستان کا افغانستان میں بلکہ پاکستان کا کردار تو اس سے کہیں بڑھ کر تھا ۔ کیا اپ اپنے دامن پر مسلم افغان کا خون محسوس کرتے ہیں؟ نہیں نا؟ کیوں؟
پ۔
کیوں نہیں۔۔۔ شاید آپ محسوس نہ کرتے ہوں۔۔۔ لیکن ہر غیرت مند پاکستانی کا یہ موقف ہے کہ امریکہ کو راہداری دے کر پاکستان نے اچھا کام نہیں کیا تھا۔۔
ہر عرب جنگ میں آج تک سعودیہ کا منفی کردار رہا ہے۔۔۔۔ اور مسلم کشی کے لیے ہمیشہ امریکی جہاز سعودیہ سے یعنی مسلمانوں کے مرکز سے ہی اڑتے رہے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
1979 کا واقعہ کا ا ور اسرائیل کی طاقت دو الگ چیزیں ہیں
1979 میں ایک گروہ نے امام مہدی کے ظہور کا چرچا کر کے خانہ خدا پر قبضہ کیا تھا۔ مکہ میں سعودی سیکورٹی فورسز نے خانہ خدا کو گھیر ے میں لے لیا تھا۔ اور جو کچھ بھی ہوا وہ مسجد الحرام تک محدود تھا۔ کوئی ٹینک توپ یا ہوائی لڑائی نہیں ہورہی تھی۔

عراق پر کویت کا قبضہ اور اس کے بعد امریکی کی مداخلت ایک ایسا قصہ ہے جس سے سعودی کے لیے امریکہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ چونکہ سعودی تیل کی دولت سے مالامال ہے اس لیے "برادر" اسلامی ممالک بڑی اسانی سے سعودی پر چڑھ دوڑ سکتے ہیں۔ عراق کی مثال سامنے ہے۔

امریکہ نے عراق نے جو کچھ کیا اس میں سعودی کا تقریبا ویسا ہی کردار رہا جیسا پاکستان کا افغانستان میں بلکہ پاکستان کا کردار تو اس سے کہیں بڑھ کر تھا ۔ کیا اپ اپنے دامن پر مسلم افغان کا خون محسوس کرتے ہیں؟ نہیں نا؟ کیوں؟

البتہ میری معصومیت کے بارے میں اپ کی رائے درست ہے۔
فرانسیسی اور پاکستانی کمانڈوز بھی یقیناً اس وقت ڈیپوٹیشن یا سیکونڈمنٹ پر سعودی افواج میں خدمات انجام دے رہے ہوں گے۔ ہے ناں؟
سعودی عرب کی اہمیت تو ویسے ہی امریکہ کے لئے بہت واضح ہے کہ امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں اس سے بہتر گماشتہ بھلا کہاں میسر آسکتا ہے!
میں مظلوم افغانیوں کے قتلِ ناحق کے لئے خود کو بالکل ذمہ دار سمجھتا ہوں کیونکہ بحیثیتِ مسلمان یہ میرا فرض تھا کہ جس بھی حیثیت میں اس وقت اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرسکتا تھا مجھے ایسا کرنا چاہئے تھا۔
 
محترم اپ غزہ پر اسرائیل کے حملے کی وڈیو ز دیکھیے پھر اسکاتقابل 1979 کے واقعے سے کیجیے

آواز بلند کرنا دور کی بات ہے۔ اپکے اپنے ملک سے جہاز اڑ کر کارپٹ بمباری کرتے رہے ۔ اپ اور اپکے لیڈرز سب سےپہلے پاکستان کا نعرہ مارتے رہے۔ جتنا خون مسلم جدید تاریخ میں پاکستان کی مدد سے افغانستان میں بہا ہے شاید اتنا ہے عراق میں۔

بہرحال عراق ہو یا افغانستان اپکو جو ملک امریکی مفادات کی درپردہ مدد کرتا نظر ائے گا وہ ایرا ن ہے
 
حسینی

محفلین
جہموریت پر ایک نوٹ

انسانوں کو ایک نظام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کی ضروریات اور خواہشات ایک منظم طریقے سے پوری ہوتی رہیں۔ اگر یہ نہیں ہورہی ہیں تو جہموریت سے صرف بالادست طبقہ فائدہ اٹھارہا ہے۔
مجموعی طور پر میں دیکھتا ہوں کہ سعودی عرب میں الحمدللہ جہمور کی خواہشات اور ضروریات ان کئی ممالک سے زیادہ اچھی طرح سے پوری ہورہی ہیں جن ممالک میں جہموریت ہے۔ لہذا سعودی میں جہموریت کی اتنی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ یہ نہیں کہہ رہا کہ سب ٹھیک ہے مگر یہ کہہ رہا ہوں کہ بہت سوں سے بہتر ہے۔

آخر کار بلی تھیلی سے باہر آہی گئی۔۔۔
اب اگر آپ بادشاہت کی مدح میں قصیدے پڑھیں تو ۔۔۔۔۔۔ آگے کچھ نہیں بچتا۔
لگتا ہے موصوف کو معلوم نہیں۔۔۔۔ سعودی عرب تیل سے مالا مال ہونے کے باوجود وہاں کتنا فقر ہے۔۔ کتنے لوگ بے گھر ہیں۔۔
تیل کی دولت تو صرف چند امرا کے گرد ہی گھومتا ہے۔۔۔ عام عوام کا تو اس میں کوئی حصہ نہیں۔۔
حکومتی ظلم کے خلاف مختلف صوبوں میں احتجاجات ہو رہے ہیں۔۔۔ اور آپ کو جمہوریت کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔۔ واہ جی ِ واہ۔۔۔
 
آخری تدوین:
آخر کار چوہا تھیلی سے باہر آہی گیا۔۔۔
اب اگر آپ بادشاہت کی مدح میں قصیدے پڑھیں تو ۔۔۔ ۔۔۔ آگے کچھ نہیں بچتا۔
لگتا ہے موصوف کو معلوم نہیں۔۔۔ ۔ سعودی عرب تیل سے مالا مال ہونے کے باوجود وہاں کتنا فقر ہے۔۔ کتنے لوگ بے گھر ہیں۔۔

سعودی عرب میں تیل کی بے پناہ آمدنی کے باوجود دس ملین افراد کو اتنی تنخواہ نہیں ملتی جس سے زندگي کا خرچ مکمل ہوسکے۔
حوالہ:http://en.alalam.ir/news/1501873
 
عاطف بٹ

محفلین
حرمیں شریفین سے تمام دنیا کے مسلمانوں کی وابستگی ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ سعودی عرب کو ایک ملک اور اسکے وسائل کو اسی کا تصور کریں۔ جیسے پاکستان کی سوئی گیس کو بلوچستان کی پنجاب کی گندم کو پنجاب کی گردانتے ہیں۔

جیسے پاکستان وجود میں ایا ہے اس کی ایک تاریخ ہے۔ اسی طرح سعودی عرب وجود میں ایا ہے ۔ اس کی ایک الگ تاریخ ہے۔ درست یا غلط ۔ مگریہ حقیقت ہے۔ اگر ہم یہ حقیقت تسلیم کرلیں تو جلن سے باہرنکل ائیں گے
ہم نے سعودی عرب کے ملک ہونے کی حیثیت سے انکار نہیں کیا لیکن وہاں موجود دولت کو آلِ السعود عوام کی نہیں بلکہ اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں اور یہیں سے خرابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔
سعودی عرب ایک مخصوص ٹولے کو جس طرح نوازا گیا وہ سب کو پتہ ہے!
 
افغانستان اور پاکستان والا معاملہ بالکل الگ نوعیت کا ہے
1979کا بالکل الگ ان دونوں کو ایک ساتھ نہ ملائیں ۔

افغانستان اور پاکستان کا معاملہ ایک مثال ہے۔ ایک ملک جو اسلام اور مسلمان کے نام پر بنا وہ ملک اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرتا ہے ۔ اتنا کہ اس کا ایک بازو کافر انڈیا سے مدد لینے پرمجبور ہوتا ہے حتی کہ الگ ہوجائے۔ وہی ملک اپنے پڑوسی ملک جو مسلمان ہے ایک غیرمسلم ملک کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ 10 لاکھ لوگو ں سے زیادہ مسلمانوں کو شھید کرسکے۔
ہر وقت دوسروں کی برائیاں کرتے رہنے والے ہم پاکستانی اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے
 
ہم نے سعودی عرب کے ملک ہونے کی حیثیت سے انکار نہیں کیا لیکن وہاں موجود دولت کو آلِ السعود عوام کی نہیں بلکہ اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں اور یہیں سے خرابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔
سعودی عرب ایک مخصوص ٹولے کو جس طرح نوازا گیا وہ سب کو پتہ ہے!

یہ بھی ایک محدود نقطہ نظر ہے۔ جس طرح ہر ملک میں ایک بالادست طبقہ ہوتا ہے اسی طرح یہاں بھی ہے۔
یہا ں عوام وہ سہولیتں استعمال کرتی ہے جس کا اپ یا کوئی امریکہ میں سوچ بھی نہیں سکتا
 
ظفری

لائبریرین
آخر کار چوہا تھیلی سے باہر آہی گیا۔۔۔
اب اگر آپ بادشاہت کی مدح میں قصیدے پڑھیں تو ۔۔۔ ۔۔۔ آگے کچھ نہیں بچتا۔
لگتا ہے موصوف کو معلوم نہیں۔۔۔ ۔ سعودی عرب تیل سے مالا مال ہونے کے باوجود وہاں کتنا فقر ہے۔۔ کتنے لوگ بے گھر ہیں۔۔
تیل کی دولت تو صرف چند امرا کے گرد ہی گھومتا ہے۔۔۔ عام عوام کا تو اس میں کوئی حصہ نہیں۔۔
حکومتی ظلم کے خلاف مختلف صوبوں میں احتجاجات ہو رہے ہیں۔۔۔ اور آپ کو جمہوریت کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔۔ واہ جی ِ واہ۔۔۔
محترم آپ پھر جذباتی ہو رہے ہیں ۔ بلی تھیلے سے باہر آتی ہے نہ کہ چوہا تھیلی سے باہر ۔۔۔۔۔ ;)
 
حسینی

محفلین
ل
؛

بہرحال عراق ہو یا افغانستان اپکو جو ملک امریکی مفادات کی درپردہ مدد کرتا نظر ائے گا وہ ایرا ن ہے

ایران چونکہ امریکی مفادات کی مدد کرتا ہے۔۔۔ اس لیے امریکہ ایران پر ہر قسم کی اقتصادی پابندیاں لگاتا ہے۔۔۔
تاکہ ایران ہر حوالے سے مشکل میں پھنسے۔۔۔۔
واہ جی واہ۔۔۔۔۔۔۔ کیا منطق ہے آپ کی۔۔۔ کیا کہنے آپ کے۔۔۔
ایران اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کرتا ہے۔
اپنے شاہ عبد اللہ سے بھی کہیں کہ کبھی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کرے۔۔۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
محترم اپ غزہ پر اسرائیل کے حملے کی وڈیو ز دیکھیے پھر اسکاتقابل 1979 کے واقعے سے کیجیے

آواز بلند کرنا دور کی بات ہے۔ اپکے اپنے ملک سے جہاز اڑ کر کارپٹ بمباری کرتے رہے ۔ اپ اور اپکے لیڈرز سب سےپہلے پاکستان کا نعرہ مارتے رہے۔ جتنا خون مسلم جدید تاریخ میں پاکستان کی مدد سے افغانستان میں بہا ہے شاید اتنا ہے عراق میں۔

بہرحال عراق ہو یا افغانستان اپکو جو ملک امریکی مفادات کی درپردہ مدد کرتا نظر ائے گا وہ ایرا ن ہے
غزہ پر حملے کے لئے بھی سعودی عرب ہی ذمہ دار ہے۔ مصری غاصب فوج کو پانچ ارب ڈالرز کی امداد دینے کا تازہ واقعہ تو آپ کے سامنے ہے۔ غزہ میں امداد بھیجتے ہوئے سعودی شاہوں کو موت نظر آنے لگتی ہے!
ایران کی خرابیاں تو آپ کو نظر آتی ہیں مگر سعودی عرب کے کرتوتوں پر آپ یوں پردہ ڈال رہے ہیں جیسے ماں اپنے بچے کے عیب چھپاتی ہے۔
 
محترم آپ پھر جذباتی ہو رہے ہیں ۔ بلی تھیلے سے باہر آتی ہے نہ کہ چوہا تھیلی سے باہر ۔۔۔ ۔۔ ;)
بلی کو بھوک لگی تھی اور وہ تھیلے کے پاس کھڑی ہو گئی آخر کب تک تھیلے میں چوہا رہتا تھک گیا تو بے چارہ باہر نکل آیا:)
 
Top