مشہور مصنف مائیکل کرشٹن کا انتقال

نبیل

تکنیکی معاون
crichton2.jpg


آج مجھے یہ خبر پڑھ کر دھچکا لگا کہ میرے پسندندہ مصنف مائیکل کرشٹن 66 سال عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مائیکل کرشٹن دور حاضر کے مقبول ترین سائنس فکشن رائٹرز میں سے تھے۔ مائیکل کرشٹن ایک سائنسدان، ڈاکٹر، سکرین رائٹر اور فلم میکر تھے لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ ان کے ٹیکنو تھرلر ناول تھے۔ ان کا مشہور زمانہ ناول جراسک پارک1990 میں شائع ہوا جس پر بعد میں سٹیون شپیل برگ کی بلاک بسٹر فلم بھی بنی۔ مائیکل کرشٹن کے ناولوں میں ان کی سائنس کے میدان میں مہارت جھلکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی مائیکل کرشٹن نہایت خوبی سے ناول کے پلاٹ میں اپنے سماجی اور ثقافتی نظریات کو بھی جگہ دیتے تھے۔ مائیکل کرشٹن کے مشہور ناولوں میں جراسک پارک، لاسٹ والڈ، ائر فریم اور ایڈرومیڈا سٹرین شامل ہیں۔
 
Top