مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے نئی تاریخ رقم

جاسم محمد

محفلین
مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے نئی تاریخ رقم
ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 19 اپريل 2021

607d6d3bd0afc.jpg

— اے پی فوٹو
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر انجینیوئٹی نے پہلی پرواز کے ذریعے تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب ایک ہیلی کاپٹر کو زمین سے کنٹرول کرکے کسی اور سیارے پر اڑایا گیا۔

اس چھوٹے سے ہیلی کاپٹر نے مریخ پر 19 اپریل کو پرواز کی اور فضا میں 3 میٹر بلندی پر گیا اور پھر دوبارہ سرخ سیارے کی سرزمین پر اتر گیا۔

انجینیوئٹی مارس ہیلی کاپٹر پراجیکٹ منیجر می می آنگ نے اس موقع ر کہا کہ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ انسان کسی اور سیارے پر ایک روٹر کرافٹ کو اڑا سکتا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر ایک ایسے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف اقسام کی جدید ٹیکنالوجیز کو پہلی بار آزمانا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی خودکار پہلی پرواز کا ڈٰیٹا چند گھنٹوں میں زمین تک پہنچ جائے گا۔

پرواز کی تصاویر سے ہیلی کاپٹر کا سایہ مریخ کی سطح پر نظر آرہا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں اسے سطح پر اترتے دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر فروری میں ناسا کے مشن پرسیورینس کے ساتھ مریخ پر پہنچا تھا۔

ناسا کا یہ پرسیورینس روور روبوٹ سرخ سیارے (مریخ) پر مائیکربیل (microbial) زندگی کے آثار کی تلاش کا کام کرے گا۔

مریخ پر لینڈنگ 2.7 ارب ڈالر اور 2 سالہ کوششوں کا خطرناک ترین منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد ان مائیکروبز کے ممکنہ آثار کو کھود کر تلاش کرنا ہے جو 3 ارب برس قبل مریخ پر موجود تھے، جب نظام شمسی کا چوتھا سیارہ سورج سے زیادہ گرم ، نم اور زندگی کے لیے ممکنہ طور پر سازگار تھا۔

سائسدانوں کو امید ہے کہ وہ اس قدیم مقام سے زندگی کے نمونوں کو تلاش کرسکیں گے اور پرسیورینس کو مریخ سے پتھر کھوج نکالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں زمین پر ان کا تجزیہ کیا جاسکے۔

جو انسانوں کی جانب سے کسی دوسرے سیارے سے پہلی مرتبہ جمع کیے جانے والے پہلے نمونے ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سبحان اللہ

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہمارے ہاں مولوں بلا سوچے سمجھے اس بات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔
 
سبحان اللہ

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہمارے ہاں مولوں بلا سوچے سمجھے اس بات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔
کچھ بے شرم لوگ پہلے اس مطالبے کو تسلیم کرکے معاہدہ بھی کر چکے تھے۔
 
مطالبہ کرنے والے، مطالبہ ماننے والے اور مطالبہ کرنے والوں کے لیےبغلیں بجانے والے سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، ایک ساتھ الیکشن لڑنے کے حامی!
 
سبحان اللہ

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہمارے ہاں مولوں بلا سوچے سمجھے اس بات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔
اور ہمارے سائنسدان اور انجینئرز کیا کر رہے ہیں؟ امیگریشن کی تیاریاں؟
 
جاسم محمد

محفلین
مطالبہ کرنے والے، مطالبہ ماننے والے اور مطالبہ کرنے والوں کے لیےبغلیں بجانے والے سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، ایک ساتھ الیکشن لڑنے کے حامی!
اور جو اب انہی مطالبہ کرنے والوں کے لیے بغلیں بجا رہے ہیں کیا وہ بے حیا ہیں؟
مطالبہ نہ مانیں تو دھرنے ختم نہیں ہوتے۔ دھرنے ختم نہیں ہوتے تو ریاست کی رٹ نظر نہیں آتی۔ ریاست کی رٹ دکھائیں تو انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ انسانی حقوق دکھائیں تو دھرنے بار بار واپس آجاتے ہیں۔ کیسا لگا یہ دیسی لبرل گھن چکر؟ :)
 
طارق راحیل

محفلین
سبحان اللہ

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہمارے ہاں مولوں بلا سوچے سمجھے اس بات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالا جائے۔

ارے تو مولویوں کا کام جہاز چلانا ہے کیا یا مریخ پر انسان کا سفر کروانا مولوی کا کام ہے؟
جو کام پادریوں کا ہے اپنے مذہب کی رہنمائی کرنا وہی کام مولویوں کا ہے

جو مولوی نہیں ہے وہ کیا چاند پر چلا گیا؟
پاکستان میں کتنے مولوی برسراقتدار رہے؟ کتنے مولوی فوج کے سپہ سالار رہےَ؟

آپ اسلام کی بات کرنے والے افراد کو جو اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں انہیں مولوی نامی گالی دیتے ہیں
 
طارق راحیل

محفلین
مطالبہ نہ مانیں تو دھرنے ختم نہیں ہوتے۔ دھرنے ختم نہیں ہوتے تو ریاست کی رٹ نظر نہیں آتی۔ ریاست کی رٹ دکھائیں تو انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔ انسانی حقوق دکھائیں تو دھرنے بار بار واپس آجاتے ہیں۔ کیسا لگا یہ دیسی لبرل گھن چکر؟ :)

اگر یہی دھرنے عمران خان دے تو سیاست ہے
اگر یہی دھرنے دے کر ہزارہ والے وزیر اعظم کو بلائیں تو یہ میڈیا ان کا حق کہتا ہے
یہی احتجاج شیخ رشید مولانا طاہر القادری کریں تو سب ٹھیک
پی ٹی وی پر یہی لوگ حملہ کریں تو سب خاموش
ان لوگوں کے دھرنوں کی زد میں مکان دکان بازار پولیس ادارے سب آجائیں تو یہ احتیجاجی رکاوٹ میں تھے اس لئے یزیدی تھے ان کے ساتھ جو کرلو بعد میں معافی مانگ لیں گے

لیکن لال مسجد پر حملہ ہو
ماڈل ٹاؤن پر ہو
یا حالیہ لاہور والا ہو تو میڈیا کی بجلی بند ہے

میڈیا پر سب امن ہے
پھر زخمی ہونے والے پولس ہلکار معصوم ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تو اور کیا! ریگستان میں بچوں کا ہیلی کاپٹر اڑا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں!
بھلا دیکھو تو سہی اس قوم کو کیا ہوا گیا ہے ۔
نہ کوئی جوش نہ جنون نہ جذبہ نہ کوئی توڑ پھوڑ نہ مارا ماری نہ کوئی دھاں دھوں نہ کو ئی پھاں پھوں نہ جلاؤ گھیراؤ ۔
بس صحراء میں چپکے سے ریموٹ کنٹرول کھلونا اڑا دیا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ جو کہتے تھے کہ چاند پر اپالو کے پہنچنے پر جو لوگ یقین کریں گے، ان کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔

اب سرخ سیارے پر پہنچنے پر اور مزید یہ کہ اس پر ہیلی کوپٹر اُڑانے پر کیا کہیں گے؟
 
Top