مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

السلام علیکم !
آج اپنے بچوں کو برادری کے رسوم و رواج کی پیروی اور معاشرے میں ناک اونچی رکھنے جیسی خرافات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے اُنہیں تقریباً پچیس سال قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی شائع کردہ نویں اور دسویں جماعت میں پڑھائی جانے والی کتاب مرقع اُردو کے ایک سبق کا خلاصہ سنایا، جس کا عنوان تھا ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘۔ بدقسمتی سے مجھے مصنف کا نام بھی یاد نہیں رہا۔
کیا کوئی اس سبق کا مکمل متن آن لائن مہیا کر سکتا ہے؟ چاہے تصویری صورت میں ہو یا پی ڈی ایف، سکین شدہ صورت میں۔
اُمید ہے جملہ محفلین اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ شکریہ
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد ہے یہ وہ کہانی تھی جس میں ایک زمیندار شادی یا جنازے وغیرہ کے لیے قرضہ لیتا ہے۔ اس کے مصنف مجلس احرار کے بانی چوہدری افضل حق ہیں۔ ان کی کئی تصانیف مشہور ہیں، آپ ریختہ پر چیک کر لیں، امید ہے مل جائے گی۔
 
شکریہ جناب
 
بابا-جی

محفلین
السلام علیکم !
آج اپنے بچوں کو برادری کے رسوم و رواج کی پیروی اور معاشرے میں ناک اونچی رکھنے جیسی خرافات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے اُنہیں تقریباً پچیس سال قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی شائع کردہ نویں اور دسویں جماعت میں پڑھائی جانے والی کتاب مرقع اُردو کے ایک سبق کا خلاصہ سنایا، جس کا عنوان تھا ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘۔ بدقسمتی سے مجھے مصنف کا نام بھی یاد نہیں رہا۔
کیا کوئی اس سبق کا مکمل متن آن لائن مہیا کر سکتا ہے؟ چاہے تصویری صورت میں ہو یا پی ڈی ایف، سکین شدہ صورت میں۔
اُمید ہے جملہ محفلین اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ شکریہ
چوہدری افضل حق۔ دیکھو بھئی، اس میں ہونی تو چاہیے۔ لنک یہ ہے۔
Majmoo'aye Afzal Haq
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
آپ کی مطلوبہ کہانی چوہدری افضل حق محروم کی کتاب "زندگی" میں ہے۔
Zindagi by Chaudhry Afzal Haq
Fullscreen-capture-04-09-2020-121058-PM.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
نوجوانی میں یہ کتاب پڑھی تھی ۔ یاد پڑتا ہے کہ کافی پسند آئی تھی ۔
اس کا یک سبق اردو کورس میں بھی تھا ۔
جی میں نے یہ کتاب تو نہیں پڑھی تھی لیکن یہ کہانی پڑھی تھی کہ ہمارے نصاب میں بھی تھی (میں نے 1988ء میں میڑک کیا تھا) :)

ویسے چوہدری افضل حق کا بہت ذکر آغا شورش کاشمیری مرحوم کی کتب میں ہے اور انہوں نے انکی کتابوں کا بھی ذکر کیا ہے اور ایسی سبق آموز کہانیوں کا بھی۔
 
سید عاطف علی

آپ ایک سال کے سینئیر ہیں مجھ سے ، میرا میٹرک نواسی کا تھا ۔ کچھ کچھ یاد پڑتا ہے کہ سبق کا نام سچی خوشی تھا ۔ جس میں کسی کو ڈوبنے سے بچائے جانے کا قصہ تھا ۔ ان کا اسلوب بیان بہت سادہ لیکن مؤثر تھا ۔
 
جی جناب ! آج کچھ بھولی بسری یادیں تازہ ہو گئیں۔ اُردو کی کتاب کے عنوانات اور مصنفین کے نام یاد رکھنے کے لیے میں نے ایک فارمولہ ایجاد کیا تھا، جو ابجد ہوز حطی کلمن کی طرز پر کچھ یوں تھا :-
(اسباق کے نام ) انص کصا کگھب ہدل شخ
(مصنفین کے نام) سن سر من غرچ چنا شا شاخ
(1) اسوہ حسنہ (2) نظریہ پاکستان (3) صادقہ کی مصیبت (4) کتبہ (5) ص سے بھول گیا (6) ایک پنجابی زمیندار کی کہانی (7) ک سے بھول گیا (8 ) گھر سے گھر تک ﹍﹍﹍
(1) سلیمان ندوی (2) سرسید احمد خان (3) مولوی نذیر احمد (4) غلام ؟؟؟ (5) ر سے بھول گیا (6) چوہدری افضل حق ﹍﹍﹍
پتہ نہیں آج کل کے بچے کیسے یہ چیزیں یاد کرتے ہیں۔ مگر آج کل تو بوٹی مافیا کا بڑا زور ہے۔
بہرحال اس سبق کو ڈھونڈنے میں مدد کے لیے آپ تمام حضرات کی توجہ کا تہہ دِل سے شکرگزار ہوں۔
 
نمبر 4 "کتبہ" مشہور افسانہ نگار غلام عباس کی تحریر ہے اور کیا ہی عمدہ افسانہ ہے۔ان کا ایک افسانہ "بہروپیا" بھی نصاب میں شامل رہا ہے۔
نمبر سات شاید کاف یا قاف سے "قدرِ ایاز" از کرنل محمد خان۔
نمبر آٹھ، "گھر سے گھر تک" از احمد ندیم قاسمی۔
 
جو کتبہ درجہ دوئم کے کلرک شریف حسین نے اپنے گھر پر نصب کرنے کے لیے بنوایا تھا اسے زندگی نے نصب کرنے کی فرصت نہ دی اور وہی کتبہ اس کی اولاد نے معمولی تبدیلی کے ساتھ اس کی قبر پر نصب کروا دیا ۔
 
Top