مشترک عادات

اوشو

لائبریرین
نیٹ پر آپ کے فن پاروں کو نہیں دیکھا جاسکتا؟

دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس میں میری ازلی سستی آڑے آتی ہے :(
پہلے بھی کچھ لوگوں نے فرمائش کی تھی لیکن وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ اس لیے ابھی وعدہ نہیں کرتا لیکن کوشش کروں گا۔
 
آپ اپنی ویب سائٹ بنالیں تو کیا کہنے ورنہ فیس بک سے بھی آپ اپنے کاروبار کو بیرون ملک تک پھیلا سکتے ہیں :)
بیرون پاکستان خاص طور پر خواتین ان کپڑوں میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں :)
 
آپ اپنے فن پاروں کی تصاویر مجھے ای میل کر سکتے ہیں فون کیمرے سے اتار کر :)
 
ایسا کچھ ارادہ تو ہے۔ لیکن یہ ٹیم ورک ہے اس لیے فی الوقت یہ میرے لیے مشکل ہے لیکن مستقبل میں کچھ نہ کچھ ضرور کروں گا اس بارے میں۔

آپ اپنے فن پاروں کی تصاویر مجھے ای میل کر سکتے ہیں فون کیمرے سے اتار کر :)
اب اگر میں کہوں کہ میں گیجٹس سے ذرا بھاگتا ہی ہوں۔ نہ تو میرے پاس ڈیجیٹل کیمرہ ہے نہ اچھے کیمرے والے موبائل کیوں کہ موبائل میں صرف ضرورت اور سہولت کے طور پر استعمال کرتا ہوں یعنی کال یا بوقت ضروت مسیج اس لیے ملٹی فنکشن اچھے موبائلز کی طرف کبھی خاص رغبت نہیں ہوئی۔
 
دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس میں میری ازلی سستی آڑے آتی ہے :(
پہلے بھی کچھ لوگوں نے فرمائش کی تھی لیکن وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ اس لیے ابھی وعدہ نہیں کرتا لیکن کوشش کروں گا۔
آپ اپنی ویب سائٹ بنالیں تو کیا کہنے ورنہ فیس بک سے بھی آپ اپنے کاروبار کو بیرون ملک تک پھیلا سکتے ہیں :)
بیرون پاکستان خاص طور پر خواتین ان کپڑوں میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں :)
‎فیس بک سے کس طرح؟

اگر ویب سائٹ بنانے یا ہوسٹنگ کا کوئی مسئلہ ہو تو میں وہ حل کر سکتا ہوں :)

باقی فیس بک کے ذریعے میرا ایک کزن باقاعدہ طور پر پرندوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔ میں اسے سمجھاتا رہتا ہوں کہ دیکھو یہ سروس فری ہے کب تک ہے کچھ پتا نہیں اور جب فری نہیں رہے گی تو تمہارے تمام مکالمے، تصاویر، لائکس وغیرہ کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا۔ اور پھر فیس بک سے کاروبار کے علاوہ دیگر فوائد نہیں جبکہ اپنی ویب سائٹ پہ یہ سب کرنے سے اس کی تشہیر بھی ممکن ہے جس سے دیگر فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 
انہوں نے بتایا تھا کسی مراسلے میں کہ وہ کچھ لمبے عرصے کے لیے غیر حاضر ہوں گے۔
دو ملتی جلتی باتیں یاد ہیں مجھے ایک تو یہ کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کچھ عرصے آف لائن ہونے کی بات کر رہے تھے کسی مراسلے میں، دوسرے ایک مراسلے میں وہ کچھ عرصے سوشل میڈیا، غیر ضروری سرفنگ اور گیجِٹس وغیرہ سے دور رہنے کی بات کر رہے تھے۔ اب دونوں میں سے کس بات پر انہوں نے عمل کیا دیکھنا پڑے گا۔
 
Top