مشرف کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی۔عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی،سابق صدر کی جانب سے ان کے وکیل الیاس صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، اورپرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر عدالت نے سابق صدر کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے پرویز مشرف کو پیش ہونے کو حکم دیتے ہوئے انکے ضامنوں کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کے مطابق پرویز مشرف کی ضمانت دینے والے دونوں افراد بھی عدالت میں پیش ہو ئے۔کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=135643
 
Top