مشرف کی من مرضیاں

امید

محفلین
بحوالہ : مشرف آرمی ہاؤس خالی نہیں کریں گے
صدر پرویز مشرف نے صدر کی تنخواہ، رہائش گاہ اور مراعات کے قانون مجریہ انیس سو پچھتر میں ترمیم کرتے ہوئے راولپنڈی کے آرمی ہاؤس، متعلقہ عمارات، سٹاف کوارٹروں اور باغیچے کو صدر کی سرکاری رہائش گاہ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
ترمیم کے مطابق اسلام آباد میں واقع صدر کی سرکاری رہائش گاہ ’ایوان صدر‘ کے ساتھ ساتھ راولپنڈی کے آرمی ہاؤس کو صدر کی اضافی سرکاری رہائش گاہ قرار دیا گیا ہے

دفاعی امور کے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ پرویز مشرف نے آرمی ہاؤس کو صدر کی رہائش گاہ قرار دے کر فوجی روایات کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے اس اقدام سے انہیں لگتا ہے کہ وہ خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کرتے ہیں اور فوج پر انحصار برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق دو رہائش گاہیں رکھنے سے ٹیکس دہندگاں کی رقوم کا ضیاع ہوگا۔

کیا بات ہے شہنشاہِ ریاستِ پاکستان کی۔
 

حسن علوی

محفلین
اب اس پر کیا تبصرہ کیجیئے، اب تو یہ عالم ھے کہ ان صاحب کی حواس باختہ حرکات پر غصہ کم اور ہنسی زیادہ آنے لگی ھے۔ یہ بھی ایک نہایت ہی مضحکہ خیز اقدام ھے بس اب لگتا ھے کہ حضور کے گنے چنے دن ہی باقی ہیں اور عزت سے جانے کا ارادہ انہوں نے بھی ترک کر دیا ھے (واضح کرتا چلوں کہ فوج کے بہت سے حلقوں میں یہ کوئی پسندیدہ شخصیت نہیں مانے جاتے)
 
مناسب خیال ہوتا ہے کہ جناب والا کو پاکستان کا پہلا "شہنشاہ" بنادیا جائے اور کہا جائے کہ سب کچھ آپ ہی کا ۔۔۔۔۔۔۔ :evil::evil: شخص!
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ہاں صدر مشرف آرمی ہاؤس میں اپنی رہائش برقرار رکھیں گے۔۔
اور وہ جج جنہیں غیر قانونی (ماورائے آئین طریقے سے) برطرف کر دیا گیا ہے، ان کی رہائش گاہیں خالی کروانے کے لیے کمانڈو ایکشن ہونے کا امکان ہے، کیونکہ قومی مفاد اسی میں ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
واہ جی دنیا میں تعریفیں تو کب کی اُلٹ چلنے لگی ہیں۔۔۔شاید اسی کو کہتے ہیں پاکستانی تاریخ کا سب سے نان کرپٹ سربراہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرئے۔ پورے پاکستان کے مالک ہیں، جو جی چاہے کریں، دو رہائشوں سے کیا ہوتا ہے۔
 

امید

محفلین
اور اب
صدر قومی کمانڈ اتھارٹی کے سربراہ بحوالہ بی بی سی
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پرویز مشرف نے جمعرات کو ایک آرڈیننس کے ذریعے اپنے آپ کو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول و ترقتی کے ذمہ دار ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے
۔

گھر کے بعد فوجی اداروں پر قبضہ برقرار ۔ کیا کہنے

اور ابھی مزید اختیارات پائپ لائن میں ہیں۔ تفصیل یہاں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پانچ انگلیاں پانچعہدے
صدر
فوجی سربراہ
وزیر اعظم
جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول و ترقتی کے ذمہ دار ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا سربراہ
چیف جسٹس

کوئی پتہ نہیں اب دوسرے ہاتھ کی پانچ انگلیاں بھی گننا شروع کر دیں۔
 

فرید احمد

محفلین
آج کی بی بی سی کی خبر کے مطابق صدر کے کارٹون کی بھی اخباروں کواجازت نہ ہوگی
اسلامی ؟ جمہوریہ ؟ میں توہین رسالت گوارا مگر توہین مشرف گوارا نہیں ۔
 
Top