مشرف کے خلاف کاروئی ہونی چاہے یا نہیں؟

arifkarim

معطل
موذی دشمن کو مارنے کی بجائے اگر اسکے خلاف مؤثر اقدام کئے جائیں تو اسکی آنے والی نسلوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہوگا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
یہ متحدہ کی دوغلی پالیسی کا صاف ثبوت ہے۔ وہ ماضی میں مشرف کے ساتھ ناچتے رہے اور کراچی میں خون کی ہولی کھیلتے رہے اور مشرف صاحب اپنی طاقت کے مظاہرے کرتے رہے۔
اور اب جبکہ ایک بڑی اکثریت مشرف کے خلاف کچھ کرتی نظر آرہی ہے اور متحدہ کا یہ طرزِ عمل صاف بتا رہا ہے کہ گنگا میں بھی ہاتھ دھو اور تولیہ بھی گندہ نہ ہونے دو۔

ضیاالحق کا بہانہ اسی لئے کیا گیا ہے کہ اگر اب بل میں ضیاالحق کا نا م نہ ہوا، تو انہیں بہانہ مل جائے کا بل کی مخالفت کرنے کا یہ کم ازکم حمائیت نہ کرنےکا۔
ان بےوقوفوں کے اس بات کا خیال نہیں آیا کہ ضیاالحق اب مٹی کے نیچے ہے اور مشرف مٹی کے اوپر۔۔۔۔ابھی مشرف زندہ ہے اوراسکے خلاف بل اور قانونی کاروائی کا جواز بنتا ہے۔
اب ضیاالحق کی موت کے بعد یہ اس کے خلاف کونسی کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ۱۲مئی کے قتل کی سب سے بڑی ذمہ دار متحدہ خود ہے اور آج تک اس پر کاروائی کا نام نہیں لیتی۔

ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں۔ جس متحدہ کا سربراہ تقسیم ہند اور قیام پاکستان کو ہمارے دشمن ہندوستان کے سامنے چیخ چیخ کر غلط کہتا رہا ہو، وہ غدار لوگ ملک کے خیرخواہ ہو ہی نہیں سکتے۔ سوائے ایسے دوغلے ہتھکنڈوں کے۔

حضرت، آپ نے ایک مرتبہ آنکھیں کھول کر ویڈیو دیکھ لی ہوتی تو یوں ضیاء کے مرنے اور مشرف کے زندہ ہونے جیسے لولے بہانوں کے لیے منہ نہ کھولتے۔

پوری تقریر میں یہ چیز واضح کی جاتی رہی ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت ہونے والی کسی بھی کاروائی کی رو سے نہ صرف آمر، بلکہ اسکا ساتھ دینے والے تمام لوگوں پر آئین توڑنے کا یکساں کیس چلے گا۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے کہ وہ لوگ کہاں بھاگ کر جائیں گے جو قسمیں کھا کھا کر ضیاء کے مشن کو جاری رکھنے کی باتیں کرتے تھے۔ یہ جو آپ کا رویہ ہے کہ قانون کی سزا صرف آپ کے مخالفوں پر نافذ ہو اور خود کو آپ اسی قانون سے بالاتر کر کے اپنے تمام گناہ معاف کروا لیں، تو یہ دوغلے پن کے علاوہ کچھ اور نہیں۔
متحدہ تو چیلنج کرتی ہے کہ لاؤ قانون کو سامنے اور کرو اس پر بل پاس، تو پھر کیوں متحدہ مخالفین دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور کیوں نہیں قانون کے مطابق بل پاس کرتے؟
 
فرخ

محفلین

متحدہ کے چیلیینج کا چانٹا الٹا اسکے اپنے منہ پر اس وقت پڑتا ہے جب لعنتی الطاف حسین کے تقسیم ہند اور قیام پاکستان کے خلاف غدارانہ بیان کیا بات کی جاتی ہے کہ قانون میں‌غداروں کی کیا سزا ہے۔ اور جب 12 مئی کی تحقیقات کی بات کی جاتی ہے، تو متحدہ کی بولتی بند ہوجاتی ہے اور لگے ہوتے ہیں‌ادھر اُدھر کی ہانکنے۔
میں صرف ایک بات جانتا ہوں، جس دن سے یہ غداروں کا ٹولہ کراچی پر قابض ہوا ہے، روشنیوں کے اس شہر کی روشنیاں ماند پڑ گئیں ہیں۔ اگر قانون چلانا ہے تو جس متحدہ کے اپنے کرتوت اتنے کالے ہیں کہ قانون انہیں کہیں سے صاف نہیں دیکھتا۔
ورنہ اب تک متحدہ جس طرح سے حکمرانوں کے قدم بوسی کرتی چلی آئی ہے، اس سے ہے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ چاپلوس غدار کون لوگ ہیں۔ پہلے مشرف کے پاؤں چاٹتے رہے، اب زرداری کے قدم چومتے نظر آتے ہیں۔

جی ہاں صحیح فرمایا، بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی۔ وہ متحدہ کے غدار اور بدمعاش بھاگ کر کہاں‌جائیں گے جنہوں‌نے 12 مئی کو سڑکوں پر قتل عام کیا تھا اور ایک نہیں‌متعدد وڈیوز اس چیز کی گواہ ہیں کہ متحدہ کے غنڈے اپنےجھنڈے سمیت اور ہاتھوں میں بندوقیں لیئے کیا کر رہے تھے۔
 
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ اب آپ آرٹیکل 6 سے فرار ہو کر اب دوسری دوسری چیزوں کو گھسیٹنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟

آپ کی ان تمام نئے الزامات کا جواب متعلقہ تھریڈز میں گفتگو کرتے ہوئے دیا جا چکا ہے۔ اگر بحث کرنی تھی تو اُن تھریڈز میں کیوں نہیں کی؟ اب اسی آرٹیکل 6 کے متعلق بھی یہاں جواب دینے کی بجائے یہی پرانے الزامات لے کر دوسرے تھریڈوں میں جا پہنچے گے۔
 
گرائیں

محفلین
حضرت، آپ نے ایک مرتبہ آنکھیں کھول کر ویڈیو دیکھ لی ہوتی تو یوں ضیاء کے مرنے اور مشرف کے زندہ ہونے جیسے لولے بہانوں کے لیے منہ نہ کھولتے۔

پوری تقریر میں یہ چیز واضح کی جاتی رہی ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت ہونے والی کسی بھی کاروائی کی رو سے نہ صرف آمر، بلکہ اسکا ساتھ دینے والے تمام لوگوں پر آئین توڑنے کا یکساں کیس چلے گا۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے کہ وہ لوگ کہاں بھاگ کر جائیں گے جو قسمیں کھا کھا کر ضیاء کے مشن کو جاری رکھنے کی باتیں کرتے تھے۔ یہ جو آپ کا رویہ ہے کہ قانون کی سزا صرف آپ کے مخالفوں پر نافذ ہو اور خود کو آپ اسی قانون سے بالاتر کر کے اپنے تمام گناہ معاف کروا لیں، تو یہ دوغلے پن کے علاوہ کچھ اور نہیں۔
متحدہ تو چیلنج کرتی ہے کہ لاؤ قانون کو سامنے اور کرو اس پر بل پاس، تو پھر کیوں متحدہ مخالفین دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور کیوں نہیں قانون کے مطابق بل پاس کرتے؟

بجائے اس کے کہ متحدہ اس کام میں دوسری پارٹیوں کی مدد کرے، متحدہ صرف چیلنج ہی کرتی جا رہی ہے۔ اگر متحدہ اتنی ہی مخلص ہے اس کام میں تو اب تک کسی بل کا مسودہ کیوں نہیں پیش کیا گیا اسمبلی میں؟

یہ مناظرانہ طور طریقے صرف دھول اڑنے کے لئے ہیں۔
 
کیا عجیب رویہ ہے کہ بجائے نواز لیگ اور مشرف مخالفین کے اس دوغلے منافقانہ رویے پر تنقید کرنے کے [کہ جو آرٹیکل 6 پر عمل پیرا نہیں ہونا چاہتے بلکہ مشرف سے ذاتی دشمنی نکالنے کے لیے اس کو صرف مشرف صاحب کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں اور خود کو اس قانون سے بالاتر بنا دینا چاہتے ہیں] آپ کو کیڑے نظر آتے ہیں صرف متحدہ میں۔

آپ کا جو بھی نظریہ ہو وہ آپ کو مبارک، متحدہ کا اس مسئلے کے متعلق اپنا نظریہ ہے جو کہ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔ اور وہ یہ کہ اس معاملے میں آرٹیکل 6 کا بہانہ بناتے ہوئے گڑھے مردے نہ اکھاڑے جائیں کیونکہ بات جب نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی اور عملا یہ ممکن نہیں کہ نواز لیگ اپنے خلاف اور چوہدری افتخار حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلائے۔ نواز لیگ کی یہ منافقت سب پر عیاں ہے، مگر پھر بھی کیڑے ہیں تو وہ صرف متحدہ کے اصولی موقف میں کہ یا تو آرٹیکل 6 کا استعمال نہ کرو، اور اگر کرنا ہے تو سب پر اس قانون کے تحت کاروائی کرو ورنہ اگر خود کو قانون سے بالاتر ہی کرنا ہے تو اس منافقت میں متحدہ کسی کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
 
فرخ

محفلین
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ اب آپ آرٹیکل 6 سے فرار ہو کر اب دوسری دوسری چیزوں کو گھسیٹنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟

آپ کی ان تمام نئے الزامات کا جواب متعلقہ تھریڈز میں گفتگو کرتے ہوئے دیا جا چکا ہے۔ اگر بحث کرنی تھی تو اُن تھریڈز میں کیوں نہیں کی؟ اب اسی آرٹیکل 6 کے متعلق بھی یہاں جواب دینے کی بجائے یہی پرانے الزامات لے کر دوسرے تھریڈوں میں جا پہنچے گے۔

اپنے مطلب کے آرٹیکل کی بات تو آپ بعد میں کیجئے گا، پہلے ان آرٹیکلز کی بات کیوں نہیں‌کرتیں جن کی بنیا د پر اس ڈکٹیٹر مشرف نے ایک جمہوری طور پر قائم حکومت کا تختہ اُلٹا اور پھر اپنے مطلب کے الکشن کروا کر خود حکومت پر براجمان رہا۔
جہاں‌تک میں‌جانتا ہوں، ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سزا، موت ہے۔ اور آپ کی غدار جماعت متحدہ اس ڈکٹیٹر کا ہر پوائینٹ پر ساتھ دیتی رہی۔ اور ان مظالم کی فہرست لمبی ہے۔ ذرا ان پر لگنے والے آرٹیکلز کی لسٹ کی بات کریں؟ جو آپ کبھی نہیں‌کریں گی۔

اور ابھی حال ہی میں اس غدار اور لسانی گروپ کے بانی کا یہ بیان کہ مشرف مہاجر ہے اور کسی کو اسے ہاتھ نہیں‌لگانے دیں گے، یہ سمجھانے کے لئے کافی ہے کہ خود متحدہ کا اصل مقصد صرف اور صرف لسانی گروپ یعنی مہاجروں (اردو بولنے والے) لوگوں کو سپورٹ کرنا ہے اور یہ انہی ملک دشمن اقدامات کا حصہ ہیں جس میں ملک میں‌فرقہ واریت اور گروہ بندی کو فروغ دینا شامل ہے اور غدار الطاف حسین ، مشرف کی سپورٹ کرتے ہوئے اس کام میں‌پیش پیش ہے۔
 
فرخ

محفلین
کیا عجیب رویہ ہے کہ بجائے نواز لیگ اور مشرف مخالفین کے اس دوغلے منافقانہ رویے پر تنقید کرنے کے [کہ جو آرٹیکل 6 پر عمل پیرا نہیں ہونا چاہتے بلکہ مشرف سے ذاتی دشمنی نکالنے کے لیے اس کو صرف مشرف صاحب کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں اور خود کو اس قانون سے بالاتر بنا دینا چاہتے ہیں] آپ کو کیڑے نظر آتے ہیں صرف متحدہ میں۔

آپ کا جو بھی نظریہ ہو وہ آپ کو مبارک، متحدہ کا اس مسئلے کے متعلق اپنا نظریہ ہے جو کہ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے۔ اور وہ یہ کہ اس معاملے میں آرٹیکل 6 کا بہانہ بناتے ہوئے گڑھے مردے نہ اکھاڑے جائیں کیونکہ بات جب نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی اور عملا یہ ممکن نہیں کہ نواز لیگ اپنے خلاف اور چوہدری افتخار حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلائے۔ نواز لیگ کی یہ منافقت سب پر عیاں ہے، مگر پھر بھی کیڑے ہیں تو وہ صرف متحدہ کے اصولی موقف میں کہ یا تو آرٹیکل 6 کا استعمال نہ کرو، اور اگر کرنا ہے تو سب پر اس قانون کے تحت کاروائی کرو ورنہ اگر خود کو قانون سے بالاتر ہی کرنا ہے تو اس منافقت میں متحدہ کسی کا ساتھ نہیں دے سکتی۔

ذرا ہم بھی تو دیکھیں کہ آرٹیکل 6 کے تحت اگر 12 مئی کے واقعات پر جس میں‌متحدہ کے غنڈوں کے تماشے سب نے اس دن دیکھے، متحدہ اپنے لیڈروں (جو پاکستان کے چیف جسٹس تک کو گالیاں نکالتے رہے) کے خلاف کونسے مقدمے چلاتی ہے۔ دوسروں‌کی بات آپ بعد میں کیجئے گا بی بی، پہلے اپنی متحدہ کے سیاہ گریبان میں ضرور جھانکئے گا۔
 
ساجد

محفلین
کوئی یہ بتائے کہ مشرف کے آئین شکنی کے اقدام پر اس کے احتساب کا مطلب کیا بنتا ہے؟۔ اس کو عدالت میں طلب کرنے سے کون سا طوفان آ جائے گا یا پھر دنیا برباد ہو جائے گی؟ ہم پاکستانیوں کو کہیں جا کر تو اس بزدلی سے جان چھڑانا ہو گی کہ کوئی بھی ہمیں الو بنا جائے اور ہم اسی کی حمایت میں ورق سیاہ کرتے رہیں۔
مشرف کا احتساب ہونا چاہئیے اور جس جس مزید مجر م کی بھی نشاندہی ہو اس کو بھی سزا ملنی چاہئیے۔
 
Top