تاسف مشہور مصور، مجسمہ ساز اور خطاط گل جی کا اندوہناک قتل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
ابھی پی ٹی وی خبرنامے سے پتہ چلا کہ مشہور مصور، مجسمہ ساز اور خطاط گل جی اپنی اہلیہ اور ملازمہ سمیت اپنے گھر میں مردہ پائے گیے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

ان کو کم از کم 4 دن پہلے قتل کیا گیا تھا۔ ان کے چوکیدار اور ڈرائیور غائب ہیں، ڈرائیور پولیس کے بقول چند ہفتے پہلے رکھا گیا تھا۔

گل جی ایک انجینئیر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصور مجسمہ ساز اور خطاط تھے۔ فیصل مسجد پر لگا ہوا سونے کا چاند اس نے بنایا تھا۔ فیصل مسجد ہی کے محراب اور دیواروں پر خطاطی کے شاہکار بھی انہیں کے بنائے ہوئے تھے۔

اللہ تینوں مقتولین کی مغفرت کرے آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ اندوہناک خبر میں نے بھی ابھی ابھی سنی ہے، ایک نابغہ روزگار فنکار چلا گیا دنیا سے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
حکیم سعید مرحُوم کا دُنیا سے رُخصت ہونا یاد آ گیا ہے۔ نہ جانے کون شقی القلب ہوں گے جو ایسی نابغہء روزگار ہستیوں کے ساتھ یہ سلُوک کرتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ ان کی حقیقی عظمت سے بے بہرہ ہوتے ہیں۔ دُعا ہے کہ باری تعالےٰ اِن کی مغفرت فرمائیں۔
 

خرم

محفلین
اب ایک درویش منش آرٹسٹ سے کیا دشمنی ہو سکتی ہے یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
 

arifkarim

معطل
ہم پاکستانی صرف پیسے والے کی قدر کرتے ہیں اور ایک ماہر آرٹسٹ‌ اور ٹیلینٹڈ بندے کے ساتھ اس طرح کا سلوک!!!!!
 

باسم

محفلین
ReportNadeem-20122007.gif

امت
کس بے دردی سے قتل کیا ہے ہم اپنے محسنوں سے ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top