مشرف کے لندن کے فلیٹ کیلئے میرا کے سابق منگیتر کے والد نے52 کروڑ50لاکھ روپے میں ڈیل کرلی

لاہور(ندیم علوی) لوگوں کو منہ مانگی موت بھی نہیں ملتی ۔ لیکن قسمت کے دھنی جنرل (ر) مشرف کو فلیٹ کے منہ مانگے دام مل گئے۔ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کی ایجوائر روڈ لند ن میںواقع فلیٹ کی اداکارہ میرا کے سابق منگیتر نویدکے والد راجہ خالد سے پچاس لاکھ ڈالر(52کروڑ 50لاکھ روپے) میں ڈیل طے پا گئی ہے۔ فون پر امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ خالد پرویز نے بتایا کہ پچاس لاکھ ڈالر تیس لاکھ برطانوی پائونڈ کے برابر ہوتے ہیں اور انکی پرویز مشرف کے اسٹاف افسر کرنل (ر) غیاث کے ذریعے فلیٹ کی ڈیل طے ہوئی ہے ۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کے فلیٹ پر دو روز قبل برائے فروخت کا بورڈ نصب کیا گیا تھا۔ راجہ خالد پرویز پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں۔ اور انکے امریکہ اور لندن میں فائیو اسٹار ہوٹل ہیں۔ واضح رہے کہ راجہ خالد آل پاکستان مسلم لیگ کے ممبر ہیں۔ اور پرویز مشرف کی دبئی سے پاکستان آمد کے موقع پر راجہ خالد نے پارٹی کو ڈیڑھ کروڑ روپے عطیہ بھی دیا تھا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=161454
 
Top