مشرف علی فاروقی کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
یہ سارے کام روز کرتی ہیں یا ان میں سے کوئی ایک کام روزانہ پر رکھا ہوا۔۔۔ :p:devil:
سارے کام روز تو نہیں ہوسکتے۔ روز مہمان نہیں آتے۔ روز کام زیادہ نہیں ہوتا۔ کبھی زیادہ کبھی کم۔
روز ڈائجسٹ نہیں پڑھا جاسکتا۔ وغیرہ وغیرہ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اللہ بہت رحیم ہے۔ تن تنہا تو نہیں کر سکتی۔ میڈ ہے۔ اوپر کے کام کے لئے ماسی بھی آتی ہے۔ لیکن پھر بھی بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں۔ جیسے آج پلاؤ بنایا۔ بہت سارے برتن دھوئے۔ بینگن کا بھرتہ بنایا۔ سلاد۔ سکنجویں۔پھٹوں کی چاٹ۔ اور لحیم کے لوازمات تیار کر کے چڑھائے۔ لحیم کے لئے گوشت چڑھایا۔
بچوں کو پڑھایا۔ ایک پروگرام کیا۔دو سہیلیوں سے طویل بات کی۔ امی جی کے پاس ایک چکر لگایا۔ سماجی بہبود کا ایک کام کیا۔ اور کچھ مزید کاموں کے لئے وٹزایپ استعمال کیا۔
سسرال سے کوئی نہ کوئی آیا رہتا ہے ماشاءاللہ۔ امی جی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ ان کو کبھی ڈاکٹر کے پاس لے کے جانا۔
ماشاءاللہ کافی معاملات ہیں۔
شکر ہے اللہ پاک کا۔
سب تعریفیں اسی کے لئے ہیں۔
نہ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ نہ ہی وہ تھکتا ہے۔
اللہ ہمیں اپنی نظروں میں چھوٹا اور دوسروں کی نظروں میں بڑا بنائے۔ آمین!
ماشاءاللہ۔ زبردست
یہ بھٹوں کی چاٹ ہے جاسمن؟
 
Top