1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ن م راشد مسکراہٹیں

فلک شیر نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 28, 2014

ٹیگ:
  1. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    مسکراہٹیں

    مُسکراہٹیں ہیں وہ کرم کہ جس کا ریشہ
    استوارِ ازل میں ہے
    ابد بھی جس کے ایک ایک پل میں ہے
    کبھی ہیں سہوِ گفتگو
    کبھی اشارۂ خرد، کبھی شرارۂ جنوں
    کبھی ہیں رازِ اندروں
    وہ مسکراہٹیں بھی ہیں کہ پارہ ہاے ناں بنیں
    وہ مسکراہٹیں بھی ہیں کہ برگِ زر فشاں بنیں
    کبود رنگ، زرد رنگ، نیل گُوں
    کبھی ہیں پیشہ ور کا التہابِ خوں
    کبھی ہیں رس، کبھی ہیں مَے
    کبھی ہیں کارگر کا رنگِ خَے
    کبھی ہیں سنگِ رہ
    کبھی ہیں راہ کا نشاں
    کبھی ہیں پشتِ پا پہ چور بن کے گامزن
    کبھی فریبِ جستجو،
    کبھی یہی فراقِ لب، کبھی یہی وصالِ جاں
    مگر ہمیشہ سے وہی کرم
    کہ جس کا ریشہ استوار ازل میں ہے!

    ن م راشد
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,964
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت عمدہ فلک بھائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ عبدالرحمان بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :) بہت عمدہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,319
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ ادی۔
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 30, 2014
  6. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,719
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    سبحان اللہ! ن م راشد رحمۃ اللہ علیہ کی کیا ہی خوبصورت نظم ہے۔
     
  7. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    :)
     

اس صفحے کی تشہیر