مسٹر بین کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

523566_1512774_updates.jpg

مسٹربین کے مشہور و معروف کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہالی ووڈ اداکار روون ایٹکنسن (مسٹر بین )کے اچانک انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ۔
تاہم بعد ازاں ان کے انتقال کی خبر ایک ’وائرس‘ نکلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی خبر مداحوں کے لیے نہایت حیران کن تھی جس میں کہا گیا کہ ہالی ووڈ کے مشہور کردار مسٹر بین یعنی روون اٹکنسن انتقال کر گئے۔یہ پہلا موقع نہیں جب مسٹر بین کے انتقال کی افواہیں پھیلی ہوں گزشتہ برس بھی ایک کار حادثے میں ان کی موت کی خبروں نے ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تاہم بعد ازاں یہ خبر جھوٹی نکلی۔

523566_8053565_updates.jpg

روون ایٹکنسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978ء میں بی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل 'سے کیا۔اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش کیا۔1990ء میں انہوں نے 'دی ہیلپ لیس مسٹر بین 'کا پہلا کامیڈی شو پیش کیا۔ انہوں نے 'مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔1997 ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جسکا نام ہی 'مسٹر بین 'رکھا گیا۔

523566_8352578_updates.jpg
2007ء میں اسی سلسلے کی دوسری فلم مسٹر بین ہالی ڈے 'کے نام سے بنائی گئی جسے دنیا بھر میں بے پناہ شہرت ملی اور یہ کردار امر ہو گیا ۔
روون کا سب سے اہم کردار مسٹر بین ہے۔ ایک عرصہ تک روون ٹی وی سیریز مسٹر بین میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔
523566_4525493_updates.jpg
مسٹر بین کی کامیڈی نے پوری دنیا کو اپنے حصا رمیں لئے رکھا اور بچوں، بڑوں سمیت دفتری کاموں میں مصروف اور تھکن سے چور لوگوں کے ہونٹوں پر ہنسی لائے اور ان کو انٹرٹین کیا۔
روزنامہ جنگ
 
Top