نصرت فتح علی مست نظروں سے اللہ بچائے

معین الدین

محفلین
۔۔۔۔۔۔مست نظروں سے اللہ بچائے۔۔۔۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی کی لکھی ہوئی مشہور زمانہ غزل ہے اور نصرت فتح علی خان کی دل سوز آواز
-----------------
مست نظروں سے اللہ بچائے مہ جمالوں سے اللہ بچائے
ہر بلا سر پہ آجائے میری حسن والوں سے اللہ بچائے

ان کی معصومیت پر نہ جانا ان کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا
لوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر ان کی چالوں سے اللہ بچائے

بھولی صورت ہے باتیں ہیں بھولی منہ میں کچھ ہے مگر دل میں کچھ
لاکھ چہرا سہی چاند جیسا دل کے کالوں سے اللہ بچائے

دل میں ہے خواہش حور وجنت اور ظاہر میں شوق عبادت
بس ہمیں شیخ جی آپ جیسے اللہ والوں سے اللہ بچائے

ان کی فطرت میں ہے بے وفائی جانتی ہے یہ ساری خدائی
اچھے اچھوں کو دیتے ہیں دھوکہ ، بھولے بھالوں سے اللہ بچائے
 
Top