مسئلہِ سکائیپ ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔
میرا سکائپ لاگ ان نہیں ہو رہا۔ جب میں نے سیب سائیٹ پہ اپنا لاگن اور پاسورڈ دیا تو وہاں تو لاگ ان ہوگیا، پر جب میسجر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو تو ایک پیغام لکھا آیا۔
Untitled_zps6a10a151.jpg

پاسورڈ تبدیل کر چکا ہوں ، نیا ورژن ڈاونلوڈ کر چکا ہوں۔
سکائپ کے نمائندہ سے بھی بات کر چکا ہوں ، ان کے مطابق میرے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ نہیں اور ایکٹیؤ ہے ۔۔۔

ابن سعید اور باقی محفلین جو مدد کر سکیں۔ فوراً سے پہلے رابطہ کریں کہ میری گھر بات نہیں ہوئی آج۔۔
 
نہیں کیا آپ کوشش کریں گے ؟
ہم یوں کریڈینشیلز کسی اور کے حوالے کرنے کا مشورہ بالکل بھی نہیں دیں گے۔ آپ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کر کے دیکھ لیں ایک دفعہ اور یہ بھی یقینی بنا لیں کہ کیپس لاک وغیرہ کا مسئلہ نہیں ہے۔ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
ریسٹارٹ کر کے دیکھ چکا ہوں، کیپس لاک بھی بند ہی ہے۔ آپ پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔ ایک بار ٹرائی کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں۔
 
ریسٹارٹ کر کے دیکھ چکا ہوں، کیپس لاک بھی بند ہی ہے۔ آپ پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔ ایک بار ٹرائی کرنے میں کوئی حرج بھی نہیں۔
پیارے، اس میں بات بھروسے یا عدم اعتماد کی نہیں ہوتی بلکہ آپ کی وجہ سے آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہر کسی کی پرائیویسی داؤں پر لگ جائے گی۔ بہر کیف آپ اپنے تئیں کوشش کر لیں، اگر کوئی حل نہیں نظر آتا تو یہ بھی آزما لیں گے۔ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
ابن سعید بھائی ابھی اپنے کولیگ سے سائن ان کیا ہے تو اس کے سسٹم سے لاگ ان ہو گیا تھا۔ پر وہی لاگ ان پاسورد اپنے سسٹم میں دینے پر نہیں چلتا ۔۔
 
ابن سعید بھائی ابھی اپنے کولیگ سے سائن ان کیا ہے تو اس کے سسٹم سے لاگ ان ہو گیا تھا۔ پر وہی لاگ ان پاسورد اپنے سسٹم میں دینے پر نہیں چلتا ۔۔
آپ اپنے کمپیوٹر سے اسکائپ کو غیر نصب کرنے کے بعد اس کی فائلوں کو پوری طرح حذف کر دیں۔ اس طرح ہسٹری وغیرہ بھی غائب ہو جائے گی۔ لیکن دوبارہ نصب کرنے کے بعد کام بن جانا چاہیے۔ :) :) :)
 
کوشش کر کے دیکھتے ہیں۔
اسکائپ در اصل کچھ معلومات کیش کر کے رکھتا ہے اس میں کوئی خرابی واقع ہوئی ہوگی۔ ویسے آپ ایک اور طریقہ آزما سکتے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی ونڈوز لائیو آئی ڈی ہے تو اس کو اسکائپ سے انٹگریٹ کر لیں اور پھر ونڈوز لائیو (ہاٹ میل یا اس جیسی کوئی اور) آئی ڈی سے اسکائپ میں لاگن ہوں۔ ممکن ہے یوں مسئلہ حل ہو جائے۔ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
ابن سعید زبیر مرزا
میں نے ابھی سکائپ ڈلیٹ کرکے دوبارہ انسٹال کیا سب کیشے بھی ختم کیا سب براؤز کی ہسٹری بھی ڈلیٹ کر دی۔ ہاٹمیل سے بھی الحاق کیا پھر فیسبک سے بھی کر کے چیک کیا۔ پر سب بے سود ۔۔۔ :( ویب پیج سے لاگ ان ہو جاتا ہے پر میسجر سے نہیں ہو رہا ۔۔۔
ایک نئی آئی ڈی بھی بنائی جس سے لاگ ان ہونے کی کوشش کی پر وہ بھی سیم ایرر دے رہا ہے۔۔
کہیں میرے سروس پرووائیڈر نے تو بند نہیں کر دیا سکائپ ؟؟
 
@ ابن سعید زبیر مرزا

یہ بھی عجب قصہ ہے۔ آپ اس وقت کسٹمر کئیر سے بات کر سکیں تو کر لیں۔ ویسے ہمارا مشورہ ہوگا کہ اسکائپ پر چار حرف بھیجیں اور گوگل ہینگ آوٹ کر لیں۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
عم بھائی آپ نے سکائیپ کو کیسے حذف کیا ہے؟ کیا اس کو صحیح طریقے سے uninstall کیا ہے؟
 
عمر سیف

محفلین
یہ بھی عجب قصہ ہے۔ آپ اس وقت کسٹمر کئیر سے بات کر سکیں تو کر لیں۔ ویسے ہمارا مشورہ ہوگا کہ اسکائپ پر چار حرف بھیجیں اور گوگل ہینگ آوٹ کر لیں۔ :) :) :)
یہ بھی ٹھیک کہا ۔۔ میں ابھی اپنے سروس پرووائڈر سے رابطہ کرنے لگا ہوں دیکھیں وہ کیا کہتے ہیں۔ گوگل ہینگ آؤٹ گھر پہ کوئی یوز نہیں کرتا۔۔
عم بھائی آپ نے سکائیپ کو کیسے حذف کیا ہے؟ کیا اس کو صحیح طریقے سے uninstall کیا ہے؟
کنڑول پینل سے جا کر ان انسٹال کیا پھر اس کی اگر کوئی فائل پروگرام فائلز نامی فولڈر میں رہ گئی تھی وہ بھی خذف کی۔
 
عمر سیف

محفلین
لیں جی انٹرنیٹ سروس والوں سے بھی بات ہوگئی، ان کے مطابق انٹرنیٹ میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ سکائپ کو بند نہیں کرتے ۔۔۔
 
یہ بھی ٹھیک کہا ۔۔ میں ابھی اپنے سروس پرووائڈر سے رابطہ کرنے لگا ہوں دیکھیں وہ کیا کہتے ہیں۔ گوگل ہینگ آؤٹ گھر پہ کوئی یوز نہیں کرتا۔۔
تو گھر پر لوگوں کو آمادہ کریں کہ وہ استعمال کریں۔ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ ہماری بیٹی ہم سے ہینگ آؤٹ ہی کرتی ہیں اور اس میں موجود کچھ ایفکٹس کے ساتھ خوب کھیلتی رہتی ہیں۔ :) :) :)

ویسے آپ اپنا کمپیوٹر کسی اینٹی وائرس سافٹوئیر سے اسکین کرا لیں۔ :) :) :)
 
Top