مشکل کام!!!

سیما علی

لائبریرین
ہماری پسند کی لسٹ تو شیطان کی آنت جیسی لمبی ہے۔
ایک وقت تھا کہ ہم 30 کلو کے حساب سے کتابیں منگوایا کرتے تھے پاکستان سے۔ ذہن میں سوچ یہ تھی کہ کیا پتہ جب بڑھاپے میں ہمارے پاس زیادہ ٹائم ہو پڑھنے کے لئے تو اس وقت اتنی کتابیں نہ منگوا پائیں۔ وقت کے ساتھ اخراجات بھی تو بڑھ جاتے نا۔ مگر پھر یوں ہوا کہ روم کی سیٹنگ از سرِ نو کرنی تھی۔ ہماری عقل ملاحظہ کیجئے کہ ہم نے ایک بڑے باتھ ٹب کو کتابوں سے بھرا۔ یاد رہے کہ باتھ ٹب ابھی باتھ روم میں فٹ ہونے کے انتظار میں سٹنگ روم میں ہی پڑا تھا۔ پھر ہمارہی غیر موجودگی میں کسی علم کے دشمن نے نجانے کس جنم کا بدلہ لیا اور ہماری کتابیں باہر کنٹینر میں پھینک دیں جو کہ ری یوز میٹیریل جمع کرنے کے لئے رکھے ہوئے تھے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے۔ بس وہی کتابیں بچ پائیں جو سٹور روم کی الماری میں رکھی تھیں۔
مختصر یہ کہ ہمیں اپنا بڑھاپا اچھے سے گزارنے کا اہتمام کرنا ہے مطالعے کی بھرپور سہولت اور مواد کے ساتھ۔
بٹیا کتابوں کو اپنی بے قدری پہ رونا آگیا اور باتھ ٹب میں غوطہ زن ہوئیں !!!!اُنکے انجام پر تو ہمیں بھی بہت دکھ ہورہا ہے !!!!پر اب ہمیں بتائیے گا آپ کو جب کتاب چاہئے ہو !!!
 
گُلِ یاسمیں

بے قدری کہاں کی تھی ہم نے۔ نئے نکور باتھ ٹب میں کچھ گھنٹوں کے لئے رکھا تھا کہ ہر طرف سامان تھا اور ہمیں وہی جگہ ملی کہ شام تک تو واپس اپنے ٹھکانے پہ پہنچ ہی جائیں گی۔ بس ہمارا باہر جانا یہ قیامت لایا اور ہم اپنی دوستوں سے محروم ہوئے۔
جی ان شا اللہ ضرور۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بھیا ہم نے بہت مرتبہ اپنی کتابیں مستعار دیں اور زک اُٹھایا پھر دوبارہ خریدنا پڑیں :)
اسی وجہ سے میں اپنی کتابیں چھپا چھپا کر رکھتی ہوں۔۔۔۔ ویسے خرید کر تحفہ دے دینا اور بات ہے مگر اپنی کتاب دے دینا اور پھر اس کا واپس نہ ملنا یا خراب حالت میں واپس ملنا:love-over:
اللہ دشمن کو بھی ایسا دن نہ دکھائے۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
معاملہ یہ ہے کہ ہم نے یہاں کتابوں کا ذکر سُنا ۔
ہم سمجھے تحفے بٹ رہے۔ جھٹ سے اپنا نام بھی پیش کر دیا۔
شمشاد بھائی نے کہا کہ وہ اپنا چائے کا کپ دے سکتے ہیں لیکن کتابیں نہیں۔
ہم نے کہا کہ تا زندگی چائے پلانے کا وعدہ دے دیجئے تو انھوں نے آپ کے ذمہ لگا دیا یہ کام۔
ہمارے پاس نہ کوئی وڈا پرس ہے ۔ بس دو تین سو کرون ہیں جو موبائل کے کور میں ہی رکھ لیتے ہیں۔ اب اگر یہ پیسے کتابوں پر خرچ کر دئیے تو گاڑی کا پٹرول کہاں سے آئے گا۔
جب تک آپ یہ مشکل کام انجام تک نہ پہنچا دیں تب تک ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ معاملات طے ہوئے یا نہیں؟
پروفیسر شوکت اللہ شوکت ہمیں کچھ کتابیں تحفہ میں دینے والے تھے لیکن ابھی تک شاید وہ چھپی نہیں سو ہم منتظر ہی ہیں۔۔۔۔
ایسا ہے کہ چائے والا معاملہ تو یوں طے کرتے ہیں کہ تحفہ دینے لینے سے محبت بڑھتی ہے۔۔۔ میں آپ کو تا عمر چائے پلانے کا وعدہ کروں گی تو جوابی تحفہ میں آپ بھی ایسا ہی وعدہ کریں گی۔۔۔ تو ایسا کرتے ہیں جو چائے میں آپ کے لئیے بنایا کروں گی وہ میں پی لیا کروں گی، جو آپ میرے لئیے بنائیں گی وہ آپ پی لیجیے گا۔۔۔۔
کتابوں والے کام کی بابت یہ مشورہ ہے کہ آپ پاکستان آئیے۔۔۔ہم سب آپ کو بہت سی کتابیں تحفے میں دیں گے واپسی پر انہیں ساتھ لیتی جائیے گا۔۔۔ سمپل :)

ہماری پسند کی لسٹ تو شیطان کی آنت جیسی لمبی ہے۔
ایک وقت تھا کہ ہم 30 کلو کے حساب سے کتابیں منگوایا کرتے تھے پاکستان سے۔ ذہن میں سوچ یہ تھی کہ کیا پتہ جب بڑھاپے میں ہمارے پاس زیادہ ٹائم ہو پڑھنے کے لئے تو اس وقت اتنی کتابیں نہ منگوا پائیں۔ وقت کے ساتھ اخراجات بھی تو بڑھ جاتے نا۔ مگر پھر یوں ہوا کہ روم کی سیٹنگ از سرِ نو کرنی تھی۔ ہماری عقل ملاحظہ کیجئے کہ ہم نے ایک بڑے باتھ ٹب کو کتابوں سے بھرا۔ یاد رہے کہ باتھ ٹب ابھی باتھ روم میں فٹ ہونے کے انتظار میں سٹنگ روم میں ہی پڑا تھا۔ پھر ہمارہی غیر موجودگی میں کسی علم کے دشمن نے نجانے کس جنم کا بدلہ لیا اور ہماری کتابیں باہر کنٹینر میں پھینک دیں جو کہ ری یوز میٹیریل جمع کرنے کے لئے رکھے ہوئے تھے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے۔ بس وہی کتابیں بچ پائیں جو سٹور روم کی الماری میں رکھی تھیں۔
مختصر یہ کہ ہمیں اپنا بڑھاپا اچھے سے گزارنے کا اہتمام کرنا ہے مطالعے کی بھرپور سہولت اور مواد کے ساتھ۔
بڑھاپے کا علم نہیں آئے گا یا نہیں لیکن بڑھاپے کی تیاری کے لئیے ڈھیروں کتابیں میں نے جمع کر لی ہیں

آپ والے حادثے سے مجھے یہ بات یاد آئی کہ میری سعودیہ کی پہلی فلائٹ تھی اور مجھے سامان کے وزن سے متعلق اونچ نیچ کا زیادہ علم نہ تھا۔۔۔ جب سامان کا وزن ہوا تو میرے ایک بیگ کا اضافی وزن 5 کلو تھا۔۔۔ اب وہاں کھڑے حضرت مجھ پر برس پڑے کہ میں بیچاری پہلے ہی ایسے لگ رہا تھا جنگ پر جا رہی ہوں اوپر سے ان انکل کی باتیں آنسو تو ویسے ہی تیار رہتے ہیں۔۔۔ میں نے انہیں کہا کہ جی میں سٹوڈنٹ ہوں اور کچھ ماہ بعد میرے امتحان ہیں یہ اتنی ساری کتابیں ہی تو ہیں میری۔۔۔ نہیں تو ٹھیک ہے کتابیں نکال دیں (ساتھ ہی ساتھ دل ہی دل میں دعا مانگی کہ وہ واقعی کتابیں نہ نکالنے لگ جائیں ورنہ سارا ائیر پورٹ سوچے گا کہ بائیولوجی اور مستنصر حسین تاڑر اشفاق احمد ممتاز مفتی و دیگر کا کیا تعلق ہے نیز یہ کہ میرے ہینڈ کیری ہینڈ بیگ اور لیپ ٹاپ بیگ میں بھی کتابیں ہی بھری ہوئیں تھیں جن کی طرف ان کا دھیان نہ گیا ورنہ۔۔۔۔۔) بس ان انکل کو رحم آ گیا انہوں نے کہا جاو بیٹا امتحان کی اچھی تیاری کرنا۔۔۔۔اسی طرح ایک بار فاطمہ کے ساتھ جانا تھا۔۔۔ بیگ کا وزن پھر اوپر۔۔۔ گھر والوں نے کتابیں نکال دیں کہ بیٹا ہم بعد میں بھیج دیں گے :)cautious: میں تو جانتی نہیں) ۔۔۔ رات میں میں نے چپکے سے ساری کتابیں بے بی بیگ میں ہینڈ پیگ میں اور ادھر ادھر فٹ کر لیں :whistle::whistle::whistle:
 
شمشاد

لائبریرین
میں اسی لیے کسی کو کتاب مستعار نہیں دیتا، یہ الگ بات ہے کہ کوئی چوری کر کے لے جائے۔
 
چوری نہ کرے کوئی اس لئیے کسی کو پتا ہی نہیں لگنا چاہئیے کہ بندے پاس کیسا خزانہ ہے کتابوں کا۔۔۔ آجکل تو وہ دور ہی نہیں رہا۔۔۔ اوپر سے مہنگائی اففف۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کتابیں تو سامنے سیلف میں پڑی نظر آ جاتی ہیں۔ اب میرے پاس باتھ ٹب تو ہے نہیں کہ اس میں چُھپا کر رکھوں۔
 
شمشاد

لائبریرین

آپ والے حادثے سے مجھے یہ بات یاد آئی کہ میری سعودیہ کی پہلی فلائٹ تھی اور مجھے سامان کے وزن سے متعلق اونچ نیچ کا زیادہ علم نہ تھا۔۔۔ جب سامان کا وزن ہوا تو میرے ایک بیگ کا اضافی وزن 5 کلو تھا۔۔۔ اب وہاں کھڑے حضرت مجھ پر برس پڑے کہ میں بیچاری پہلے ہی ایسے لگ رہا تھا جنگ پر جا رہی ہوں اوپر سے ان انکل کی باتیں آنسو تو ویسے ہی تیار رہتے ہیں۔۔۔ میں نے انہیں کہا کہ جی میں سٹوڈنٹ ہوں اور کچھ ماہ بعد میرے امتحان ہیں یہ اتنی ساری کتابیں ہی تو ہیں میری۔۔۔ نہیں تو ٹھیک ہے کتابیں نکال دیں (ساتھ ہی ساتھ دل ہی دل میں دعا مانگی کہ وہ واقعی کتابیں نہ نکالنے لگ جائیں ورنہ سارا ائیر پورٹ سوچے گا کہ بائیولوجی اور مستنصر حسین تاڑر اشفاق احمد ممتاز مفتی و دیگر کا کیا تعلق ہے نیز یہ کہ میرے ہینڈ کیری ہینڈ بیگ اور لیپ ٹاپ بیگ میں بھی کتابیں ہی بھری ہوئیں تھیں جن کی طرف ان کا دھیان نہ گیا ورنہ۔۔۔۔۔) بس ان انکل کو رحم آ گیا انہوں نے کہا جاو بیٹا امتحان کی اچھی تیاری کرنا۔۔۔۔اسی طرح ایک بار فاطمہ کے ساتھ جانا تھا۔۔۔ بیگ کا وزن پھر اوپر۔۔۔ گھر والوں نے کتابیں نکال دیں کہ بیٹا ہم بعد میں بھیج دیں گے :)cautious: میں تو جانتی نہیں) ۔۔۔ رات میں میں نے چپکے سے ساری کتابیں بے بی بیگ میں ہینڈ پیگ میں اور ادھر ادھر فٹ کر لیں :whistle::whistle::whistle:

اور اس وقت وہ ساری کتابیں کہاں ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پروفیسر شوکت اللہ شوکت ہمیں کچھ کتابیں تحفہ میں دینے والے تھے لیکن ابھی تک شاید وہ چھپی نہیں سو ہم منتظر ہی ہیں۔۔۔۔
ایسا ہے کہ چائے والا معاملہ تو یوں طے کرتے ہیں کہ تحفہ دینے لینے سے محبت بڑھتی ہے۔۔۔ میں آپ کو تا عمر چائے پلانے کا وعدہ کروں گی تو جوابی تحفہ میں آپ بھی ایسا ہی وعدہ کریں گی۔۔۔ تو ایسا کرتے ہیں جو چائے میں آپ کے لئیے بنایا کروں گی وہ میں پی لیا کروں گی، جو آپ میرے لئیے بنائیں گی وہ آپ پی لیجیے گا۔۔۔۔
کتابوں والے کام کی بابت یہ مشورہ ہے کہ آپ پاکستان آئیے۔۔۔ہم سب آپ کو بہت سی کتابیں تحفے میں دیں گے واپسی پر انہیں ساتھ لیتی جائیے گا۔۔۔ سمپل :)
تحفہ تو یہاں بھی بھیجا جا سکتا ہے نا۔۔۔۔
یا پھر اچھی اچھی کتب کے نام بتا دیجئیے تو ہم منگوا لیتے ہیں۔
چائے والا معاملہ ٹھیک رہے گا جیسے آپ نے کہا ہے۔ ہم نے آپ کے حصے کی چائے پی لی ہے۔ آج آپ کو ہمارے لئے چائے بنانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پینے کی۔

بڑھاپے کا علم نہیں آئے گا یا نہیں لیکن بڑھاپے کی تیاری کے لئیے ڈھیروں کتابیں میں نے جمع کر لی ہیں

آپ والے حادثے سے مجھے یہ بات یاد آئی کہ میری سعودیہ کی پہلی فلائٹ تھی اور مجھے سامان کے وزن سے متعلق اونچ نیچ کا زیادہ علم نہ تھا۔۔۔ جب سامان کا وزن ہوا تو میرے ایک بیگ کا اضافی وزن 5 کلو تھا۔۔۔ اب وہاں کھڑے حضرت مجھ پر برس پڑے کہ میں بیچاری پہلے ہی ایسے لگ رہا تھا جنگ پر جا رہی ہوں اوپر سے ان انکل کی باتیں آنسو تو ویسے ہی تیار رہتے ہیں۔۔۔ میں نے انہیں کہا کہ جی میں سٹوڈنٹ ہوں اور کچھ ماہ بعد میرے امتحان ہیں یہ اتنی ساری کتابیں ہی تو ہیں میری۔۔۔ نہیں تو ٹھیک ہے کتابیں نکال دیں (ساتھ ہی ساتھ دل ہی دل میں دعا مانگی کہ وہ واقعی کتابیں نہ نکالنے لگ جائیں ورنہ سارا ائیر پورٹ سوچے گا کہ بائیولوجی اور مستنصر حسین تاڑر اشفاق احمد ممتاز مفتی و دیگر کا کیا تعلق ہے نیز یہ کہ میرے ہینڈ کیری ہینڈ بیگ اور لیپ ٹاپ بیگ میں بھی کتابیں ہی بھری ہوئیں تھیں جن کی طرف ان کا دھیان نہ گیا ورنہ۔۔۔۔۔) بس ان انکل کو رحم آ گیا انہوں نے کہا جاو بیٹا امتحان کی اچھی تیاری کرنا۔۔۔۔اسی طرح ایک بار فاطمہ کے ساتھ جانا تھا۔۔۔ بیگ کا وزن پھر اوپر۔۔۔ گھر والوں نے کتابیں نکال دیں کہ بیٹا ہم بعد میں بھیج دیں گے :)cautious: میں تو جانتی نہیں) ۔۔۔ رات میں میں نے چپکے سے ساری کتابیں بے بی بیگ میں ہینڈ پیگ میں اور ادھر ادھر فٹ کر لیں :whistle::whistle::whistle:
واقعی کتابوں کی محبت میں انسان کیا کچھ کر جاتا ہے۔
بڑھاپے کا واقعی علم نہیں کہ آئے گا یا نہیں۔ مگر ابھی سے جمع کی ہوئی کتابیں پیچھے چھوڑ جانے کے لئے ایک نایاب خزانہ تو ہوں گی نا۔ کیا معلوم کسی قدردان کے ہاتھ آ جائیں اور وہ ان کا مطالعہ کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کر دیا کرے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کتابیں تو سامنے سیلف میں پڑی نظر آ جاتی ہیں۔ اب میرے پاس باتھ ٹب تو ہے نہیں کہ اس میں چُھپا کر رکھوں۔
:(
یاد رہے کہ باتھ ٹب غیر استعمال شدہ تھا۔۔۔ ابھی تو لگایا بھی نہ گیا تھا ۔ دوسرے یہ کہ ہم نے چھپائی تو نہ تھیں۔ بس الماری خالی کی تھی دوسری طرف رکھنے کے لئے تا کہ وہاں بھی پینٹ کیا جا سکے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بڑھاپے کا واقعی علم نہیں کہ آئے گا یا نہیں۔ مگر ابھی سے جمع کی ہوئی کتابیں پیچھے چھوڑ جانے کے لئے ایک نایاب خزانہ تو ہوں گی نا۔ کیا معلوم کسی قدردان کے ہاتھ آ جائیں اور وہ ان کا مطالعہ کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کر دیا کرے۔
بالکل درست کہا آپ نے! :)
 
شمشاد

لائبریرین
یا پھر اچھی اچھی کتب کے نام بتا دیجئیے تو ہم منگوا لیتے ہیں۔

کیا آپ نے قدرت اللہ شہاب کی "شہاب نامہ" پڑھی ہے؟
ممتاز مفتی کی "علی پور کا ایلی" اور "الکھ نگری" پڑھی ہیں؟

اگر نہیں، تو پہلی فرصت میں پڑھ ڈالیے۔

ویسے کتابوں کے معاملے میں سیما آپی آپ کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہیں۔ اور اگر انگریزی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو زیک سے رابطہ کیجیے۔
 
اگر کوئی آن لائن مفت کتابیں چاہے تو میں ایک صاحب کو جانتی ہوں وہ بہت کتابیں بانٹتے ہیں۔بس انہیں فالو کر لیں۔
 
Top