مشرف کیخلاف غداری کیس 20 سے 25 دن میں انجام کو پہنچ جائیگا: اکرم شیخ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنگین غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ سابق مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس 20 سے 25 دن میں انجام کو پہنچ جائیگا۔ اہم سیاسی شخصیات، وفاقی وزراء اور غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غداری کیس میں ہم عدالت کی معاونت کررہے ہیں، کوئی عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرا سکتا۔ عدالت نے مقدمے کو تسلی بخش انداز میں آگے بڑھانے کیلئے 7 ماہ کا طویل وقت لیا ہے۔