مرید کے سے کالعدم تنظیم کے3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

کاشفی

محفلین
مرید کے سے کالعدم تنظیم کے3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
Pakistan-3-terrorists_1-13-2014_134009_l.jpg

مرید کے…مرید کے سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔حساس اداروں نے لاہورکے نواحی قصبے مرید کے سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے3 مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لئے۔یہ دہشت گرد لاہور اور گوجرانوالہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔انٹیلے جنس ذرائع کے مطابق مریدکے سے پکڑے گئے دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد،اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں، پشاورکے رہائشی ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جنہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، تفتیش میں مزیدانکشافات کی توقع ہے۔انٹیلے جنس ذرائع کے مطابق دہشت گرد وں کو ایک مکان سے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا
 

کاشفی

محفلین
کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔۔ایسا وہ کیوں کرنا چاہتے تھے۔۔کیا کوئی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے ہمدردی رکھنے والا بتائےگا۔۔
 
Top